ٹاکنگ پوائنٹ

آخری وقت اشاعت:  بدھ 25 اپريل 2012 ,‭ 17:18 GMT 22:18 PST

بی بی سی اردو سروس نے ریڈیو پر اپنا مقبول پروگرام ٹاکنگ پوائنٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی بی سی کے سامعین اور قارئین اس پروگرام میں مدعو کی جانے والی شخصیات سے نہ صرف براہِ راست سوال کر سکتے ہیں بلکہ اگر آپ چاہیں تو پروگرام سے قبل اپنے سوالات ہمیں ای میل کے ذریعے بھیج سکتے ہیں یا ہماری فون لائن پر ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔

ٹاکنگ پوائنٹ کے اس نئے سلسلے میں ہمارے پہلے مہمان پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان ہوں گے جو 29 اپریل بروز اتوار رات آٹھ بجے (پاکستانی معیاری وقت) کے مطابق ہمارے پروگرام سیربین میں ہمارے ساتھ موجود ہوں گے۔

پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر عمران خان نے جس طرح اپنی موجودگی کا احساس حالیہ دنوں میں دلوایا ہے اس سے جہاں ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے وہیں ایسے لوگ بھی ہیں جو ان کی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں۔

آپ عمران خان سے کسی بھی موضوع پر سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے فورم کا استعمال کریں۔

اس کے علاوہ نیچے دیے گئے نمبروں پر فون کر کے اپنا نام، ٹیلی فون نمبر اور مختصر سوال ریکارڈ کرا دیں جس کے بعد ہم خود آپ سے رابطہ کریں گے۔

پاکستان کے اندر سے کال کرنے کے لیے ہمارا ٹول فری نمبر 22275 0800

پاکستان کے باہر سے آپ اس نمبر پر فون کر سکتے ہیں: 0092512611139 (یہ نمبر ٹول فری نہیں ہے)

Virtual keyboard

ہم سے رابطہ کریں

* مطلوبہ فیلڈز کی نشاندہی

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔