Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 برس، مریم نواز کو 8 برس جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید کی سزا سنائی ہے
  2. نواز شریف فیصلے کے وقت لندن میں موجود تھے اور انھوں نے فیصلہ سننے کے بعد پاکستان واپس آنے کا اعلان کیا
  3. نواز شریف اور مریم نواز کے وکلا ان کی پاکستان آمد کے بعد فیصلے کے بعد سزا کے خلاف اپیل کا ارادہ رکھتے ہیں
  4. پاکستان مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی پاکستان آمد کے موقع پر لاہور میں ان کے استقبال کے اعلان کیا تاہم حکام نے کہا ہے کہ انھیں ہوائی اڈے سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: ذیشان حیدر، حسن زیدی، رضا ہمدانی ذیشان علی، حمیرا کنول

time_stated_uk

  1. نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کا لمحہ بہ لمحہ احوال: یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز گذشتہ جمعے کو احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں بالترتیب مجموعی طور پر بالترتیب 11 اور 8 برس کی سزا سنائے جانے کے بعد جمعرات کی شب براستہ ابوظہبی پاکستان واپس روانہ ہوئے تھے۔ ان کا طیارہ جمعے کی رات قریباً نو بجے لاہور کے ہوائی اڈے پر اترا جہاں سے انھیں گرفتار کر کے اسلام آباد بھیج دیا گیا اور وہاں سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس صفحے کو مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جار رہا۔

  2. اڈیالہ جیل میں ہی احتساب عدالت دو ریفرنسز کی سماعت کرے گی

    وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہی اسلام آباد کی احتساب عدالت نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل مل کے مقدمے کی سماعت کرے گی۔

    منگل کو ہی سپریم کورٹ نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل مل کے مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کے لیے احتساب عدالت کو مزید چھ ہفتوں کی مہلت دے دی تھی۔

  3. بریکنگنواز شریف اور مریم نواز طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل منتقل

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل طبی معائنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔کمشنر اسلام آباد نے ایک نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس میں مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس میں رکھنے کے لیے اسے تاحکم ثانی سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ اس نوٹیفیکشن میں نواز شریف کا نام شامل نہیں ہے۔

  4. بریکنگنواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل منتقل

    ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی گرفتاری کے بعد ایک خصوصی طیارہ انھیں لاہور سے لے کر اسلام آباد پہنچ گیا اور وہاں سے انھیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے حکام نے بتایا تھا کہ دونوں کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جا رہا ہے تاہم نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق ایئر پورٹ سے روانہ ہونے کے بعد راستے میں پلان تبدیل کیا گیا اور انھیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

  5. بریکنگاسلام آباد پولیس کو تین روٹ لگانے کا حکم

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق نیب کی ٹیم نے اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس کو تین مختلف روٹس پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے جن میں جی سکس میں نیب کا دفتر، سہالہ ریسٹ ہاؤس اور اڈیالہ جیل شامل ہیں

  6. بریکنگسہالہ ریسٹ ہاؤس مریم کے لیے سب جیل

    بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز کے مطابق نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جائے گا۔ اور اسے ان کے لیے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مریم نواز کو سات برس قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

  7. بریکنگنواز شریف کی اڈیالہ جیل میں قید کا وارنٹ جاری

    احتساب عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں نواز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کے ساتھ حکم دیا گیا ہے کہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ محمد وسیم کی موجودگی میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے سپرٹنڈنٹ کی تحویل میں دیا جائے۔ تاہم حکم نامے میں مریم نواز کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

    حکم نامہ،احتساب عدالت
  8. بریکنگرات دس بجے عدالت لگ گئی

    بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے والے جج محمد بشیر احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو عدالت میں تو پیش نہیں کیا جائے گا تاہم حکام عدالت میں ان کی گرفتاری کی دستاویزات پیش کر کے جوڈیشل وارنٹ حاصل کریں گے۔

  9. بریکنگنواز اور مریم کو رات ریسٹ ہاؤس میں رکھے جانے کا امکان

    نیب کے ایک اہکار نے بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کو بتایا ہے کہ ادارے کی ٹیم نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تعینات ہے۔

    نامہ نگار کے مطابق جیل مینوئل کے مطابق غروب آفتاب کے بعد کسی بھی قیدی کو جیل میں نہیں لے جایا جا سکتا اس لیے غالب امکان یہی ہے کہ جمعے کی رات نواز شریف اور مریم نواز کو کسی ریسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔

    پنجاب پولیس کے زیر انتظام سہالہ ریسٹ ہاؤس جو کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کا ریسٹ ہاؤس ہے محفوظ ترین تصور کیا جاتا ہے۔

    یہ وہی ریسٹ ہاؤس ہے جہاں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور ان کی والدہ کو سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کی قید کے دنوں کے دوران نظر بند رکھا گیا تھا۔

  10. بریکنگ’خصوصی طیارہ نواز اور مریم کو لے کر لاہور سے روانہ‘

    پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق خصوصی طیارہ نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور کے ہوائی اڈے سے لے کر روانہ ہو گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ اس کی منزل کیا ہے

  11. بریکنگنواز اور مریم ایک اور طیارے میں سوار

    بی بی سی کے نامہ نگار طاہر عمران نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو اتحاد ایئر ویز کی پرواز سے اتارنے کے بعد نیب کی ٹیم نے حراست میں لے کر ایک چھوٹے طیارے میں سوار کروا دیا ہے۔ ممکنہ طور پر اب انھیں اسلام آباد لایا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ خصوصی طیارے پر سوار ہونے سے قبل نواز شریف اور مریم نواز نے وہاں موجود کارکنوں کی جانب ہاتھ ہلائے۔ طاہرعمران کے مطابق بظاہر نواز شریف اپنے ذاتی معالج کو بھی ساتھ لے جانا چاہتے تھے تاہم انھیں اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

  12. نواز شریف تو پہنچ گئے پر ریلی نہ پہنچی

    بی بی سی کی نامہ نگار فرحت جاوید کے مطابق ریلی تاحال ایئر پورٹ سے خاصی دور ہے اور اس وقت ریلی ظفرعلی روڈ تک بھی نہیں پہنچ سکی ہے۔ یہاں سے ریلی کینٹ ایریا میں داخل ہو جائے گی جہاں بڑی تعداد میں کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں۔

    نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق لاہور چھاؤنی کی حدود میں سکیورٹی پاکستانی فوج کے جوانوں کے سنبھالی ہوئی ہے اور راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔

    lahore
    lahore
  13. بریکنگطیارے میں دھکم پیل

    نامہ نگار طاہر عمران نے بتایا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے سے اترتے ہوئے رینجر اہلکاروں کی جانب سے دھکم پیل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

  14. بریکنگنواز شریف رینجرز کے گھیرے میں

    طیارے میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار طاہر عمران نے بتایا ہے کہ رینجرز اہلکاروں نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو گھیرے میں لیا ہوا ہے جبکہ نواز شریف گاڑی میں سوار ہونے سے انکار کر رہے ہیں۔ طیارے کو مین ٹرمینل سے دور کھڑا کیا گیا ہے

  15. بریکنگ’نواز اور مریم کو طیارے سے اتار لیا گیا‘

    طیارے میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار طاہر عمران نے بتایا ہے کہ نیب اور رینجرز اہلکاروں نے نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے سے اتار لیا ہے۔

  16. بریکنگ’طیارے کو خالی کروایا جا رہا ہے‘

    مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاز میں ہی موجود نواز لیگ کے کارکنوں نے طیارے سے اترنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ لیگی کارکنان نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے میں تنہا چھوڑنے کو تیار نہیں۔

  17. بریکنگ’رینجرز اور نیب کے اہلکار طیارے میں داخل‘

    پاکستانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاز میں نیب اور رینجرز اہلکار بھی داخل ہو چکے ہیں اور پہلے وہ عام مسافروں کو جہاز سے اتار رہے ہیں۔

  18. ’ریلی کے اختتام پر آئندہ لائحہ عمل بتاؤں گا‘

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ریلی کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا آئندہ لائحہ عمل اس ریلی کے اختتام پر بتائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا: ’پنجاب خصوصاً لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔عوام نے بتا دیا کہ نواز شریف قوم کا معمار ہے۔‘

  19. بریکنگنواز شریف کا طیارہ لاہور کے ہوائی اڈے پر اتر گیا

    نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو ابوظہبی سے لاہور لانے والی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گئی ہے۔ اس سے قبل پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پرواز کا رخ موڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسے اسلام آباد لے جایا جائے گا

  20. شہباز شریف کی قیادت میں لیگی کارکنان لاہور ایئر پورٹ کی جانب رواں دواں

    lahore