BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 October, 2006, 13:16 GMT 18:16 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سنجے دت پر فیصلہ دیوالی کے بعد
 

 
 
اداکار سنجے دت: فائل فوٹو
سنجے دت عدالت میں بیٹھ کر ساری کارروائی سنی
انیس سو ترانوے بم دھماکوں کے مقدمات کا فیصلہ سنا رہی ٹاڈا عدالت نے فلم سٹار سنجے دت کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں سنایا ہے۔ عدالت نے بدھ کے روز طلب کئے گئے تمام چھبیس ملزمان کی حاضری لی اور صرف تین ملزمان کے بارے میں فیصلہ سنایا۔

فلم سٹار سنجے دت صبح گیارہ بجے عدالت میں ایک بار پھر نیلے رنگ کی شرٹ پہن کر پہنچے۔ ان کے ساتھ ایک اور ملزم اجے مارواہ تھے۔ عدالت میں ہمیشہ کی طرح سنجے دت سب سے آخری بینچ پر اجے مارواہ، یوسف نل والا اور روسی ملا کے ساتھ ساتھ بیٹھے تھے۔ عدالت نے حاضری کے بعد ان ملزمان کو جانے کی اجازت نہیں دی اور پہلی مرتبہ سنجے نے عدالت میں ملزمان کو سزا دینے کی کارروائی دیکھی۔

جسٹس پرمود دتاتریہ کوڈے نے ملزم نمبر 79 اسحق ہجوانی ، ملزم نمبر 106شاہنواز ہجوانی اور ملزم نمبر 111 سکندر ہجوانی کو مجرم قرار دیا۔ سی بی آئی کے مطابق یہ تینوں ملزمان بم دھماکہ سازش اور ٹاڈا کی دفعہ 3(3) کے تحت ملزم ہیں۔ عدالت نے شاہنواز کو بم دھماکہ سازش کے الزام سے بری کر دیا۔

سنجے دت پر غیر قانونی طور پر اے کے 56 رائفل رکھنے کا الزام ہے۔ سی بی آئی کے مطابق چھ مارچ کو مافیا سرغنہ انیس ابراہیم کے کہنے پر سنجے کے گھر پر ابو سالم، بابا موسی چوہان ، سمیر ہنگورا اور حنیف کڑا والا اسلحہ سے بھری گاڑی لے کر پہنچے تھے۔ سنجے نے اس میں سے تین اے کے 56 رائفلز اور کچھ ہینڈ گرینیڈ رکھے تھے۔

سی بی آئی کے مطابق سنجے دت ماریشیش میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے تب انہیں گرفتاریوں کے بارے میں پتہ چلا اور سنجے نے مبینہ طور پر اپنے دوست یوسف نل والا ، اجے مارواہ اور کیرسی ایڈ جانیا کو اے کے 56 رائفل کو فوری طور پر تباہ کر نے کو کہا تھا۔ سی بی آئی کا دعوی ہے کہ جہاں رائفل کو پگھلایا گیا تھا وہاں سے رائفل کا اسپرنگ ثبوت کے طور پر ملا ہے۔

عدالت انیس اکتوبر کو کارووائی مکمل کرنے کے بعد دیوالی کی تعطیلات کے لئے بند ہو جائے گی اور تعطیلات کے بعد سنجے دت اور ان کے ساتھی ملزمان کے بارے میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

 
 
اداکارسنجے دتممبئی دھماکے 93
سنجے دت پر مقدمے کا فیصلہ متوقع
 
 
پریا دت سالم، سنجے اور پریا
سالم، سنجے اور پریا دت کی پریشانی کیوں؟
 
 
اسی بارے میں
ہمیں انصاف کب ملے گا ؟
13 September, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد