BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 

 
 
گرینچ 15:13 - 24/10/2002
یہ بی بی سی لندن ہے


تعارف
لندن میں بی بی سی اردو سروِس کے براڈکاسٹرز کی ٹیم کے علاوہ ہمارے رفقاء کار پاکستان اور ہندوستان میں بھی مقیم ہیں۔ اسلام آباد سے ظفرعباس، کراچی سے ادریس بختیار، پشاور سے رحیم اللہ یوسفزئی اور ہارون رشید، لاھور سے شاہد ملک، حیدرآباد سندھ سے علی حسن، دلی سے شکیل اختر اور سری نگر سے الطاف حسین ہمیں تازہ ترین صورتحال کے بارے میں خبریں اور مراسلے بھیجتے ہیں۔ جبکہ وقتاً فوقتاً ہم پاکستان اور بھارت کے دوسرے صحافیوں کی خدمات بھی حاصل کرتے رہتے ہیںـ

سن انیس سو نوے میں بی بی سی اردو نشریات کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر راشد اشرف نے اردو سروس کے ارتقا کا جائزہ پیش کیا۔ یہ جائزہ چار ادوار پر محیط ہے۔

سنئیے
  دوسرا دور67-1949  
سنئیے
  پہلا دور 49-1940  



سنئیے
  چوتھا دور90-1977  
سنئیے
  تیسرا دور77-1967  




آغاز
سارے جہان سے اچھا ہندوستان ہمارا
لندن سے ہندوستان کی خدمت میں آداب

اس اعلان کے ساتھ 11 مئ 1940 کوگرینچ کے معیاری وقت کے مطابق تین بجکر بیس منٹ پر بی بی سی ہندوستانی سروس کی نشریات کا آغاز ذوالفقار علی بخاری نے کیا جو اس وقت آل انڈیا بمبئ ریڈیواسٹیشن کے سربراہ تھےـ اس اعلان کے بعد دس منٹ دورانئے کا خبرنامہ نشر کیا گیاـ اس وقت کی ہندوستانی سروس کے پیش روؤں میں آغا محمد اشرف، مشرف الحق، اقبال بہادر صرین، رفیق انور، اور اوات لعل بقایا شامل تھے، جبکہ بلراج ساہینی کی آواز بھی ریڈیائی لہروں پر ان کے ہم دوش رہی۔ بلراج ساہینی بعد میں ہندوستان کے مشہور فلم اداکار کے طور پر سامنے آئےـ

اپریل 1949 میں ہندوستانی سروس دو حصوں میں تقسیم ہو گئ، ایک حصہ پاکستان سروس اور دوسرا ہندوستان سروس کہلایاـ سترہ سال بعد، 1966 میں، پاکستان سروس اردو سروس بن گئ، اور بھارتی سیکشن نے ہندی سروس کا نام اپنا لیا، جبکہ بنگالی سیکشن ایک نئے شعبے کی صورت میں وجود میں آیاـ 1968میں حالاتِ حاضرہ کے پروگرام سیربین کا آغاز ہوا، جس نے جلد ہی پاکستان میں خبروں کے ایک آزاد اور قابلِ اعتبار ذریعے کے طور پر مقبولیت حاصل کرلی ـ پاکستان میں اس وقت فوجی آمریت کا راج تھاـ 1998 میں دن میں تین مرتبہ کی معمول کی نشریات کے علاوہ اردو سروس نے دوپہر کے وقت اپنی ایک اور مجلس نیمروز کا آغاز کیاـ

اس وقت بی بی سی اردو سروس سے خبروں، حالات حاضرہ کے تبصروں اور خصوصی فیچرز پر مبنی نشریات میں پہلی مجلس میں جہاں نما، دوسری مجلس میں سیربین اور تیسری مجلس میں شب نامہ پیش کیا جاتا ہے۔
 
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright