اخراجات

بی بی سی اپنے موبائل مواد کی قیمت نہیں لیتی۔ تاہم آپ کو نیٹ ورک آپریٹر کو ادائیگی کرنا ہوگی۔ آپریٹرز براؤزنگ یا ڈاؤن لوڈ کیے جانے والے ڈیٹا کے تناسب سے رقم وصول کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر کوئی آپریٹر ایک میگا بائٹ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے عوض دو پاؤنڈ لیتا ہے تو بی بی سی کی خبر کے تین صفحات پڑھنے پر ایک پنس خرچ آئے گا۔ مخصوص اخراجات کے لیے اپنے آپریٹر سے رابطہ کریں۔

تاہم موبائل انٹرنیٹ پر براؤزنگ کے اخراجات کم کرنے کے کئی طریقے ہیں۔

ڈیٹا بنڈل حاصل کر لیں

اگر آپ زیادہ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو ماہانہ یا روزانہ کی بنیاد پر ملنے والے ڈیٹا پیکجز کی مدد سے آپ موبائل انٹرنیٹ کے استعمال یا ویڈیو کلپس کی ڈاؤن لوڈنگ پر آنے والے اخراجات پر قابو پا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے اپنے موبائل آپریٹر سے رابطہ کریں۔

وائی فائی کا استعمال

اب زیادہ تر موبائل وائی فائی کے ہمراہ ہوتے ہیں۔ آپ اپنے گھر کے وائر لیس براڈ بینڈ یا کسی وائر لیس ہاٹ سپاٹ پر اس طریقے کی مدد سے بی بی سی موبائل پر جا کر اپنا خرچہ کم کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں اپنی فون ساز کمپنی یا نیٹ ورک آپریٹر سے رابطہ کریں۔

بلیو ٹوتھ کا استعمال

بی بی سی موبائل پر موجود کچھ ویڈیو کلپ لاک نہیں ہیں اور انہیں بلیو ٹوتھ کی مدد سے دوسرے فون پر بھیجا جا سکتا ہے۔ اس طرح آپ انہیں اپنے دوستوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔