Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. اس سال بہترین فلم کا ایوارڈ فلم ’دا شیپ آف واٹر‘ کو دیا گیا ہے
  2. بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری‘ کے لیے فرانسیس میکڈورمینڈ کو ملا۔
  3. بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’ڈارکسٹ آور‘ میں اداکاری کے لیے گیری اولڈ مین کو دیا گیا ہے۔
  4. بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ایلیسن جینی کو ملا فلم آئی، ٹونیا کے لیے ملا
  5. بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ سیم روکویل کو فلم تھری بل بورڈز کے لیے ملا

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: رضا ہمدانی

time_stated_uk

90ویں آسکرز ایوارڈ کی تقریب اختتام پذیر ہو گئی

بی بی سی اردو کی 90ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ ان ایوارڈز میں دی شیپ آف واٹرنے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسیس میکڈورمینڈ اور بہترین اداکار کا ایوارڈ گیری اولڈ مین کو دیا گیا ہے۔

بریکنگبہترین فلم

اس سال بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ ’دی شیپ آف واٹر‘ کو ملا۔

اس کیٹیگری میں دیگر نامزدگیاں یہ تھیں۔

  • کال می بائی یور نیم
  • ڈرکسٹ آور
  • ڈنکریک
  • گیٹ آؤٹ
  • لیڈی برڈ
  • فینٹم تھریڈ
  • دی پوسٹ
  • تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری
Oscar
Reuters

بریکنگبہترین اداکارہ

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسیس میکڈورمینڈ کو فلم 'تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری` کے لیے دیا گیا۔

فرانسیس کو اس کرادار کے لیے اس سے قبل بافٹا اور گولڈن گلوب میں بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

اس زمرے میں دیگر نامزدگیاں اس طرح رہیں

سیلی ہاکنز – دا شیپ آف واٹر

مارگیٹ روبی – آئی ٹونیا

سارسی رونان – لیڈی برڈ

میرل سٹریپ – دا پوسٹ

Oscar
Reuters

بریکنگبہترین اداکار

بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم 'ڈارکسٹ آور‘ میں اداکاری کے لیے گیری اولڈ مین کو دیا گیا ہے۔

ایوارڈ جین فونڈا اور ہیلن میرن نے پیش کیا۔

اس زمرے میں دوسری نامزدگیاں اس طرح ہیں۔

ٹیموتھی شلیمیٹ – کال می بائی یور نیم

ڈینیئل ڈے لیوس – فینٹم تھریڈ

ڈینیئل کلویا – گیٹ آؤٹ

ڈینزل واشنگٹن – رومن جے اسرائیل، ای ایس کیو

آسکر
AFP

بریکنگبہترین ہدایتکار

بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ گولرمو ڈیل ٹورو کو ان کی فلم 'شیپ آف واٹر‘ کے لیے دیا گيا ہے۔

اس زمرے میں دوسری نامزدگیاں اس طرح ہیں۔

کرسٹوفر نولان، فلم ڈنکرک

جارڈن پیلے، فلم گیٹ آؤٹ

گریٹا گریوگ، فلم لیڈی برڈ

پال تھامس اینڈرسن فلم فینٹم تھریڈ

Oscar
Reuters

بہترین سینیمیٹوگرافی

Oscar
Reuters

اس زمرے میں راجر ڈیکنز کی فلم بلیڈ رنرر2049 فاتح قرار پائی

یہ فلم 14 مختلف کیٹیگریز میں نامزد ہوئی ہے لیکن اسے یہ پہلا ایوارڈ ملا۔ سینڈرا بولک نے یہ ایوراڈ پیش کیا۔

دوسری نامزدگیاں

برونو ڈیل بونل - ڈارکیسٹ آور

ہوئتے وان ہوئتما - ڈن کرک

بہترین سکرین پلے

فلم ’گیٹ آؤٹ‘ کے لیے جارڈن پیل کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا

انھوں نے کہا یہ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ میں اسے ناممکن سمجھ کر 20 بار لکھنا روک دیا تھا۔

اس کیٹیگری میں دیگر نامزدگیاں یہ تھیں۔

دا بگ سک – ایمیلی وی گورڈن اور کمیل ننجیانی

لیڈی برڈ- گیرٹا گروگ

دا شیپ آف واٹر- گلرمو ڈیل ٹورو اور ونیسا ٹیلر

تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، مسوری- مارٹن مکڈونا

Oscar
Reuters

بہترین ماخوذ سکرین پلے

اس زمرے میں 'کال می بائی یور نیم` کو فاتح قرار دیا گیا۔ اس فلم کی سکرین پلے جیمز آئیوری نے لکھا تھا

اس کیٹیگری میں دیگر نامزدگیاں یہ تھیں۔

دا ڈیزاسٹر- سکاٹ نسٹاڈٹر اور مائیکل ایچ ویبر کے سکرین پلے

لوگان – سکاٹ فرینک، جیمز مین گولڈ اور مائیکل گرین کے سکرین پلے جبکہ یہ کہانی جیمز مین گولڈ کی تھی

مالیز گیم- فلم کے لیے سکرین پلے ایرون سورکن نے لکھا

مڈ باؤنڈ – ورجل ولیئمز اور ڈی ریس نے سکرین پلے لکھے

Oscar
Getty Images

بہترین مختصر لائیو ایکشن

اس زمرے میں دا سائلنٹ چائلڈ کو فاتح قرار دیا گيا ہے

دیگر نامزدگیاں یہ تھیں

ڈی کلب الیمنٹری

دا الیون او کلاک

مائی نیفیو ایمٹ

واٹو ووٹے/آل آف اس

Oscar award
Reuters

بہترین مختصر ڈاکیومنٹری

اس زمرے میں فرینک سٹیفل کی مختصر ڈاکیومنٹری 'ہیون از اے ٹریفک جام آن دا 405' کو فاتح قرار دیا گيا ہے۔

دوسری نامزدگیاں یہ تھیں۔

٭ ایڈتھ + ایڈی

٭ ہیروئن (ای)

٭ نائف سکلز

بہترین فلم ایڈیٹنگ

یہ ایوارڈ لی سمتھ کو ملا ہے فلم ڈنکرک کے لیے۔ یہ ڈنکرک کا تیسرا ایوارڈ ہے۔

دیگر نامزدگیاں:

  • بے بی ڈرائیور
  • آئی، ٹونیا
  • دا شیپ آف واٹر
  • تھری بل بورڈز

بریکنگبہترین ویژوئل ایفیکٹ

یہ ایوارڈ ملا ہے جان نیلسن، جرڈ نیفزر، پال لیمبارٹ اور رچرڈ ہوور کو فلم بلیڈ رنر 2049 کے لیے۔

دیگر نامزدگیا:

  • گارڈیئن آف دی گیلیکسی وولیم 2
  • کونگ: سکل آئی لینڈ
  • سٹار وارز: دی لاسٹ جیڈائی
  • وار آف دی پلینٹ آف دی ایپس
oscars
Sony Pictures
oscars
Getty Images
oscars
Getty Images

بریکنگبہترین اینیمیٹڈ فیچر

یہ ایوارڈ ’کوکو‘ کو ملا ہے۔

دیگر نامزدگیاں:

  • دا بے بی باس
  • دا بریڈ ونر
  • فرڈیننڈ
  • لونگ ونسٹ
oscars
reuter
oscars
Getty Images

بریکنگبہترین معاون اداکارہ

یہ ایوارڈ ایلیسن جینی کو فلم ’آئی، ٹونیا‘ کے لیے ملا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے ایلیسن فیورٹ تھیں۔ ایلیسن سیریز دا ویسٹ ونگ میں سی جے کے کردار کے لیے بہت مشہور ہیں۔

دیگر نامزدگیاں:

  • مڈباؤنڈ کے لیے میری جے بلج
  • فینٹم تھریڈ کے لیے لوری مینول
  • دا شیپ آف واٹر کے لیے اوکٹیویا سپینسر
oscars
Getty Images

بریکنگبہترین غیر ملکی زبان میں فلم

یہ ایوارڈ چلی کی فلم اے فنٹاسٹک وومن کو ملا ہے۔

اس کیٹیگری میں دیگر نامزدگیاں:

  • لبنان سے دا انسلٹ
  • روس سے لّو لیس
  • ہنگری سے آن بوڈی اینڈ سول
  • سویڈن سے دا سکائر
oscars
Reuters

بریکنگبہترین پروڈکشن ڈیزائن ایوارڈ

فلم شیپ آف واٹر کے لتے پال ڈینہم، سیٹ ڈیکوریشن کے لیے شین اور جیف کو۔

oscars
Getty Images

بریکنگڈنکرک کے لیے ایک اور ایوارڈ

بہترین ساؤنڈ مکسنگ کا ایوارڈ بھی فلم ڈنکرک کے مارک ونگارٹن، گریگ لینڈاکر اور گیری ریزو نے حاصل کیا۔

oscars
Getty Images
oscars
Getty Images

بریکنگبہترین ساؤنڈ ایڈیٹنگ ایوارڈ

یہ ایوارڈ فلم ڈنکرک کے لیے رچرڈ کنگ اور ایلکس گبسن کو ملا ہے۔

oscars
AFP
ہپ ہوپ سول کی ملکہ میری جے بلج کی سٹیج پر آمد

بریکنگبہترین دستاویزی فیچر ایوارڈ

ایکارس کے لیے برائن فوگل اور ڈین کوگن کو ملا ہے۔

oscars
Reuters

بریکنگبہترین کوسٹیوم ڈیزاین

یہ ایوارڈ فینٹم تھریڈ کے لیے مارک بریجز کو ملا ہے۔ یہ غیر متوقع نہیں تھا کیونکہ فلم فینٹم تھریڈ ملبوسات کے حوالے ہی سے ہے۔

oscars
Reuters

بریکنگمیک اپ اور ہیئر سٹائلنگ کیٹیگری

یہ ایوارڈ ڈارکسٹ آور فلم کے لیے کازوہیری، ڈیوڈ اور لوسی کو ملا ہے۔

oscars
Reuters

بریکنگبہترین معاون اداکار

فلم تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ، مزوری کے لیے سیم روکویل نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

oscars
Getty Images
oscars
AFP
oscars
gett

بریکنگآسکرز تقریب کا آغاز

میزبان جمی کیمل کے سٹیج سے آنے سے قبل حسب معمول بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو چلائی گئی جس میں تقریب میں شامل اداکاروں کو دکھایا گیا۔ جمی کیمل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ ان کو دوسرے سال اس تقریب کی میزبانی کا شرف بخشا گیا ہے۔ انھوں نے پچھلے سال لفافوں کی غلطی کے باعث بہترین فلم کا ایوارڈ دوسری فلم کو دینے کا تذکرہ کیا۔ ’اس سال اگر آپ اپنا نام سنیں تو فوراً کھڑے مت ہو جائیں گا۔‘

oscars
Getty Images

آسکرز میں ناسا کا کیا کام؟

امریکی خلائی ایجنسی ناسا بھی آسکرز ایوارڈز کے لیے پرجوش ہے۔

ناسا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آسکرز میں کسی کے وہم و گمان بھی نہ ہو گا کہ اس میں خلائی ٹیکنالوجی ہو گی لیکن اس میں ہے۔ آسکرز ایوارڈ پر اس سونے کی کوٹنگ ہے جس ٹیلی سکوپ دور دراز کہکشاؤں کو دیکھتی ہیں۔

View more on twitter

بہترین اداکارہ ایوارڈ کا اعلان اداکارہ جینیفر لارنس اور جوڈی فوسٹر کریں گی۔

oscars
AFP
اسکرز
EPA
اداکارہ ایلیزا گونزالز

’یہ دو افراد وہ ہیں جن پر اعتماد ہے کہ وہ کوئی غلطی نہیں کریں گے‘

یہ گذشتہ آسکرز ایوارڈز کی تصویر ہے جس میں لالا لینڈ کے پروڈیوسر جورڈن ہورووز بہترین فلم کا ایوارڈ فلم مون لائٹ کے بیری جنکنز کو دے رہے ہیں۔ گذشتہ سال بہترین فلم کے ایوارڈ کا اعلان مون لائٹ کی جگہ لالا لینڈ کا کر دیا گیا تھا۔ جورڈن نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ایک سال گزر چکا ہے اور میں امید کر رہا ہوں کہ یہ ایک عمدہ بغیر کسی واقعے کے شام ہو گی جس سے میں لطف اندوز ہوں گا۔ یہی مقصد ہے۔‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امکان ہے کہ بیٹی اور ڈنوے بہترین فلم کا ایوارڈ دیں گے تو انھوں نے کہا ’یہ دو افراد وہ ہیں جن پر اعتماد ہے کہ وہ کوئی غلطی نہیں کریں گے۔‘

oscars
AFP
آسکرز
AFP
اداکارہ جینیفر روڈریگز اور ان کے ساتھی جو ریڈ کارپٹ پر
oscars
AFP
اداکارہ مارگٹ روبی کی آمد

’میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں‘

oscars
Reuters

ہپ ہوپ سول کی ملکہ میری جے بلج کی ریڈ کارپٹ پر آمد۔ لیکن وہ اس تقریب میں صرف اپنی موسیقی کی نامزدگی کے باعث نہیں آئی ہیں۔ ’میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ میں بہت شکر گزار ہوں۔ میں اس سے قبل کبھی آسکرز کی تقریب میں نہیں آئی۔‘

جسٹن ٹروڈو پرامید

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے اداکاروں اور فلموں کی جیت کے لیے پرامید ہیں۔