’یوسفی عہد حاضر کے سب سے بڑے ادیب تھے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

افتخار عارف کہتے ہیں کہ مشتاق احمد یوسفی عہد حاضر کے سب سے بڑے نثر نگار تھے۔

افتخار عارف کہتے ہیں کہ مشتاق احمد یوسفی ہمارے عہد کے سب سے بڑے نثر نگار تھے۔

مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر بی بی سی اردو کے عمر آفریدی سے بات کرتے ہوئے مقتدرہ قومی زبان کے سربراہ اور معروف شاعر افتخار عارف کا کہنا ہے کہ یوسفی ایک ایسی صدی میں مزاح نگاری کر رہے تھے جب بہت سے بڑے بڑے نام پہلے سے ہی موجود تھے، لیکن یوسفی ان میں بھی ایک قد آور مزاح نگار کے طور پر ابھرے۔