بھارت میں ’ کلچرل ایمرجنسی‘ کا ماحول ہے

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 1 فروری 2013 ,‭ 12:55 GMT 17:55 PST
سلمان رشدی

سلمان رشدی کی کتاب ' سٹانک ورسز' پر سب سے پہلے بھارت میں پابندی عائد کی گئی تھی

مصنف سلمان رشدی کا کہنا ہے کہ ان کے کولکتہ دورے کے بارے میں مغربی بنگال کے حکام کو پہلے سے اطلاع تھی اور ان کا دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے ریاستی حکومت کا ہاتھ ہے۔

سلمان رشدی نے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے دورے کی تمام تفصیلات مغربی بنگال کے حکام کو پہلے سے معلوم تھیں اور کولکتہ ادبی میلے کے منتظمین نے ان سے کہا تھا کہ وہ اس تقریب میں ’ سرپرائز گیسٹ‘ کے طور پر پیش کیے جائیں گے لیکن اگر وہ اب اس بات سے انکار کر رہے ہیں تو ’یہ بے ایمانی‘ کی بات ہے۔

ساتھ ہی سلمان رشدی نے کہا ہے کہ جس طرح سے بھارت میں فن کاروں کی اظہار آزادی پر پابندیاں اور تنازعہ کا ماحول بن پیدا ہو رہا ہے وہ ملک میں جاری ’ کلچرل ایمرجنسی‘ کے ماحول کا حصہ ہے ۔

"کولکاتہ جانے سے ایک دن پہلے مجھے اطلاع کی گئی کہ کولکاتہ پولیس مجھے شہرمیں داخل نہیں ہونے دے گی۔ مجھ سے کہا گیا کہ اگر میں وہاں گیا تو مجھے دوسری فلائٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ مجھے بتایا گیا کہ یہ سب وزیر اعلی ممتا بینرجی کی درخواست پر کیا جارہا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ گزشتہ برس جے پور ادبی میلے کے بعد ممتا بینرجی نے کہا تھا کہ وہ مجھے کولکاتہ میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اس دھمکی کو یقینی بنایا ہے"

سلمان رشدی

سلمان رشدی نے اپنے کولکتہ دورے سے متعلق کہا ہے۔ میں مڈنائٹ چلڈرن فلم کے ڈسٹریبیوٹر کی دعوت پر بائیس جنوری کو دلی پہنچا۔ اس دورے کے دوران مجھے دلی، بنگلور، کولکاتہ اور ممبئی کا دورہ کرنا تھا جہاں اکتیس جنوری کو ممبئی میں فلم کا پریئمیر ہونا تھا'۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کولکتہ جانے سے ایک دن پہلے مجھے اطلاع کی گئی کہ کولکتہ پولیس انہیں شہرمیں داخل نہیں ہونے دے گی۔’مجھ سے کہا گیا کہ اگر میں وہاں گیا تو مجھے دوسری فلائٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا۔‘

ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی پولیس نے ان کے دورے کو ناممکن بنایا ہے۔ ' ایک پولیس اہلکار نے میرے دورے سے متعلق ساری تفصیلات میڈیا کو جاری کردیں جس کے بعد تقریباً سو افراد میرے خلاف نعرے لگاتے ہوائی اڈے پہنچ گئے۔ ’اس سارے واقعے نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ یہ حکام کی جانب سے بنائے گئے منصوبے کا حصہ تھا۔‘

سلمان رشدی اور دیپا مہتا

سلمان رشدی کی کتاب ' مڈنائٹ چلڈرن' پر مبنی فلم کی ہدایت کاری دیپا مہتا نے کی ہے

واضح رہے کہ سلمان رشدی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد بدھ کو ان کا کولکتہ کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

سلمان رشدی آج کل اپنی کتاب ’مڈنائٹس چلڈرین‘ پر مبنی فلم کی پرموشن کے لیے بھارت میں ہیں اور اسی سلسلے میں بدھ کو ان کا ایک پروگرام کولکتہ میں بھی تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔