بھارت: میزائل شکن میزائل کا کامیاب تجربہ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 24 نومبر 2012 ,‭ 06:46 GMT 11:46 PST
بھارت میزائل

بھارت نے میزائل شکن سوپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بھارت نے اپنی مشرقی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے جمعہ کو اپنے پہلے بیلسٹك میزائل کو مار گرانے والی سپرسانك یعنی آواز کی رفتار سے تیز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یہ اطلاع خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بھارتی دفاعی تحقیق کے شعبے کے ترجمان روی کمار گپتا کے حوالے سے دی ہے۔

خبر کے مطابق انٹرسپٹر میزائل نے تجربے کی کامیابی کو جانچنے کے لیے حملے کے طور پر داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔

بھارت طویل عرصے سے وسیع پیمانے پر مار کرنے والے اینٹی بیلسٹك میزائل پروگرام پر کام کر رہا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تجربہ اس لیے بھی اہم تھا کیونکہ اس تجربہ کے ذریعے ایک تیزی سے آتی ہوئی بیلسٹك میزائل کی پرواز اور اس کی سمت و رفتار کا صحیح اندازہ کرنا اور اسے فضا میں ہی روکنا اور تباہ کرنا شامل تھا۔

دشمن میزائل کے طور پر بھارت کی آزمودہ اور بھارتی فوج میں استعمال ہونے والی پرتھوی سیریز کی ایک میزائل کا استعمال کیا گیا تھا۔

یہ پرتھوی میزائل ہندوستانی وقت کے مطابق تقریبا بارہ بج کر باون منٹ پر چندي پور کے ایک موبائل لانچر سے چھوڑا گیا تھا۔

چندي پور سے کچھ فاصلے پر موجود وھیلر جزیرے سے راڈار کے ذریعے دشمن میزائل کی پرواز کی صلاحیت اور سمت و رفتار کا اندازہ لگانے کے بعد اس نئے سوپرسانك میزائل شکن نے زمین سے ہی بیلسٹك میزائل کو ہوا میں مار گرایا۔

اس میزائل شکن میزائل کی لمبائی سات میٹر ہے اور یہ جدید كمپيوٹر اور نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے۔ واضح رہے کہ یہ اس سیریز کا دوسرا تجربہ تھا۔ اسی سال فروری میں کیا گیا اس کا پہلا تجربہ بھی کامیاب رہا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔