بھارت: دلی ایئرپورٹ میٹرو کل سے بند

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 7 جولائ 2012 ,‭ 07:39 GMT 12:39 PST
 دلّی ایئرپورٹ میٹرو

دلّی ایئرپورٹ میٹرو سے روزانہ قریب پندرہ ہزار لوگوں سفر کرتے ہیں

بھارت کے دارالحکومت دلی میں دلی ایئرپورٹ میٹرو ایکسپریس چلانے والی ریلائنس کمپنی اتوار سے اپنی خدمات غیر معینہ مدت کے لیے بند کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ قدم تکنیکی خرابی کے سبب اٹھایا جا رہا ہے تاہم یہ اطلاعات بھی ہیں کہ زیر زمین چلنے والے اس میٹرو نظام میں کچھ خرابیاں پیدا ہو گئی ہیں۔

بھارت میں سرکاری اور نجی شراکت سے چلنے والا یہ ملک کا پہلا منصوبہ ہے جو فروری سنہ دو ہزار گیارہ میں شروع ہوا تھا تاہم ابتدا ہی سے اس منصوبے کو متعدد مشکلات کا سامنا رہا۔

دلّی ایئرپورٹ میٹرو کے ترجمان انوج دیال نے بتایا کہ دلی ایئرپورٹ میٹرو کو ریلائنس کمپنی نے مطلع کیا ہے کہ وہ اتوار سے اپنی خدمات معطل کرنے جا رہی ہے تاہم انہوں نے اسے بند کرنے کے اسباب کی وضاحت کرنے سے گریز کیا۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ میٹرو ایکسپریس خسارے میں چل رہی ہے تاہم ریلائنس کمپنمی کی جانب سے اس کے متعلق کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پندرہ ہزار افراد روزانہ اس میٹرو ایکسپریس کا استعمال کرتے ہیں۔

تیز رفتار میٹرو ایکسپریس کاریڈور دلی کے کناٹ پلیس کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملاتا ہے۔

اس میٹرو کے ذریعے کناٹ پلیس سے ایئرپورٹ کا سفر صرف اٹھارہ منٹوں میں طے کیا جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔