الہ آباد میں دھماکہ، چار ہلاک

بھارت میں بلاسٹ کے بعد کی ایک فائل فوٹو تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption پولیس کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں یہ دھماکہ ہوا ہے وہاں بم بنانے کا کاروبار سرگرم ہے

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الٰہ آباد کے علاقے کیریلی میں ہونے والے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ دھماکہ ایک مصروف بازار میں ہوا ہے اور اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے بیشتر بچے ہیں جبکہ زخمیوں میں وہ لوگ شامل ہیں جو اس مصروف بازار میں خریداری میں مصروف تھے۔

اتر پردیش کے ایک سینیئر پولیس اہلکار بی پی سنگھ نے بتایا ہے کہ ’بم کباڑ کے ڈھیر میں پڑا ہوا تھا اور وہاں آس پاس میں بچے کھیل رہے تھے کہ تبھی یہ دھماکہ ہوگیا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس علاقے میں دیسی پٹاخے بنائے جاتے ہیں اور یہ ایسی ہی کوئی چیز تھی‘۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خبریں غلط ہیں کہ اس علاقے میں کسی نے بم پھینکا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی جسے بجھانے کا کام جاری ہے۔

بی پی سنگھ کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر پولیس کی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں اور صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

اسی بارے میں