شکایت کیسے درج کروائی جائے

ہم چاہتے ہیں کہ صارفین مباحثوں اور فورم کو ہر کسی کے لیے قابلِ رسائی، محفوظ اور قابلِ قبول بنانے میں ہماری مدد کریں۔ چناچہ ہم شکایات کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم ان شکایات سے تیزی سے نبٹیں گے۔

برائے مہربانی شکایاتی نظام کا غلط استعمال نہ کریں۔ یہ صرف غیر شائشتہ، دھمکی آمیز، بد تہذیب، نقصان دہ، جنسی، نسلی تفریق پر مبنی قسم کے قابلِ اعتراض پیغامات سے متعلق سنجیدہ شکایات کے لیے ہے۔

مہربانی فرما کے اس نظام کو ہجّے کی غلطیوں، اختلافِ رائے یا پیغامات کے مسلسل بھیجے جانے جیسے معاملات کے بارے میں شکایت کرنے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی تبصرے یا پیغام نے ’ہاؤس قوانین‘ توڑے ہیں تو تبصرے کے نیچے دیے گیے اس لنک پر کلک کریں جس پر ’ مذکورہ تبصرے کی شکایت کریں‘ لکھا ہوا ہے۔ آپ کو ایک پوسٹ فارم ملے گا جس کی مدد سے آپ یہ بیان کر سکتے ہیں کہ یہ تبصرہ آپ کی نزدیک کیوں ناقابلِ قبول ہے۔

جب آپ بھیجنے کا بٹن دبائیں گے تو آپ کی شکایت ’آپ کی آواز‘ کےمیزبان تک پہنچ جائے گی۔ آپ کو ایک شکایتی ریفرنس نمبر ملے گا تاکہ آپ ہم سے دوبارہ اپنی شکایت کے بارے میں رابطہ کر سکیں۔

’آپ کی آواز‘ کے میزبان اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ مذکورہ تبصرے نے’ہاؤس قوانین‘ توڑے ہیں یا نہیں۔ اگر ایسا ہوگا تو وہ اس تبصرے کو ہٹا دیں گے۔ اور اگر ان کی نظر میں تبصرہ خلافِ قانون نہ ہوا تو وہ اسے سائٹ پر موجود رہنے دیں گے۔

ہم عام طور پر خصوصی مواقع کے علاوہ شکایات سے متعلق خط وکتابت نہیں کرتے۔ اگر آپ اس معاملے کو مزید آگے لے جانا چاہتے ہیں تو آپ اپنے شکایتی ریفرنس نمبر کی مدد ہمارے ’فیڈ بیک سیکشن‘ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔