Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. کرکٹ کے 12اں عالمی کپ کا افتتاحی میچ اوول کے میدان پر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے
  2. گذشتہ عالمی مقابلوں میں یہ دونوں ٹیمیں چھ مرتبہ مدمقابل آئی ہیں اور دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیتے ہیں
  3. کرکٹ کے ایک روزہ مقابلوں میں انگلینڈ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق نمبر ون ٹیم ہے
  4. آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے
  5. جنوبی افریقہ نے اب تک کسی بھی ورلڈ کپ فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی
  6. انگلینڈ ریکارڈ تین دفعہ فائنل میں جگہ بنانے کے باوجود بھی کبھی جیت نہیں پائی

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

  1. انگلینڈ 170/3

    سٹروکس 22 اور مورگن 40 رنز کے ساتھ کریز پر موجود

    30 اوورز کے اختتام پر انگلینڈ کا سکور تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 170 ہے۔

  2. انگلینڈ: 167/3

    مورگن 38، سٹوک 21

    انگلینڈ نے 29 اوورز میں 167 رنز بنائے ہیں جبکہ اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں۔ مورگن جارحانہ انداز میں کھیل پیش کر رہے ہیں

  3. جیک کیلس کی فیورٹ ٹیم

    اس ورلڈ کپ میں آپ کے خیال میں فیورٹ ٹیم کون سی ہے؟ کون سی ٹیم ’چھپی رستم‘ ثابت ہو گی؟ جانیے جیک کیلس کی رائے۔۔۔۔

    View more on twitter
  4. جنوبی افریقہ ایک اور وکٹ کے لیے کوشاں

    انگلینڈ کی مستحکم بیٹنگ

    انگلینڈ نے 28 اوررز کے اختتام پر 160 رنز بنائے ہیں۔ مورگن نے تیز کھیلتے ہوئے 36 رنز بنائے ہیں

  5. 27ویں اوور کے اختتام ہر انگلینڈ کا سکور تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 159 ہے

    انگلینڈ: 159/3

    27ویں اوور کے اختتام ہر انگلینڈ کا سکور تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 159 ہے

  6. مورگن کی جارحانہ انداز میں بیٹنگ جاری

    انگلینڈ: 158/3

    مورگن کی جارحانہ انداز میں بیٹنگ جاری

    مورگن
  7. 26ویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 151 رنز مکمل کر لیے ہیں

    انگلینڈ: 151/3

    26ویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 151 رنز مکمل کر لیے ہیں

  8. مورگن کے لگاتار دو چھکے

    انگلینڈ: 148/3

    مورگن کے لگاتار دو چھکے

    مورگن
  9. انگلینڈ: 135/3

    سٹروکس اور مورگن کریز پر موجود ہیں۔

  10. انگلینڈ: 131/3

    مورگن کی پر اعتماد بیٹنگ

    مورگن نے دو چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے ہیں

  11. انگلینڈ: 126 رنز پر تین کھلاڑئ آوٹ

    مورگن 9 رنز پر جبکہ سٹوک 10 رنز پر کھیل رہے ہیں

  12. رائے اور روٹ کے درمیان بہترین شراکت داری

    کرک وز اینالسٹ نامی ٹویٹر صارف نے دونوں بلے بازوں کی ویگن ویل شئیر کرتے ہوئے رائے اور روٹ کے درمیان شراکت کو بہترین قرار دیا ہے۔

    View more on twitter
  13. انگلینڈ: 120/3

    انگلینڈ نے بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے ہیں۔ مورگن 8، سٹوک 6 رنز پر کھیل رہے ہیں

  14. انگلینڈ: 113 رنز پر تین آؤٹ

    20 اوورز کا کھیل مکمل

    جنوبی افریقہ کو کافی انتظار کے بعد مطلوبہ کامیابی مل گئی ہے۔ یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ کا رن ریٹ 5.40 پر آ گیا ہے۔

  15. انگلینڈ: 112/3

    روٹ اور رائے آوٹ ہو کر پویلین واپس، بین سٹوک اور مورگن کریز پر موجود

  16. مورگن، سٹوکس کریز پر

    رائے اور روٹ کے پویلین لوٹ جانے کے بعد کپتان اوئن مورگن اور بن سٹوکس کریز پر موجود ہیں۔

  17. روٹ 51 رنز بنا کر آؤٹ

    جو روٹ 59 گیندوں پر 51 رنز بنا کر خاگیسو راباڈا کی گیند پر جے پی ڈومنی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

  18. جنوبی افریقہ کی میچ میں واپسی

    جنوبی افریقہ کی میچ میں واپسی، روٹ اور رائے پویلین واپس لوٹ گئے

  19. ورلڈ کپ کے دوران ہڈل میں جنوبی افریقہ کے کیا احساسات تھے؟

    کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے جنوبی افریقائی کھلاڑیوں کی ہڈل میں تصویر شئیر کرتے ہوئے پوچھا ہے’تصور کریں ورلڈ کپ کے دوران پہلی بار ہڈل میں کیا محسوس ہوا ہو گا؟‘

    ساتھ ہی انھوں نے اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے آپ کیا پیغام دیں گے؟

    View more on twitter
  20. بریکنگWICKET جو روٹ بھی آؤٹ