رمضان میں سیربین ٹی وی پروگرام کے اوقات تبدیل

Image caption سیربین پیر سے جمعہ آج نیوز اور بی بی سی اردو پر نشر کیا جاتا ہے

بی بی سی اردو کا ٹی وی پروگرام سیربین رمضان کے مہینے میں ’آج نیوز‘ پر پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کی بجائے رات 11 بجے پیش کیا جائے گا۔

سیربین کے اوقات میں اس تبدیلی کی وجہ رمضان کے مہینے میں پاکستان میں افطار اور نمازوں کے اوقات ہیں۔

رمضان کے اختتام پر پروگرام ساڑھے سات بجے کی نشریات پر واپس چلا جائے گا۔

تاہم رمضان کے دوران ہمارے ناظرین حسبِ معمول سیربین بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ساڑھے سات بجے ہی لائیو دیکھ سکیں گے۔ اس کے بعد پروگرام ہماری ویب سائٹ پر اگلے 24 گھنٹوں کے لیے آن ڈیمانڈ اس لنک پر دستیاب ہو گا۔

اس کے علاوہ آپ گذشتہ پانچ سیربین ٹی وی پروگرام کسی بھی وقت ہماری ویب سائٹ پر اس لنک پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سیربین ٹی وی پروگرام پیر سے جمعہ پاکستان میں آج نیوز اور بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر نشر کیا جاتا ہے۔