BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 August, 2006, 07:02 GMT 12:02 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بم دھماکہ کیس کے ملزم سنجے دت
 

 
 
سنجے دت
فلم کی شوٹنگ یا کسی بھی کام سے ملک سے باہر جانے کے سنجے دت کو عدالت سے خصوصی اجازت لینی پڑتی ہے
فلم اسٹار سنجے دت بھی انیس سو ترانوے میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمے میں ایک ملزم ہیں ۔ 192 ملزمان میں ان کا نمبر 117 ہے۔ ان پر غیر قانونی طور پر ممنوعہ علاقہ میں اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔

سی بی آئی کے مطابق سنجے دت نے ملزم ابو سالم سے اے کے 56 رائفل لی تھی۔ ان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 120(B) یعنی سازش، اسلحہ ایکٹ 25 , 1 (A) اور ٹاڈا کی دفعہ 3(3) کے تحت الزامات عائد کیئے گئے ہیں۔

اس وقت سنجے ملک سے باہر اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے ۔ انہوں نے وطن واپس آنے کا وعدہ کیا۔شوٹنگ روک کر وہ واپس آئے اور پولس نے انہیں سہارا ہوائی اڈے سے انیس اپریل 1993 کوگرفتار کیا۔

اس وقت کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر والی شیٹی نے، جنہوں نے سجے دت کو گرفتار کیا تھا، بتایا کہ سنجے دت ہوائی اڈے سے پولیس کمشنر ہیڈ کوارٹر پہنچنے تک راستہ بھر روتے رہے۔ حراست میں جب انہیں دال چاول کھانے کے لیئے دیا گیا تو انہوں نے تین دنوں تک اسے نہیں کھایا تھا وہ کہتے رہے ’میں یہ نہیں کھا سکتا‘۔

سنجے دت کے والد اور ممبر پارلیمنٹ آنجہانی سنیل دت نے اپنےبیٹے کی رہائی کے لیئے ایک لمبی قانونی جنگ لڑی۔

سنیل دت
جب تک سنجے دت جیل میں تھے انہوں نے کئی دھرنے دیئے اور جلوس نکالے۔ ہائی کورٹ میں اپیل کی۔ عدالت نے سنجے کو پانچ اپریل کو ضمانت پر رہا کر دیا لیکن ایک بار پھر انہیں جولائی 1994 میں گرفتار کر لیا گیا۔

اس دوران سنجے دت کو ’انڈہ‘ سیل میں رکھا گیا ۔انڈہ سیل کا مطلب ہے کہ چھوٹا سا کمرہ جس میں ہوا اور روشنی کا بھی گزر نہیں ہوتا اور اس ایک کمرے میں ملزم کو دیگر ملزمان سے علیحدہ رکھا جاتا ہے۔

سنجے دت کی وکیل فرحانہ شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے موکل سنجے دت سے اس وقت کے ڈپٹی پولس کمشنر سنجے پانڈے نے مبینہ طور پر دھمکا کر بیانات پر دستخط کروا لیئے تھے بعد میں ان کے موکل نے عدالت میں اپنے بیان سے انحراف کیا تھا۔

جیل میں قید سنجے دت نے اپنی داڑھی بڑھا لی تھی۔ سولہ ماہ جیل میں قید رہنے کے بعد اکتوبر1995 میں انہیں چند شرائط کے ساتھ سپریم کورٹ سے ضمانت پر رہائی مِل گئی۔

جیل سے رہا ہونے کے بعد سنجے دت ٹاڈا کے قانون کے تحت بننے والی عدالت میں ہر سماعت پر حاضر رہتے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ یا کسی بھی کام سے ملک سے باہر جانے کے لیئے انہیں عدالت سے خصوصی اجازت لینی پڑتی ہے۔

بم دھماکہ کیس کی خصوصی ٹاڈا عدالت کے جج پی ڈی کوڈے نے ستائیس جولائی کو اعلان کیا تھا کہ بم دھماکہ کیس کا فیصلہ وہ دس اگست کو سنائیں گے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد