بھارت، بس کے حادثے میں سینتیس افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  منگل 19 مارچ 2013 ,‭ 10:26 GMT 15:26 PST
بس حادثہ

ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم سینتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ منگل کو علی الصبح تقریباً ساڑھے تین بجے گوا اور ممبئی کے ہائی وے پر ضلع رتنا گری میں کھید کے مقام پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں تقریباً پچاس افراد سوار تھے اور ایک موڑ پر جب ڈرائیور نے بس کو سنبھالنے کی کوشش کی تو بس جگ بوڈی ندی میں جا گری۔

علاقے کے پولیس افسر مہندر سنگھ پردیشی نے بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اب تک سینتیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں جنہیں کھید کے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے متعدد افراد کو کھید کے میونسپل ہسپتال میں داخل کیا گيا ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے کیونکہ امدادی آپریشن اب بھی جاری ہے۔ یہ بس گوا سے ممبئی کے لیے آرہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس پورے معاملے کی تفتیش بھی کر رہی ہے کہ آيا یہ حادثہ کن وجوہات کے سبب پیش آیا ہوگا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔