Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: ذیشان حیدر، حسن زیدی، رضا ہمدانی ذیشان علی، حمیرا کنول

time_stated_uk

  1. Post update

    یہ صفحہ اب لائیو نہیں ہے۔ تفصیلی خبر کے لیے کلک کریں

  2. ’لیاری کے ووٹ گننے کے لیے کون سا روٹ اختیار کیا گیا؟‘

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ لیاری کے ووٹوں کو گننے کے لیے کون سا لمبا اور پر اسرار روٹ اختیار کیا گیا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا لیاری کے ووٹ پولنگ ایجنٹس کے بغیر دور دراز علاقوں سے کراچی آ رہے تھے؟

  3. بریکنگ’چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں‘

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

    جمعرات کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے بدھ کو ہونے والے عام انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔ مہاجروں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کسی کو بھی یہ نتائج قبول نہیں ہیں۔

  4. بریکنگقومی اسمبلی کے 203 حلقوں کے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج

    PTI

    اب تک موصول ہونے والے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے نتائج حسبِ ذیل ہیں:

    تحریکِ انصاف: 94

    مسلم لیگ ن: 54

    پیپلز پارٹی: 30

    دیگر: 25

  5. بریکنگصوبائی اسمبلیوں کے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج

    انتخابات

    اب تک موصول ہونے والے صوبائی اسمبلیوں کے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج:

    خیبر پختونخوا

    تحریکِ انصاف: 32

    عوامی نیشنل پارٹی: 2

    متحدہ مجلسِ عمل: 1

    آزاد: 2

    پنجاب

    مسلم لیگ ن: 24

    تحریکِ انصاف: 33

    آزاد: 3

    سندھ

    پیپلز پارٹی: 28

    تحریکِ انصاف: 4

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس: 7

    ایم کیو ایم: 1

    بلوچستان

    بلوچستان عوامی پارٹی: 2

    بلوچستان نیشنل پارٹی: 1

    متحدہ مجلس عمل: 1

    آزاد: 1

  6. ’اپنی کامیابی یا زوال کا ذمہ دار عمران خود ہوگا‘

    معروف کالم نگار ندیم فاروق پراچہ نے عمران خان کے خطاب کے نکات کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان کو گڈ لگ کہا۔ ساتھ یہ بھی لکھا کہ ’مستقبل میں اپنی کامیابی اور جیت کا ذمہ دار وہ خود ہووں گے‘۔

  7. ’میں خوفزدہ تھی۔۔۔‘

    معروف پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان دل سے بولے۔

    انھوں نے لکھا کہ میں ان کے کٹر مذہبی رجحانات رکھنے والوں سے تعلق کی وجہ سے خوف میں مبتلا تھی۔ انھوں نے تحفظ کا وعدہ کیا ہے۔ صاف اور مضبوطی سے۔‘

  8. نتائج قبول کریں۔۔۔۔ آفریدی کی مخالف جماعتوں سے درخواست

    پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے صحیح معنوں میں تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔

    انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان فرنٹ سے لیڈ کریں گے۔ اور یہ بھی کہا ہے کہ میں تمام مخالف جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نتائج تسلیم کریں اور تعمیر نو میں مدد کریں۔

  9. لیڈر کی اس سے بڑی مثال کیا ہو گی؟

    سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیض راجہ نے عمران خان کے خطاب کے بعد ٹوئٹ کی کہ کسی لیڈر کی اس سے بڑی اور بہتر مثال عمران خان کے علاوہ کیا ہو سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خاص ہیں اور ہمیں انھیں ہمارے وزیراعظم ہونے پر فخر ہے۔

  10. دیکھو وہ بطور وزیراعظم کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

    معروف پاکستان اینکر حامد میر نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان کی ٹوئٹ پر کچھ یوں تبصرہ کیا ’عمران خان کی جانب سے بہت ہی عاجزانہ مگر پراثر فتح کا خطاب۔ انھوں نے کہا کہ احتساب ان سے شروع ہوگا چلیں دیکھتے ہیں کہ وہ بطور وزیراعظم کیسا کردار ادا کرتے ہیں؟‘

  11. وزیراعظم کے عہدے کے منتظر

    گلوکار فخر عالم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ انھوں نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے منتظر عمران خان کی پہلی تقریر سنی۔۔۔ امید ہے کہ دوسرے لیڈر اس سے سیکھیں گے اور سمجھیں گے اس تعلق کو جو وہ سب حقیقت سے کھو رہے ہیں۔

  12. اللہ جسے چاہے۔۔۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عمران خان کی تقریر کے بعد اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے قرآن کی ایک آیت ٹوئٹ کی جس کا مطلب ہے ’اور تو جسے چاہے عزت دے اور تو جسے چاہے ذلت دے۔‘

  13. ’میرے ملک سے تمھارے ملک کا رشتہ‘

    انڈین اداکار رشی کپور نے عمران خان کی تقریر کے بعد اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’عمران خان اچھا بولے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان اپنے ملک کے انڈیا کے ساتھ اچھے تعلقات میں کامیاب ہوں گے۔‘

  14. Post update

    ’عظیم لیڈر کی جانب سے ایک خاص تقریر

    پاکستان کے سابق کرکٹر وقار یونس نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں لکھا کہ ’عظیم لیڈر کی جانب سے خصوصی تقریر۔۔۔۔ سادہ، ایماندار اور پریکٹیکل۔ ایسے رہبر کا سٹوڈنٹ ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔‘

  15. بریکنگاپوزیشن کے دھاندلی کے حوالے سے خدشات پر ان سے مل کر تحقیقات کرنے کے لیے تیار ہیں: عمران

    عمران خان نے اپنی تقریر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی حلقے میں آپ کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے تو ہم آپ کی پوری مدد کریں گے اور جس حلقے کو کہیں گے اس کو کھولیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ ’ ہماری طرف سے جو حلقہ آپ کہتے ہیں جو آپ کہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے تو ہم آپ کے ساتھ تحقیقات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے صاف اور شفاف الیکشن ہوا ہے اور جو بھی اپوزیشن کے دھاندلی کے حوالے سے خدشات ہیں ہم ان کے ساتھ مل کر تحقیقات کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

  16. بریکنگدھاندلی کے الزامات: ’تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں‘

    عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کا بنایا ہوا نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن جن حلقوں کے بارے میں کہا جائے گا کہ وہاں دھاندلی ہوئی وہاں ہم آپ کے ساتھ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔

  17. انڈیا کو پیغام: ’آپ قدم تو اٹھائیں‘

    Imran

    عمران خان نے خطاب میں انڈیا کے نام پیغام میں کہا کہ اگر غربت کم کرنا چاہتے ہیں تو ہم ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کریں ۔۔۔ ہمارے ایشو میں سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے۔

    ’کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی۔ ہمیں چاہیے کہ میز پر بیٹھ کر مسئلے کو حل کریں۔ یہی الزام تراشیاں چلتی رہیں تو مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ تعلقات بہتر کریں۔ آپ ایک قدم اٹھائیں ہم دو قدم اٹھائیں گے۔ آپ قدم تو لیں۔‘

  18. افغانستان اور امریکہ

    عمران خان نے افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کی جنگ لڑنے سے بہت نقصان پہنچا ہے۔

  19. بریکنگ’جیسے میں بالی وڈ کا ولن ہوں‘

    عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انڈیا کے ساتھ تجارت کی جائے۔ تاہم انھوں نے گذشتہ دنوں کے دوران انڈین میڈیا پر اپنے بارے میں کی جانے والی کوریج کے بارے میں کہا کہ مجھے ایسے لگا جیسے میں بالی وڈ کا ولن ہوں۔