Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

  1. شاہین آفریدی اپنی شاندار بولنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار پائے

    شاہین آفریدی

    شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں پانچ وکٹیں والے سب سے کم عمر بولر بن گئے ہیں

  2. پاکستان نے بنگلہ دیش کو 94 رنز سے ہرا دیا، شاہین آفریدی کی میچ میں چھ وکٹیں

    آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ پاکستان نے اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 94 رنز سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں نو میچ کھیلے پانچ جیتے، تین ہارے اور ایک میچ بارش کی بارش کی نظر ہو گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس ٹیبل پر برابر ہونے کی وجہ سیمی فائنل کےلیے فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوا۔

  3. بنگلہ دیش کی نویں وکٹ گر گئی، مشرفی مرتضی بھی آؤٹ

  4. بنگلہ دیش کو جیت کے لیے42 گیندوں پر 102 رنز درکار

    بنگلہ دیش: 43 اووروں میں 214/8

    بنگلہ دیش نے 316 رنزکے ہدف کے تعاقب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان 214 رنز بنائے ہیں اور اسے میچ جیتنے کےلیے 42 گیندوں پر 102 رنز کی ضرورت ہے۔

  5. شاہین آفریدی کی پانچویں وکٹ، بنگلہ دیش کی آٹھویں وکٹ گر گئی

    شاہین آفریدی نے اپنے ون ڈے کیریئر میں پہلی بار پانچ وکٹیں لی ہیں۔ اس سےپہلے ان کی بہترین بولنگ ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تھی جس میں انھوں نے 38 رنز دے کر 4 وکٹ حاصل کیے تھے۔

  6. بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ گر گئی، شاہین آفریدی کی چوتھی وکٹ

    شاہیں آفریدی
  7. آخری دس اووروں کا کھیل شروع

    بنگلہ دیش: 40 اووروں میں 197/6

    بنگلہ دیش نے 40 اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر197 رنز بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے 60 گیندوں 119 درکار ہیں۔

  8. بنگلہ دیش کی ایک اور وکٹ گر گئی، مصدق حسین آؤٹ

  9. محمد حفیظ نے محمود اللہ کا کیچ ڈراپ کر دیا

    بنگلہ دیش: 37اووروں میں 178/5

    محمد حفیظ نے وہاب ریاض کی گیند پر محمود اللہ کا کیچ ڈراپ کر دیا۔ بنگلہ دیش نے 37 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے ہیں اور انھیں میچ جیتنے کے لیے دس رنز فی اوور کے رفتار سے رنز بنانے کی ضرورت ہے۔

  10. شاہین آفریدی کی عمدہ بولنگ

    بنگلہ دیش: 33 اووروں میں 154/5

    شاہین شاہ آفریدی ایک بار عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح کے قریب لے آئے ہیں۔ شاہین آفریدی سات اووروں میں چوبیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے شکاروں میں شکیب الحسن، تمیم اقبال اور لٹن داس شامل ہیں۔

    شاہین
  11. شکیب الحسن آؤٹ، شاہین آفریدی کی تیسری وکٹ

  12. شکیب الحسن کے 600 رنز مکمل

    بنگلہ دیش کے آل رونڈر شکیب الحسن ورلڈ کپ میں 600 سے زیادہ بنانے والے بیسٹمیوں مںی شامل ہو گئے ہیں۔ شکیب الحسن 100 رنز فی اننگز کی اوسط سے 605 رنز بنا چکے ہیں اور ابھی ان کی اننگز جاری ہے۔ وہ ورلڈ کپ میں 500 سے زیادہ رنز اور 10 سے زیادہ وکٹیں کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن چکے ہیں۔

    skakib
  13. تیس اووروں کا کھیل مکمل

    بنگلہ دیش: 30 اوروں میں 144/4

    بنگلہ دیش نے 316 کے ہدف کے تعاقب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے ہیں۔

  14. بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ گر گئی، لٹن داس آؤٹ

    بنگلہ دیش: 28اووروں میں 136/4

    شاہین آفریدی نے اپنے دوسرے سپیل کی پہلی گیند پر لٹن داس کو پویلین روانہ کر دیا۔ بنگلہ دیش کو جیتنے کےلیے 22 اووروں میں 180 رنز کی ضرورت ہے۔

  15. شکیب الحسن کی ایک اور نصف سنچری

    بنگلہ دیش: 26 اووروں میں 122/3

    بنگلہ دیش نے 316 رنز کے ہدف میں تین وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے ہیں۔ شکیب ٹورنامنٹ میں ایک اور بڑے سکور کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

  16. بنگلہ دیش کے سو رنز مکمل

    بنگلہ دیش: 23 اووروں میں 105

    بنگلہ دیش نے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 23 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے 27 اووروں میں 211 رنز کی ضرورت ہے۔

  17. بیس اووروں کا کھیل مکمل

    بنگلہ دیش: 20 اووروں میں 86/3

    بنگلہ دیش نے316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے ہیں۔ شکیب الحسن 34 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

  18. پاکستان کے 28 چھکے

    عبدالرشید شکور، بی بی سی اردو ڈاٹ کام

    پاکستانی بیٹسمین اس ورلڈ کپ میں صرف 28 چھکے لگانے میں کامیاب ہو سکے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگائے گئے جن کی تعداد سات تھی۔ ابھی تک سب سے زیادہ 6 چھکے وہاب ریاض نے لگائے ہیں۔

    وہاب ریاض
  19. بنگلہ دیش کے حامی پرجوش

    شیر آیا، شیر آیا، شیر آیا

    بنگلہ دیش کے حامی
  20. پاکستان کی تیسری کامیابی، مشفیق الرحمن آؤٹ

    بنگلہ دیش: سترہ اووروں میں 73/3

    بنگلہ دیش نے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے ہیں۔ مشفیق الرحمن 16 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ شکیب الحسن 31رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

    وہاب