ٹاکنگ پوائنٹ: حامد سعید کاظمی سے سوال پوچھیں

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 28 ستمبر 2012 ,‭ 13:13 GMT 18:13 PST

حامد سعید کاظمی اتوار تیس ستمبر کو ٹاکنگ پوائنٹ میں مہمان ہوں گے

پاکستان میں سابق وزیرِ مذہبی امور حامد سعید کاظمی اس اتوار بی بی سی اردو سروس کے پروگرام پروگرام ٹاکنگ پوائنٹ میں مہمان ہوں گے۔

راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے حج انتظامات میں ہونے والی کروڑوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کے مقدمے میں حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی سمیت تین افراد پر فرد جُرم عائد کی تھی۔

حج انتظامات میں ہونے والے مبینہ بدعنوانی کی نشاندہی نہ صرف ارکان پارلیمنٹ بلکہ سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی کی تھی۔

ٹاکنگ پوائنٹ میں حامد سعید کاظمی سے پوچھیں گے حج انتظامات سے متعلق سکینڈل اور اس حوالے سے مبینہ کرپشن کے الزمات کی حقیقت۔

آپ بھی ان سے حج سکینڈل سے متعلق کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو نیچے دیےگئے نمبروں پر فون کر کے اپنا نام، ٹیلی فون نمبر اور مختصر سوال ریکارڈ کروا دیں جس کے بعد ہم خود آپ سے رابطہ کریں گے۔

پاکستان کے اندر سے کال کرنے کے لیے ہمارا ٹول فری نمبر 22275 0800

پاکستان کے باہر سے آپ اس نمبر پر فون کر سکتے ہیں: 0092512611139 (یہ نمبر ٹول فری نہیں ہے)

Virtual keyboard

ہم سے رابطہ کریں

* مطلوبہ فیلڈز کی نشاندہی

اگر آپ ای میل کے ذریعے اپنا سوال بھیجنا چاہیں تو ذیل میں دیے گئے آن سکرین کی بورڈ کو استعمال کریں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔