BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 November, 2006, 15:06 GMT 20:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
' کاش آج بابا زندہ ہوتے، پریہ دت
 

 
 
سنجے دت
عدالت نےسنجےدت کودہشتگردی کےتمام الزامات سے بری کر دیا ہے
سنجے دت کو منگل کے روز بم دھماکوں کی خصوصی ٹاڈا عدالت نے غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کا قصوروار پایا ہے لیکن دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے تمام الزامات سے بری کر دیاہے۔

عدالت کے اس فیصلہ پر سنجے دت کے بہی خواہوں نے خوشی کا اظہار کیاہے۔

سنجے دت کی بہن اور رکن پارلیمنٹ پریہ دت نے اس فیصلہ پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے سے معلوم تھا کہ ان کا بھائی معصوم ہے اور آج عدالت نے اسے ثابت بھی کر دیا۔

پریہ نے کہا کہ ' کاش آج بابا زندہ ہوتے، آج میں اپنے والد کی کمی بری طرح محسوس کر رہی ہوں کیونکہ جب سنجے پر الزامات عائد کئے گیےتھے تو انہیں صدمہ پہنچا تھا۔ سنجے پر لگا وہ داغ عدالت نے دھو ڈالا ہے اور اس سے بابا بہت خوش ہوتے۔ وہ ہماری سب سے بڑی طاقت تھے۔'

اداکار ارشد وارثی اور سنجے دت کی جوڑی فلمی دنیا کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ فلم "منا بھائی" کے سرکٹ ارشد وارثی نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

  کاش آج بابا زندہ ہوتے، آج میں اپنے والد کی کمی بری طرح محسوس کر رہی ہوں کیونکہ جب سنجے پر الزامات عائد کئے گیےتھے تو انہیں بڑا صدمہ پہنچا تھا۔ سنجے پر لگا وہ داغ عدالت نے دھو ڈالا ہے اور اس سے بابا بہت خوش ہوتے۔ وہ ہماری سب سے بڑی طاقت تھے۔'
 
سنجے کی بہن پریہ دت

وہ کہتے ہیں 'سنجے ایک اچھے انسان ہيں اور ان کا دل بہت معصوم ہے۔'

ارشد کہتے ہیں کہ سنجے نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور مشکل سے مشکل دور میں بھی وہ مسکراتے رہے۔

فلمساز مہیش بھٹ سنجے دت کے والد سنیل دت کے دوست تھے۔انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عدالتی فیصلہ پر خوشی ظا ہر کی۔

پریہ دت
سنجےدت کی بہن پریہ دت نےفیصلےکاخیرمقدم کیاہے

' کاش سنجو کے والد سنیل دت زندہ ہوتے تو وہ دیکھتے کہ ان کے دشمنوں نے ان کے بیٹے پر غداری کا جو کلنک لگایا تھا اسے عدلیہ نے صاف کر دیا ہے۔'

مسٹر بھٹ نے سنجے دت اور ان کے خاندان کو نصیحت کی کہ وہ اسے ایک بھیانک خواب سمجھ کر بھولنے کی کوشش کریں۔ مہیش بھٹ کو یقین ہے کہ اس واقعہ کے بعد سنجے دت مزید طاقتور بن کر ابھریں گے۔

سنجے دت پر عدالتی فیصلہ سے بالی وڈ نے اطمینان کی سانس لی ہے۔ فلمساز کرن جوہر کا کہنا تھا کہ سنجے ایک اچھے انسان ہيں اور انہیں شروع سے پتہ تھا کہ وہ دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔

منا بھائی کے ڈاکٹر جے ڈاٹ استھانا یعنی بومن ایرانی کا کہنا تھا کہ ' سنجے نے اپنی حفاظت کے لئے بندوق رکھی تھی اور اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔'

سنجے دت کے والد سنیل دت کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور پارلمینٹ کے رکن تھے۔ فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور کامیاب سیاستداں بنے۔ وہ غرباء اور اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے ہمدرد تھے۔ ان کی بیوی نرگس دت بالی وڈ کی نامور اداکارہ تھیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد