BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 November, 2004, 13:58 GMT 18:58 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سال کی بہترین نوجوان شخصیت
 

 
 
ڈاکٹر کوشی اپین
بھارت کے ایک ڈاکٹر کو دنیا کی اس سال کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے
ہندوستان کے ایک ڈاکٹر کو اس سال دنیا کی سب سے بہترین نوجوان شخصیت کے اعزاز سے نوازا گيا ہے۔

ایک غیر سرکاری امریکی تنظیم ''جونیئر چیمبر انٹرنیشنل'' نے کہا ہے کہ 29 سالہ ڈاکٹر کوشی اپین کو انکی بہترخدمات کے لیے سن دوہزار چار میں دنیا کی سب سے بہترین شخصیت منتخب کیا گیاہے۔ مسٹر کوشی اپین لندن میں یونیورسٹی کالج میں کام کرتے ہیں۔

اس ماہ کی چوبیس تاریخ کو جاپان کے مشہور شہر فکاؤکا میں ایک شاندار تقریب میں انہیں اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔ بطور انعام انہیں دس ہزار امریکی ڈالر، سونے کا ایک تمغہ اور دیگر اسناد دی جائیں گی۔

تنظیم کے پاس اس اعزاز کے لیے دنیا کی ایک سو سات ممالک سے کل دو سو چھیالس ناموں کی فہرست آئی تھی لیکن طبی و تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات کے سبب ہندوستان کے ڈاکٹر کوشی اپین اول نبر پر رہے۔

مسٹر کوشی کے ساتھ ہی انسانی خدمات کے لیے اس برس کا انعام اردن کی ملکہ ثانی رانیا لعبداللہ کودیا جائیگا۔

ڈاکٹر کوشی نے انعام کی خبـر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انعام کی رقم ہندوستان میں ان کے ذریعے قائم کیے گیے تعلیمی اداروں کو دی جائیگی تاکہ ہونہار طلباء کو اشکالر شپ مل سکیں۔

ماضی میں سابق امریکی صدر جان ایف کنیڈی، امریکی مدبر ہینری کسنگر، سری لنکا کے سابق کرکٹ کھلاڑی ارجنا رانا تنگا اور ہالی ووڈ کے اداکار جیکی چن جیسی شخصیات کو اس اعزاز سے نوازہ جا چکا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد