بھارت: وزارت داخلہ کی عمارت میں آگ

آخری وقت اشاعت:  اتوار 24 جون 2012 ,‭ 12:15 GMT 17:15 PST
نارتھ بلاک

بھارت کے وزارت داخلہ کے دفتر میں آگ۔

بھارت کے دارالحکومت دلّی میں وزارت داخلہ کے نارتھ بلاک دفتر میں آگ لگ گئی ہے لیکن اس آگ پر فورا قابو پالیا گیا ہے۔

آگ وزارت داخلہ کے دفتر کے کمرہ نمبر ایک سو دو کے باہر لگی تھی جوکہ دوسری منزل پر واقع ہے۔

ہوم سکریٹری آر کے سنگھ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’ آگ ایک کھڑکی میں لگی تھی اس کے علاوہ کوڑے کے ڈبوں میں بھی آگ لگ گئی تھی لیکن بہر حال کچھ نقصان نہیں ہوا ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ’آگ پر پندرہ منٹ میں قابو پالیا گیا اور اس میں نہ کوئی فائل جلی ہے اور نہ کسی سرکاری دستاویز کو ہی نقصان پہنچا ہے‘۔

بہر حال گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کسی سرکاری دفتر میں آگ زنی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل جنوبی ممبئی میں واقع مہاراشٹر حکومت کی وزارت کی عمارت میں زبردست آگ لگی تھی جس میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

ممبئی میں لگی آگ میں اہم سرکاری دستاویزات کے جل کر خاک ہوجانے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگي تھی جس پر قابو پانے کے لیے آگ بجھانے والا عملہ جب تک پہنچتا اس وقت تک عمارت کو کافی نقصان پہنچ چکا تھا۔

اتورا کو دوپہر ڈھائی بجے وزارت داخلہ کے نارتھ بلاک میں واقع عمارت میں آگ لگی لیکن فوری طور پر موقع پر آگ بجھانے والی سات گاڑیاں وہاں پہنچ گئیں۔

بہر حال حزب اختلاف نے آگ بجھانے والی گاڑیوں کے دیر سے پہنچنے پر نکتہ چینی کی ہے اور اس معاملے کی جانچ کی مانگ کی ہے۔

آگ بجھانے والی گاڑیوں کے اہلکاروں کے مطابق یہ آگ معمولی قسم کی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔