’جیت کی خوشی پر برہنہ تصویر جاری‘

پونم پانڈے تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption پونم پانڈے نے ٹوئیٹ کیا’یہ رہی تصویر، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔‘

گزشتہ سال کرکٹ کے عالمی کپ میں بھارت کی فتح پر کھلاڑیوں کے سامنے اپنے کپڑے اتارنے کی پیشکش کرنے والی ماڈل پونم پانڈے نے آئی پی ایل کرکٹ لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جیت کے بعد عوامی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی برہنہ تصویر جاری کی ہے۔

اسی کے ساتھ پونم پانڈے نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس طرح انھوں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔

پونم پانڈے نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جیت پر اپنی بے پناہ مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کو متنبہ کرتے ہو‎ئے اپنی یہ عریاں تصویر جاری کی ہے۔

بھارت میں بالغ ہونے کی عمر اٹھارہ سال طے ہے۔

عالمی کپ میں سیمی فائنل شروع ہونے سے قبل انھوں نے کہا تھا کہ’اگر بھارت جیت گیا تو وہ برہنہ ہوں گی۔‘

’میں اپنے جسم کو لے کر بہت پراعتماد ہوں اور میں ایسا اس لیے کر رہی ہوں تاکہ ہمارے کھلاڑی بہتر کھیل پیش کریں۔‘

بھارت کے عالمی کپ جیتنے کے بعد پونم پانڈے نے کہا تھا کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرنا چاہتی ہیں لیکن انہیں ایسا نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔

اپنے لباس اتارنے کے اس بولڈ بیان کے بعد پونم پانڈے سرخیوں میں آ گئی تھیں اور اسی کی وجہ سے ان کی ٹی وی کے مشہور شو خطروں کے کھلاڑی میں شمولیت ہوئی تھی۔

اب انھوں نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جیت کے بعد اپنی عریاں تصویر جاری کرنے کے لیے ٹوئٹر جیسی ویب سائٹ کا سہارا لیا ہے۔

انھوں نے ٹوئٹر پر یہ پیغام بھی شائع کیا ہے کہ ’میں جس ٹیم کی بھی حمایت کرتی ہوں وہ جیت جاتی ہے۔‘

ٹوئٹر پر اپنی عریاں تصویر جاری کرتے ہوئے انھوں نے لکھا ہے، ’یہ رہی تصویر، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔‘

اسی بارے میں