ٹاکنگ پوائنٹ:عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی سے سوال پوچھیں

آخری وقت اشاعت:  منگل 31 جولائ 2012 ,‭ 14:48 GMT 19:48 PST

عبدالستار ایدھی پانچ اگست کو بی بی سی اردو کے پروگرام ٹاکنگ پوائنٹ میں مہمان ہوں گے

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ انہیں انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے تقریباً ساٹھ برس کا عرصہ ہو چکا ہے۔

عبدالستار ایدھی کے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ اور برطانیہ میں بھی کئی خیراتی اور سماجی بہبود کے ادارے چل رہے ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت دنیا کی سب سے بڑی ایمبولنس سروس بھی پاکستان کے متعدد شہروں میں کام کر رہی ہے۔

حکومتِ پاکستان نے گزشتہ برس نومبر میں انہیں امن کے نوبیل انعام کے لیے بھی نامزد کیا ہے۔

عبدالستار ایدھی اور ان کی اہلیہ بلقیس ایدھی جو فلاحی کاموں میں ان کی ساتھی ہیں، اس اتوار پانچ اگست کو پاکستانی معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں خصوصی مہمان ہوں گے۔

اگر آپ ان سے ان کے فلاحی مشن یا ان کی شخصیت سے جڑے پہلوؤں کے بارے میں کوئی سوال پوچھنا چاہیں تونیچے دیے گئے نمبروں پر فون کر کے اپنا نام، ٹیلی فون نمبر اور مختصر سوال ریکارڈ کروا دیں جس کے بعد ہم خود آپ سے رابطہ کریں گے۔

پاکستان کے اندر سے کال کرنے کے لیے ہمارا ٹول فری نمبر 22275 0800

پاکستان کے باہر سے آپ اس نمبر پر فون کر سکتے ہیں: 0092512611139 (یہ نمبر ٹول فری نہیں ہے)

اگر آپ ای میل کے ذریعے اپنا سوال بھیجنا چاہیں تو ذیل میں دیے گئے آن سکرین کی بورڈ کو استعمال کریں۔

Virtual keyboard

ہم سے رابطہ کریں

* مطلوبہ فیلڈز کی نشاندہی

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔