آر ایس ایس کیا ہے؟

آر ایس ایس کے ذریعے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی فیڈ حاصل کیجیے۔

بی بی سی ورلڈ سروس اب آر ایس ایس کے ذریعے اردو سمیت زیادہ تر زبانوں میں نیوز فیڈ فراہم کررہی ہے۔

آر ایس ایس کیا ہے؟

آر ایس ایس نیوز فیڈ اردو ڈاٹ کام کی تازہ ترین خبروں سے خود بخود اپ ڈیٹ رہنے کا آسان طریقہ ہے۔ جیسے جیسے اردو ڈاٹ کام پر خبریں اپ ڈیٹ ہوں گی اور نئے فیچر شائع ہوں گے ویسے ویسے آپ کی سائٹ پر آر ایس ایس نیوز ریڈر کے ذریعے نیوز فیڈ اپ ڈیٹ ہوگی۔ آپ کے آر ایس ایس نیوز ریڈر میں تمام خبروں یا فیچر کی ہیڈ لائن کے علاوہ مختصر تفصیل بھی ہوگی جس پر کلک کرنے سے آپ باقی تفصیل تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

مزید معلومات یا مدد کے لیے کلک کریں۔

نیچے دی گئی فہرست میں سے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے جس آر ایس ایس فیڈ حاصل کرنے میں آپ کو دلچسپی ہو اس کا انتخاب کریں:

صفحہ اول

پاکستان

انڈیا

آس پاس

کھیل

فن فنکار

منظرنامہ

سائنس

آپ کی آواز

ریڈیو

میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے آر ایس ایس نیوز فیڈ کیسے حاصل کرسکتا ہوں؟

آپ کو آر ایس ایس ریڈر نامی ایک پروگرام حاصل کرنا ہوگا۔ یہ پروگرام آر ایس ایس کے ذریعے کسی بھی ویب سائٹ سے آپ کی ویب سائٹ کے لئے حاصل کی جانے والی نیوز فیڈ آپ کو دکھا سکے گا۔

آپ آر ایس ایس فیڈ کئی طریقے سے حاصل کرسکتے ہیں، مثال کے طور پر:

پیلے رنگ کے آر ایس ایس بٹن کو اپنے نیوز ریڈر میں ڈریگ کریں۔ آر ایس ایس فیڈ کے یو آر ایل کو اپنے نیوز ریڈر میں ڈریگ کریں۔ آر ایس ایس فیڈ کے یو آر ایل کو اپنے نیوز ریڈر میں کٹ اور پیسٹ کریں۔

نوٹ: آر ایس ایس نیوز ریڈرز کے نئے ورژنز میں جب آپ پیج دیکھ رہے ہوں گے تو آپ کو پروگرام خود ہی الرٹ کرے گا کہ آپ بی بی سی کی نیوز فیڈ حاصل کرسکتے ہیں۔

میں آر ایس ایس نیوز ریڈر کیسے حاصل کرسکتا ہوں؟

آر ایس ایس نیوز ریڈر کے بہت سے مختلف ماڈلز دستیاب ہیں جنہیں انٹر نیٹ پر سرچ کیا جاسکتا ہے اور یہ عام طور پر مفت ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

مختلف آر ایس ایس نیوز ریڈر مختلف آپریٹنگ سسٹم میں کام کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں آپ کو انتخاب اپنے سسٹم کو ذہن میں رکھ کر کرنا ہوگا۔

یہ بھی بہت اہم ہے کہ کچھ آر ایس ایس ریڈرز کچھ زبانوں میں کام نہیں کرتے۔

آپ کی ویب سائٹ پر بی بی سی اردو آر ایس ایس فیڈ کا استعمال

مختلف زبانوں میں بی بی سی کی ویب سائیٹوں سے آر ایس ایس فیڈ کے آپ کی ویب سائٹ پر استعمال کی ہم حمایت کرتے ہیں۔ لیکن ایسا کرنے کے لیے آپ کو ہمارے قواعد و ضوابط سے اتفاق کرنا ضروری ہے۔

ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ جب بی بی سی کا مواد آپ کی ویب سائیٹ پر شائع ہو تو ایک خاص طریقے سے دکھائی دے اور اس کا کریڈٹ بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو ملے۔ کریڈٹ کے الفاظ یہ ہوسکتے ہیں: ’بی بی سی اردو ڈاٹ کام‘ یا ’بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے‘۔ آپ بی بی سی کا لوگو یا دوسرا بی بی سی ٹریڈ مارک استعمال نہیں کر سکتے۔

ہم بی بی سی کے مواد کی انٹرنیٹ پر تقسیم کو روکنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہمارے قواعد و ضوابط پھر سے پڑھیں۔

بی بی سی اپنے آر ایس ایس فیڈ کے لیے کسی بھی طرح سے ذمہ دار نہیں ہوگی۔ مکمل تفصیلات کے لیے ہمارے قواعد و ضوابط پڑھیں۔