آپ کا الیکشن، آپ کی تصاویر

پاکستان میں عام انتخابات مئی کی گیارہ تاریخ کو منعقد ہو رہے ہیں۔ انتخابات سے قبل جہاں کچھ علاقوں میں انتخابی مہم زوروں پر ہے تو وہیں کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے انتخابات کا رنگ ابھی جم نہیں پایا ہے۔

کیا آپ نے اپنے علاقے میں انتخابی سرگرمیوں کی کوئی دلچسپ تصاویر کھینچی ہیں؟ اگر آپ نے الیکشن سے متعلق دلچسپ مناظر اپنے کیمرے میں بند کیے ہیں تو وہ تصاویر ہمیں بھیجیے۔

ہم آپ کی تصاویر آپ کے نام کے ساتھ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر شائع کریں گے۔

براہِ مہربانی تصویر بھیجنے کے لیے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں:

1: صرف دیے گئے موضوع پر تصاویر بھیجیں۔

2: ہر تصویر کے ساتھ جگہ کا نام اور ایسی تفصیلات ضرور لکھ کر بھیجیں کہ تصویر کب اور کہاں کھینچی گئی یا آپ کو کیوں پسند ہے۔

اپنی تصاویر اور ویڈیو بھیجنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

آپ کی ویڈیو، آڈیو اور تصاویر

اسی بارے میں