BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 29 June, 2007, 10:38 GMT 15:38 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ڈیرہ سچا سودہ کے پیشوا کی ضمانت
 
بابا رام رحیم
بابا رام رحیم کی ضمانت عارضی ہے
ہندوستان میں ریاست پنجاب کی ہائی کورٹ نے جمعہ کو ڈیرہ سچّا سودہ کے مذہبی رہنما بابا گرمیت رام رحیم کو عارضی طور پر آئندہ چھ اگست تک کے لیے پیشگی ضمانت دیدی ہے۔ عدالت نے بابا رام رحیم سے کہا ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ جمع کردیں۔

ان کے خلاف بھٹنڈا کی ایک عدالت نےغیرضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا اور پنجاب حکومت نے بھی ان کی گرفتاری کی اجازت دیدی تھی جس کے بعد ڈیرہ سچا سودہ نے پیشگی ضمانت کی درخواست دی تھی۔

عدالتی کارروائی اور پھر حکومت کی طرف گرفتاری کی اجازت سے دونوں فرقوں میں ایک بار حالات پھر کشیدہ ہوگئے تھے لیکن ضمانت کی خبر ملنے پر ڈیرہ سچا سودہ کے عقیدت مندوں نےخوشی ظاہر کی ہے۔

اس سے پہلے سے سکھوں کے سب سے مقدس ترین مقام اکال تخت نے ڈیرہ سچا سودہ کی طرف کی گئی معذرت کی اپیل خارج کردی تھی جس کے بعد ہی انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ڈیرہ سچا سودا اور سکھ مذہب کے درمیان تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ڈیرہ سچا سودا کے روحانی پیشوا سنت گرمیت رام رحیم سنگھ جی نے ایک اشتہار میں خود کو سکھوں کے دسویں گرو، گروگوبند سنگھ، کے انداز میں دکھایا تھا۔

اکال تخت کا کہنا ہے کہ سنت رام رحیم نے گرو گوبند کی نقل کر کے مقدس گرو کی اہا نت کی ہے۔ تخت نے پنجاب سے ڈیرے بند کرنے کی وارنگ بھی دی تھی۔

اس معاملے میں ڈیرہ کے سربراہ نے کئی بار کہا ہے کہ سکھوں کے جذبات مجروح کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ لیکن اکال تخت کا کہنا ہے کہ بابا رام رحیم سکھوں سے معافی مانگنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

 
 
سکھ مظاہرہسکھ تصادم کا خدشہ
سچا سودا کے لیے ڈیڈ لائن ختم ہو رہی ہے
 
 
سکھ سکھ مخالف دنگے
’مذہبی فسادات کچھ کانگریس رہنماؤں کا کام‘
 
 
سکھ کی حجامت
سکھ نوجوان کی زبردستی حجامت پر احتجاج
 
 
گولڈن ٹیمپلگولڈن ٹیمپل
گرو گرنتھ صاحب کی 401ویں سالگرہ
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد