Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

  1. انگلینڈ کا نسبتاً محتاط آغاز

    روٹ 22 رائے 26

    ورلڈکپ سے پہلے اگلینڈ کے ابتدائی بلےبازاننگز کا جارحانہ آغاز کرتے تھے، لیکن اس میچ میس انگلینڈ نے بیئر سٹو کے نقصان کےبعد محتاط انداز اپنایا ہے۔

    رائے
  2. ربادہ کی عمدہ بولنگ

    ربادہ کو اپنے دوسرے اوور میں چھ رنز پڑے ہیں

  3. انگلینڈ 49 پر ایک آؤٹ

    جیسن رائے 26 اور جو روٹ 22 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

  4. انگلینڈ 43 پر ایک آؤٹ

    جو روٹ اور جیسن رائے نے 21، 21 رنز بنائے ہیں

  5. چھ اوورز کا کھیل مکمل

    انگلینڈ ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز

    چھ اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز بنائے ہیں

  6. این گیڈی کا مہنگا اوور

    راائے 16 روٹ 19

    لنگی نگیڈی جنھیں عمران طاہر کے ساتھ بالنگ کی زمہ داری سونپی گئی تھی نے اپنے تیسرے اوور میں 10 رنز دے ڈالے

  7. روٹ کا جوابی وار

    روٹ 19 رائے 10

    روٹ نے عمران طاپر کے اوور میں دو شاندار چوکے جڑ کے دباؤ میں کمی لانے کی کوشش کی ہے۔

  8. ساؤتھ افریقہ کی نپی تلی بالنگ

    روٹ 11 رائے 5

    حالانکہ کے روٹ نے دو شاندار چوکے ضرور مارے ہیں، لیکن جنوبی افریقہ نے آغاز سے ہی انگلینڈ کے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔ چار اوورز کے اختتام پر انگلینڈ کے ایک وکٹ کے نقصان پر 16 رنز۔

  9. ورلڈ کپ 2019 کی پہلی باؤنڈری

    جو روٹ نے ورلڈ کپ 2019 کی پہلی باؤنڈری لگائی۔ دوسرے اوور میں لونگی نگیڈی کو چوکا لگا دیا۔

  10. عمران طاہر کا عمدہ آغاز

    رائے 1 روٹ 0

    92 ک ورلڈ کپ میں سپنر سے بالنگ اوپن کروانے کی روایت کا آغاز انگلینڈ نے کیا تھا جب گراہم گوچ دیپک پٹیل سے بالنگ کا آغاز کرایا تھا۔ ڈو پلیسی کا عمران طاہر کو آزمانے کا تجربہ بھی کامیاب رہا

  11. WICKET جانی بیئر سٹو عمران طاہر کی گیند پر آؤٹ

    رائے 1

    عمران طاہر نے جانی بیئرسٹو کو آؤٹ کر دیا۔ ان کا کیچ کونٹن ڈی کاک نے لیا۔ بیئر سٹو بغیر کوئی رن بنائے پولین لوٹ گئے

  12. انگلینڈ جیسن رائے اور جونی بیئر سٹو انگلینڈ کی اوپن کریں گے

    جارحانہ اووپننگ جوڑی جانی بیئرسٹو اور جیسن رائے انگلینڈ کی باری کا آغاز کریں گے

  13. اوول میں قومی ترانے

    میچ کے آغاز میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے قومی ترانے پڑھے جا رہے ہیں۔

  14. ہمیں بھی ہدف کا تعاقب کرنا پسند ہے، مارگن

    اگلینڈ کے کپتان آئن مارگن نے ٹاس کے وقت پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہم بھی جنوبی افریقہ کی طرح پہلے بالنگ کرتے کیونکہ ہمیں ہدف کا تعاقب کرنا پسند ہے۔ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔

    مارک ووڈ نے ٹریننگ میں بھر پور حصہ لیا لیکن بدقسمتی سے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے

    ٹاس
  15. ٹیمیں کن کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں

    انگلینڈ کی ٹیم میں آوئن مارگن، جیسن رائے، جانی بئیرسٹو، جو رووٹ ، جوز بٹلر، بین سٹوکس، معین علی، کرس ووکس، عادل راشد، جوفرا آرچر اور لیام پلنکٹ شامل ہیں۔

    جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکریم، فیف ڈو پلیسیس، ریس ڈوسن، جے پی ڈومنی، اینڈئل پہیلوکوائیو، ڈوائن پریٹورئیس، کاگیسو رباڈا، لینگی نگیڈی اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔

  16. جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین اور کرس مورس ٹیم میں شامل نہیں

    جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بالر ڈیل سٹین اور آلراؤنڈر کرس مارس زخمی ہونے کے باعث افتتاحی میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے

  17. جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    مورگن اور ڈوپلیسی