بی بی سی سلیکٹ: عام سوالات

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

میں مندرجات کا انتخاب کیسے کروں؟

پہلے ایک خالی سیکشن کا انتخاب کیجیے۔ اس خالی سیکشن میں آپ سے کہا جائے گا کہ اب آپ اپنے پسندیدہ سیکشن کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد آپ مندرجات کی فہرست میں سے جو چاہیں منتخب کر سکتے ہیں۔

اب آپ اپنے موبائل کی جوائے سِٹک، اوپر نیچے جانے والی کِیز یا نمبر 2 اور 8 کے ذریعے اپنی پسند کے سیکشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

save پر کِلک کیجیے۔ یاد رہے یہ کرنے کے لیے سکرین کے نیچے دائیں بائیں دی ہوئی کیز میں سے کوئی ایک استعمال ہو گی۔

میں اپنے منتخب شدہ سیکشن کو موبائل سے ہٹانے (remove) کے لیے کیا کروں؟

منتخب شدہ سیکشن کو ہٹانے کے لیے مینیو پر کِلک کیجیے۔ مینیو میں جانے کے لیے عموماً موبائل کی سکرین کے نیچے دائیں بائیں دی ہوئی کِیز میں کوئی ایک استعمال ہوتی ہے۔ اب اوپر نیچے جانے والی کِیز یا نمبر 2 اور 8 کے ذریعے سیٹنگز میں جائیں۔ سیٹنگز میں سے اب آپ پہلے سے منتخب شدہ سیکشنز میں سے کوئی بھی سیکشن ختم سکتے ہیں۔

سیٹنگز میں اس کے علاوہ اور کون سی آپشن یا سہولتیں موجود ہیں؟

ٹیکسٹ کی آپشنز یا سہولت۔ اس سہولت کے ذریعے آپ اس بات کا اتخاب کر سکتے ہیں کہ آپ صرف شہہ سرخیاں اور خبروں کے خلاصے حاصل کرنا چاہتے ہیں یا آپ خبروں کا مکمل متن چاہتے ہیں۔

امیج یا تصویر کی آپشنز۔ اس آپشن کے ذریعے آپ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ آپ خبروں کے ساتھ تصاویر بھی دیکھنا چاہتے ہیں ۔

اپ ڈیٹ کی آپشنز۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ موبائل استعمال کرتے ہیں اور بی بی سی سلیکٹ پس منظر میں چلتا رہے تو اس صورت میں آپ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ یہ سلیکیشن کتنی دیر بعد خود کو اپ ڈیٹ کرے: صرف آغاز میں، ہر پندرہ منٹ کے بعد یا ہر تیس منٹ یا پھر ساٹھ منٹ کے بعد۔

سِسٹم میسج۔ آپ دیکھیں گے کہ گاہے بگاہے یہ ایپلیکیشن آپ سے پوچھے گی کہ آپ انٹرنیٹ سے کنیکٹ کرنا چاہتے ہیں یا اس سہولت کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ آپ اس میسج کو بند یا ہٹا بھی سکتے ہیں۔

میرے کوائف۔

آگر آپ اس ایپلیکیشن کے ذریعے ہمیں اپنے خیالات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں آپ اپنے کوائف بھی دے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ آپ کے ذاتی کوائف آپ کے موبائل پر ہی رہتے ہیں اور یہ صرف آپ کے ردعمل کو پراسیس کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے اور اس کے بعد آپ کے ذاتی کوائف ہمارے سسٹم سے ہمیشہ کے لیے ختم کر دیے جاتے ہیں۔

میرے موبائل کا نام، نمونہ وغیرہ اس فہرست میں نہیں ہے جو آپ نے دی ہوئی ہے۔ اگر میں آپ کو اپنے موبائل کا ماڈل نمبر بھیجوں تو کیا بی بی سی مجھے بتا سکے گا کہ مجھے کون سے ڈیوائس استعمال کرنی چاہیے جو میرے موبائل پر کام کرے۔

نہیں۔ مختلف موبائل فوز اور موبائل کمپنیاں مختلف قسم کی جاوا ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہیں اس لیے ہمارے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم مارکیٹ میں دستیاب ہر موبائل فون کے بارے میں آپ کو بتا سکیں کہ آپ کے موبائل کے لیے کون سی ڈیوائس موزوں رہے گی۔ یہ معلوم کرنے لیے کہ مارکیٹ میں دستیاب کون کون سی ڈیوائسز کے ذریعے ہم آپ کو اپنی یہ سروس فراہم کر سکتے ہیں، ہمیں سخت محنت کرنا پڑی ہے۔

اسی بارے میں