گلوبل کریئٹو چیلنج

بی بی سی ورلڈ سروس ینگ کریٹو نیٹ ورک کے ساتھ مل کر ’گلوبل کریئٹو چیلنج‘ لانچ کر رہا ہے۔

اس چیلنج کے لیے ہم برطانیہ سے باہر مقیم اٹھارہ سے چونتیس سال کی عمر کے افراد کو مدعو کر رہے ہیں تاکہ وہ ایک ایسی اشتہار یا اشتہاری مہم تیار کریں جس سے نوجوان افراد بی بی سی ورلڈ سروس کی طرف راغب ہوں۔

اس چیلنج میں جیتنے والے کو تین ہزار برطانوی پاؤنڈ جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے افراد کو ایک ایک ہزار برطانوی پاؤنڈ انعام دیا جائے گا۔

اس چیلنج میں حصہ لینے کے کیے یہاں کلک کریں

نوٹس:

برطانیہ میں مقیم افراد اس چیلنج میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔ تمام انٹریاں انگریزی زبان میں ہونی چاہئیں اور اگر آپ کی مقامی زبان میں ہوں تو اس کے ساتھ اس کا ترجمہ ضرور بھیجیں۔

مزید قواعد و ضوابط کے لیے یہاں کلک کریں

مقابلے کا آغاز : 17 اکتوبر 2013

مقابلے کا اختتام: 2 دسمبر 2013