BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 March, 2009, 09:15 GMT 14:15 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’آئین مذہبی آزادی کو تحفظ دیتا ہے‘
 

 
 
منموہن سنگھ
مسٹر سنگھ اپریل میں جی 20 اجلاس میں شرکت کریں گے
بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ دل کے آپریشن سے صحت یابی کے بعد عوامی زندگی میں دوبارہ سرگرم ہو گئے ہیں۔

مسٹر سنگھ نے منگل کی شام اپنی رہائش گاہ پر عید میلادالنبی کے موقع پر دلی کے ایک اردو میڈیم سکول کی بچیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بچیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا آئین ہر شخص کو اپنی مرضی کے مذہب پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ اور فروغ کی مکمل اجازت دیتا ہے ۔’لیکن یہ کسی کو دوسروں کے مذاہب پر تنقید اور تحقیر کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔‘

’ملک تب تک خوشحال نہیں ہو سکتا جب تک کہ ملک کی خواتین ترقی نہیں کرتیں اور لڑکیوں کو سکول اور کالجز میں تعلیم کے مساوی مواقع فراہم نہیں کیے جاتے۔‘

وزیر اعظم نے کہا کہ اردو زبان ہندوستان کی ملی جلی ثقافت اور تہذیب کی ایک زندہ مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نےاردو زبان کی ترقی اور فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور مستقبل میں بھی اس زبان کی ترقی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

منموہن سنگھ کا تئیس جنوری کو دل کا آپریشن ہوا تھا۔ آپریشن کے بعد وہ دلی میں اپنی رہائش گاہ پر آرام کر رہے تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں وزیر خارجہ پرنب مکھرجی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔

مسٹر سنگھ صحتیابی کے بعد اب ایک بار پھر سرگرم سیاست میں واپس آ رہے ہیں۔ پارلیمانی انتخابات قریب ہیں اور مسٹر سنگھ اس مہینے کے اواخر سے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

وہ جی- 20 کی اجلاس میں شرکت کے لیے اپریل کے اوائل میں لندن بھی جائیں گے جہاں دیگر رہنماؤں کے علاوہ امریکی صدر براک اوباما سے ان کی پہلی ملاقات ہونی ہے۔

ہندوستان میں اس وقت انتخابی سرگرمیاں زوروں پر ہیں اور منموہن سنگھ حکمراں کانگریس کے وزارت عظمٰی کے امیدوار ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد