Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: رضا ہمدانی اور شجاع ملک

time_stated_uk

  1. یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

  2. جیتا ہوا میچ لاہور قلندرز کے ہاتھ سے نکل گیا

    ایک بار پھر بیٹنگ لڑکھڑا گئی

    لاہور قلندرز کو ایک اور شکست ہوئی اور ایک بار پھر ان کی بیٹنگ ناکام رہی اور بظاہر آسان میچ ہاتھ سے نکل گیا۔

    اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ اس اننگز کے نمایاں سکورر جے پی ڈمنی اور حسین طلعت تھے، جنھوں نے بالترتیب 34 اور 33 رنز بنائے۔

    لاہور کی طرف سے سنیل نرائن نے شاندار سپن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اووروں میں صرف دس رنز دیے۔

    اس کے جواب میں لاہور قلندرز نے ایک موقعے پر دو وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لیے تھے اور اسے 52 گیندوں پر صرف 45 رنز درکار تھے، لیکن ایک بار پھر وہی ہوا جو اس ٹورنامنٹ میں ان کے ساتھ ہوتا چلا آیا ہے اور اس کی آخری آٹھ وکٹیں صرف 44 رنز پر گر گئیں۔

    لاہور کی طرف سے آغا سلمان نے 48 اور کپتان مکلم نے 34 رنز سکور کیے۔ محمد سمیع نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    سپر اوور میں لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے 15 رنز بنائے۔ یہ اوور اسلام آباد کی طرف سے محمد سمیع نے پھینکا تھا۔

    اس کے جواب میں اسلام آباد نے مستفیض الرحمٰن کے اوور میں آخری گیند پر آندرے رسل کے چھکے کی بدولت 19 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

  3. بریکنگمحمد سمیع مین آف دا میچ

    شاندار فاسٹ بولنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

  4. بریکنگپی ایس ایل تھری کا سب سے سنسنی خیز میچ

    آندرے رسل نے لانگ آن پر زبردست شاٹ لگا کر اسلام آباد کو جتا دیا

  5. بریکنگقلندرز کی مسلسل تیسری شکست

  6. بریکنگآندرے رسل نے آخری گیند پر چھکا لگا دیا

  7. بریکنگاسلام آباد فاتح

  8. بریکنگآخری گیند

  9. بریکنگآخری گیند، اسلام آباد کو تین رنز درکار

  10. بریکنگچوکا!

  11. دو گیندیں سات رنز

  12. بریکنگوائیڈ بال

  13. بریکنگدو گیندوں پر آٹھ رنز

  14. بریکنگڈاٹ بال

    تین گیندوں پر نو رنز

  15. بریکنگچار گیندوں پر 9 رنز درکار

  16. بریکنگآصف علی کا چھکا

  17. بریکنگپہلی گیند، ایک رن

  18. بریکنگمستفیض کی بولنگ