BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 

 
  مفت انٹرنیٹ؟
 
 
  ٹیکنالوجی پروگرام دیکھیں
 
 
گرینچ جمعرات, 21.03.2002 - 19:37
ویب گائیڈ
ویب گائیڈ
ویب گائیڈ

ویب گائیڈ میں خوش آمدید

یہاں آپ کو انٹرنیٹ کےاستعمال اور بی بی سی کی آن لائن اشاعات سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔ ہماری کوشش رہےگی کہ آپ آن لائن اشاعت اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں بی بی سی کے تجربے اور وسائل سے مستفید ہوں۔ ویب گائیڈ میں آپ کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں جدید ترین ایجادات ، ڈیجیٹل دنیا کی روایات اور رحجانات، انٹرنیٹ کی تاریخ، انٹرنیٹ سے متعلق آپ کے قانونی حقوق اور دیگر ایسے موضوعات پر تفصیل ملتی رہے گی۔

شروعات بی بی سی کی چند ویب سائتس کے تعارف سے:

بی بی سی ویب وائز
ایک ایسی ویب سائٹ جو انٹرنیٹ کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اس پر انٹرنیٹ سے متعلق اصطلاحات کی فہرست؛ ویب نوردی کے بارے میں ماہرین کے مشورے؛ انٹرنیٹ سے متعلق پیدا ہونے والے اکثر سوالات FAQs؛ کمپیوٹر وائرس، غیر متعلقہ ای میل اور فحش مواد سے بچنے کے طریقوں وغیرہ کے بارے میں معلومات دستیاب ہوتی ہیں۔

بی بی سی سائینس اور ٹیکنالوجی
سائنسی تحقیق، ایجادات اور دریافتوں سے متعلق ایک جامع ویب سائٹ جس میں آپ کو تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی اور دنیا پر اس کے اثرات کے بارے میں تفصیلات ملتی ہیں۔

ویب گائیڈ میں ای میل اور ’سرچ‘ کے بہتر طریقۂ کار سے لیکر خود اپنی ویب سائٹ شائع کرنے کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ہماری اردو ویب سائٹ یا بی بی سی کی کسی دوسری ویب سائٹ کے استعمال میں اگر آپ کو د شواری کا سامنا ہو تو ہم ویب گائیڈ کے ذریعے اسے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس ویب سائٹ اور انٹرنیٹ پر سرفنگ کے دوران اپنے تجربات کے بارے میں ہمیں اس پتے پر لکھیں:
urduonline@bbc.co.uk


 
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright