آپ کی آواز میں میزبان کا کردار

ایک نیوز آرگنائزیشن ہونے کے ناطے ہم مختلف معاملات پر خبر دیتے ہیں اور ان میں سے بہت سے معاملات کا تعلق بلاواسطہ طور پر پڑھنے والے کے جذبات سے بھی ہوتا ہے۔ ہمارے پڑھنے والے مختلف پس منظر اور جگہوں سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایک غیر جانبدارانہ اور متوازن خبر فراہم کریں۔

ہم معلوماتی اور دلچسپ مباحثوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی ہمارا خیال ہے کہ کچھ موضوعات پر ہونے والی گفتگو پر ادارتی نظر رکھنے کی ضرورت ہو سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم مباحثوں پر نظر رکھنے کے لیے درج ذیل اقسام کی نگرانی متعارف کروا رہے ہیں۔

براہِ راست نگرانی

اسے ’پری ماڈریشن‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس طریقے میں ہر وہ پیغام جو کہ مکمل طور پر نگرانی شدہ مباحثے یا فورم میں بھیجا جاتا ہے شائع ہونے سے قبل بی بی سی کے متعین کردہ میزبان کی نظر سے گزرتا ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ پیغامات شائع کرنا چاہتے ہیں تاہم روزانہ موصول ہونے ولے پیغامات کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ بھیجے گئے تمام پیغامات شائع ہوں گے۔

بالواسطہ نگرانی

اگر ایک گفتگو کی نگرانی بالواسطہ طور پر ہو رہی ہے اور آپ ایک رجسٹرڈ صارف ہیں تو آپ کا پیغام براہِ راست سائٹ پر شائع ہو جائے گا۔ تاہم اگر آپ ایک رجسٹرڈ صارف نہیں تو آپ کے پیغام کی اشاعت سے قبل بی بی سی کے متعین کردہ نگران کی جانب سے تصدیق ضروری ہے۔ تاہم ایک مرتبہ پھر ہم اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ بھیجے گئے تمام پیغامات شائع ہوں گے۔

بی بی سی بالواسطہ طور سے شائع ہونے والی گفتگو کی نگرانی کرے گی اور ان تمام تبصروں کو حذف کر دے گی جو کہ ہاؤس قوانین سے متصادم ہوں گے۔ ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ رجسٹر ہوں اور بلواسطہ نگرانی متں ہونے والے مباحثوں یا فورم کا فائدہ اٹھائیں۔

اس ویب سائٹ کے صارفین ’آپ کی آواز‘ کے صفحات پر’تبصرے کی شکایت کریں‘ بٹن استعمال کرتے ہوئے کسی بھی تبصرے کی شکایت کر سکتے ہیں۔

ہم زیادہ سے زیادہ عنوانات کو بالواسطہ نگرانی میں رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مباحثوں میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔ تاہم پھر بھی کچھ ایسے عنوانات ہوں گے جن پر ہونے والی گفتگو کی مکمل نگرانی ہوگی۔ ہمیں امید ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ اور ہمارے دوسرے صارفین ہمیں ان ادارتی فیصلوں کے بارے میں مطلع کرتے رہیں گے۔