BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 

 
گرینچ 15:19 - 24/10/2002
ہماری نشریات


برطانیہ میں مقیم اردو سروس کے سامعین ہماری یہ نشریات اب سکائی ڈیجیٹل کے ورلڈ سروس ایکسٹرا چینل 902 پر بھی درج ذیل اوقات میں سن سکتے ہیں۔

جہاں نما

1.30 - 2.00 AMگرینچ
فریکوینسی: میڈیم ویو 1413 کلوہرٹز، اور شارٹ ویو 6065، 7320، 11750، 15510 کلو ہرٹز یا 19، 25، 41، 49 میٹر بینڈ

پاکستان، بھارت اور خلیجی ممالک کے سامعین کے لۓ صبح سویرے تازہ عالمی خبروں اور تبصروں پر مشتمل اس پروگرام میں گئی رات کے واقعات اور آنے والے دن میں متوقع حالات کا تفصیلی جائزہ شامل ہوتا ہے- ایک طرح سے جہاں نما میں پورے دن کی خبروں کا ایجنڈا طے ہو جاتا ہے- ایک ہفتہ وار تعلیمی سلسلہ اور آپ کے خطوط کے جواب بھی پروگرام کا حصہ ہیں-

سیربین

3.00 - 4.00 PM گرینچ
فریکوینسی: میڈیم ویو 1413 کلوہرٹز، اور شارٹ ویو 6035، 7205، 9510، 11920 کلو ہرٹز یا 25، 31، 41، 49 میٹر بینڈ

بی بی سی اردو سروس ریڈیو کا طرہ امتیاز اور ہماری طویل ترین دورانئے کی مجلس جنوبی ایشیا میں شام ڈھلے سنی جا سکتی ہے- تازہ عالمی خبروں کا بلیٹن، پاکستان اور بھارت سے ہمارے نامہ نگاروں کی رپورٹیں، دنیا بھر سے بی بی سی کے صحافیوں کے مراسلے اور تبصرے، اہم شخصیات کے انٹرویو، آپ کے خطوط، عام دلچسپی کے موضوعات پر فیچر اور معیشت، کھیل اور حالات حاضرہ پر ہمارے ہفتہ وار سلسلے، یہ سب سیربین کا حصہ ہیں-

شب نامہ

5.30 - 6.00 PM گرینچ
فریکوینسی: میڈیم ویو 1413 کلوہرٹز، اور شارٹ ویو 6065، 7205، 7235، 9605کلو ہرٹز یا 31، 41، 49 میٹر بینڈ

رات گۓ نشر ہونے والے اس پروگرام میں دن بھر کے واقعات کا احاطہ کیا جاتا ہے اور خاص خاص موضوعات پر تفصیلی نظر ڈالی جاتی ہے- سیربین کی طرح شب نامے میں بھی عالمی خبروں کا بلیٹن اور نامہ نگاروں کی رپورٹیں اور مراسلے شامل ہوتے ہیں لیکن ہماری کوشش یہ رہتی ہے کہ نئی خبروں کے ساتھ ساتھ چند گھنٹے پرانے واقعات پر متعلقہ شخصیات کے تبصرے اور آراء بھی شامل کی جائیں-

ہفتہ وار سلسلے

میزان : حالات حاضرہ اورعام دلچسپی کے موضوعات پر آزادانہ بحث کا یہ سلسلہ سینیچر کے سیربین میں پیش کیا جاتا ہے-

کھیل کے میدان سے : پاکستان ہو یا پیرو اور کرکٹ ہو یا کبوتر بازی، جہاں کھیل ہو گا وہاں ہمارے نامہ نگار احوال بتانے کے لۓ موجود ہوں گے- ہر جمعے کو سنئے سیربین میں-

آپ کی معیشت : مقامی، ملکی اور بین الاقوامی معیشت فرد کی زندگی پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے، سنئے ہر جمعرات کے سیربین میں-

دریافت : سائنس کی ترقی سے ماحولیات، صحت عامہ، اور ہمارے کام کرنے اور تفریح کے طور طریقے کیسے بدلتے ہیں، سنئے جمعے کے جہاں نما میں-

انگریزی سیکھئے : آسان اور آزمودہ طریقوں کو استعمال کرنے والا انگریزی درس و تدریس کا پروگرام سنئے سینیچر کے جہاں نما میں-
 
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright