پدم بھوشن ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 26 جنوری 2013 ,‭ 19:14 GMT 00:14 PST
سری دیوی

بھارت کے سرکاری اعزاز حاصل کرنے والوں میں سری دیوی بھی شامل ہیں۔

بھارت نے آنجہانی اداکار راجیش کھنہ، اداکارہ شرمیلا ٹیگور، سری دیوی اور کھلاڑی راہول ڈراوڈ کو پدم بھوشن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

بھارت کے معروف ماہر طبیعیات پروفیسر یشپال اور خلائی سائنسداں روڈم نرسمہاراؤ کو بھارت کے دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم وبھوشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان سرکاری اعزازات کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔

حکومت نے پدم وبھوشن کے مختلف درجات کے ایوارڈ حاصل کرنے والے جن 108 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے ان میں اداکارہ سري دیوي، اداکار نانا پاٹیکر، ملیالم اسٹار مدھو اور اولمپيئن میری کام، يوگیشور دتہ اور وجے کمار شامل ہیں۔

بھارت کے معروف سنگ تراش رگھوناتھ مہا پاترا اور عالمی شہرت یافتہ پینٹر ایس حیدر رضا کو پدم وبھوشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

کل ملا کر چار لوگوں کو پدم وبھوشن اور اسّی کو پدم شری دیا جائے گا۔ ان افراد میں چوبیس خواتین ہیں اور گیارہ افراد غیر ملکی بھارتی نژاد ہیں۔

اس سال کسی بھی شخص کو بھارت کا سب سے بڑا اعزاز’ بھارت رتن‘ نہیں دیا گیا ہے۔ پچھلی بار سنہ دوہزار آٹھ میں یہ اعزاز بھيمسین جوشی کو دیا گیا تھا۔

گزشتہ سال ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے مزاحیہ اداکار جسپال بھٹی، فلم ساز ڈی رامانايڈو، جانی مانی گلوکارہ ایس جانکی، بھرتناٹيم رقاصہ سروج ویدياناتھن، میزائل سائنسدان ڈاکٹر اے سواتھانو، صنعت کارآدی گودریج اور آر تياگ راجن، سابق افسر ایم کے بھان کے نام پدم بھوشن حاصل کرنے والے چوبیس افراد میں شامل ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔