ٹاکنگ پوائنٹ: عاصمہ جہانگیر سے سوال پوچھیے

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 7 جون 2012 ,‭ 11:28 GMT 16:28 PST
عاصمہ جہانگیر

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر پاکستان میں حقوقِ انسانی کی علمبردار اور سکیورٹی اداروں کی ناقد کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ریاستی سکیورٹی اداروں نے اعلٰی سطح پر ان کے قتل کا منصوبہ تیار کیا ہے تاہم وہ اس سے خوفزدہ ہوکر کہیں جانے والی نہیں ہیں۔

عاصمہ جہانگیر اس اتوار جون کی دس تاریخ کو پاکستانی معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں خصوصی مہمان ہوں گی۔

اگر آپ ان سے پاکستانی عدلیہ، پاکستان میں حقوقِ انسانی کی صورتحال یا ان کی شخصیت سے جڑے پہلوؤں کے بارے میں کوئی سوال پوچھنا چاہیں تونیچے دیے گئے نمبروں پر فون کر کے اپنا نام، ٹیلی فون نمبر اور مختصر سوال ریکارڈ کروا دیں جس کے بعد ہم خود آپ سے رابطہ کریں گے۔

پاکستان کے اندر سے کال کرنے کے لیے ہمارا ٹول فری نمبر 22275 0800

پاکستان کے باہر سے آپ اس نمبر پر فون کر سکتے ہیں: 0092512611139 (یہ نمبر ٹول فری نہیں ہے)

اگر آپ ای میل کے ذریعے اپنا سوال بھیجنا چاہیں تو ذیل میں دیئے گئے آن سکرین کی بورڈ کو استعمال کریں۔

Virtual keyboard

ہم سے رابطہ کریں

* مطلوبہ فیلڈز کی نشاندہی

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔