Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

  1. پاکستان میں صوبہ پنجاب کے علاوہ حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل

    قومی اسمبلی، فائل فوٹو
    • پاکستان میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس میں پیر کو قومی اسمبلی کے علاوہ صوبہ سندھ، صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان میں نومنتخب ارکان پارلیمان نے حلف اٹھایا ہے۔
    • قومی اسمبلی کے 329 ارکان، سندھ اسمبلی کے 165 ارکان، بلوچستان اسمبلی کے 60 ارکان اور خیبر پختونخوا کے 112 ارکان نے حلف اٹھایا جبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ کو ہو گا جہاں تحریک انصاف حکومت بنانے کی سب سے بڑی دعوے دار ہے جبکہ مسلم لیگ نون نے بھی حکومت بنانے کا دعویٰ کر رکھا ہے تاہم حالیہ دنوں اس کی جانب سے حکومت کے برعکس مضبوط حزب اختلاف کی باتیں زیادہ سامنے آ رہی ہیں۔
    • قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حلف برادری کے بعد اگلے مرحلے میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا اور اس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا اور آخری مرحلے میں وزیراعظم اور وزراء اعلی حلف لینے کے بعد اپنی کابینہ تشکیل دیں گے اور یوں منتقل اقتدار کا مرحلہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔
    • پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کے مصافحے کو خصوصی کوریج دی گئی۔
    • حزب اختلاف کی جماعتوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ایوان میں آواز بلند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم پیر کو اجلاس کے موقع پر کوئی ہنگامہ آرائی دیکھنے میں نہیں آئی اور صرف مہمانوں کی گیلری سے سیاسی نعرے بلند ہوئے جنھیں سپیکر قومی اسمبلی ایازق صادق نے خاموش کروا دیا۔

    پاکستان کی قومی اسمبلی، صوبہ سندھ اور بلوچستان میں نومنتخب ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے اور اس کے بعد ارکان نے رولز آف ممبرز کے رجسٹر پر دستخط کیے جانے کے بعد پہلا مرحلہ ختم ہونے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ تک جبکہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات تک جبکہ قومی اسمبلی کا جلاس بدھ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

  2. اسمبلی کا رکن بننے والی پاکستان کی پہلی شیدی خاتون

    پاکستان پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن اسمبلی تنزیلہ شیدی روایتی افریقی لباس پہن کر آئیں۔ واضح رہے کہ تنزیلہ شیدی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قیام پاکستان کے بعد وہ پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جو اسمبلی میں قدم رکھیں گی۔ہمارے نامہ نگار ریاض سہیل نے چند روز قبل تنزیلہ سے اس بارے میں انٹرویو کیا جس میں انھوں نے کہا کہ وہ اسمبلی میں یہ خواب لیکر داخل ہوں گی کہ ’آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے شیدی لفظ قابل توہین نہیں بلکہ قابل عزت و احترام سمجھا جائے گا۔‘

    bbc
  3. ایم کیو ایم کی سابق رہنما کا اس بار پی پی پی کی ٹکٹ پر اسمبلی کا حلف

    بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما نثار کھوڑو کی صاحبزادی ندا کھوڑو نے مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کے علاوہ پی پی پی کے ایک اور رہنما پیر مظہر الحق کے صاحبزادے پیر مجیب الحق نے رکن سندھ اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔

    ایم کیو ایم کی سابق رکن ہیر اسماعیل سوہو نے اس بار پیپلز پارٹی کی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا جبکہ ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا تیسری بار رکن منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہ دوبار پی پی کے امیدوار تھے جبکہ اس بار جی ڈی اے کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔

    bbc
  4. سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں نومنتخب ارکان کا حلف، اجلاس ملتوی

    پاکستان صوبہ سندھ اور بلوچستان میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے اور اس کے بعد ارکان نے رولز آف ممبرز کے رجسٹر پر دستخط کیے۔ یہ مرحلہ ختم ہونے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ تک جبکہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا ہے

  5. مراد علی شاہ کے رجسٹر پر دستخط

    سندھ کی صوبائی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد مراد علی شاہ نے حلف اٹھانے کے بعد رولز آف ممبرز کے رجسٹر پر دستخط کر دیے ہیں۔

  6. شہباز شریف قومی اسمبلی میں

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں حلف لینے کے بعد حاضری رجسٹر پر دستخط کیے۔ شہباز شریف جب دستخط کے لیے آئے تو لیگی ارکان نے ڈسک بجا کر اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔

    shahbaz
  7. بریکنگسندھ اسمبلی: شرجیل میمن اور جاوید حنیف کو حلف برداری کے لیے جیل سے لایا گیا

    نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے شرجیل انعام میمن اور ایم کیو ایم کے جاوید حنیف نے جیل سے آکر حلف اٹھایا۔ دونوں اراکین کو پروڈکشن آرڈر پر جیل سے سندھ اسمبلی لایا گیا۔

  8. عمران خان کے رجسٹر پر دستخط

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد رولز آف ممبرز کے رجسٹر پر دستخط کر دیے ہیں۔ عمران خان نے پانچ نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیا اور پانچوں سے کامیابی حاصل کی لیکن اسمبلی کے لیے انھوں نے میانوالی کی این اے 95 کو چنا۔

    imran khan
  9. ’زبردست ساتھی‘

    پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پارٹی کے اہم رہنما جہانگیر ترین کے لیے تعریفی کلمات کا پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انھیں عمران خان کا ’زبردست ساتھی‘ اور ’اگلی صف کا سپاہی‘ قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین کو گذشتہ سال سپریم کورٹ نے آئین کی دفعہ 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دے دیا تھا۔

    View more on twitter
  10. سندھ اسمبلی میں نعرے بازی

    نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق سندھ اسمبلی کی گیلری میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے حامیوں میں نعرہ بازی کا مقابلہ ہوا جبکہ تحریک لبیک کے رکن اسمبلی نے فلور پر کھڑے ہوکر نعرے لگائے۔

    نامہ نگار کے مطابق سابق سینیئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور پیر مظہرالحق مہمان گیلری سے اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔

    سندھ
  11. خیبر پختونخواہ اسمبلی میں حزب اختلاف کی کالی پٹیاں

    بی بی سی کے اظہار اللہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں حزب اختلاف کے ممبران نے جولائی کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی طور پر کالی پٹیاں بازو پر باندھی ہوئی تھیں جبکہ بڑی تعداد میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے۔

    .

    KP
  12. ایسی اپوزیشن اللہ سب کو دے

    تو پھر حکومت بھی چلنے دیں اور بطور تعمیری اپوزیشن بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔ مگر الگ الگ یا یکجا ہو کر؟

    وسعت اللہ خان کا موجودہ سیاسی صورتحال پر کالم

  13. بریکنگسندھ اسمبلی کے اراکین نے حلف اٹھا لیا ہے

    سندھ

    نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق سندھ اسمبلی میں نومنتخب ارکان کی اکثریت نے سندھی زبان میں جبکہ صرف تین اراکین نے انگریزی زبان میں حلف اٹھایا جن میں اقلیتی ہمیر سنگھ شامل تھے۔

  14. بریکنگبلوچستان اسمبلی میں ممبران کی آمد شروع، کاروائی کا کچھ دیر میں آغاز

    balochistan

    بلوچستان اسمبلی میں تقریب حلف بردرای کے لیے ممبران کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور کچھ ہی دیر میں ایوان میں کاروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد 65 ہے جن میں سے 51 عام نشستوں میں سے پچاس، خواتین کی 11مخصوص نشستوں میں سے دس جبکہ اقلیتوں کی تین مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوا ہے۔

  15. اسلام آباد کا ابرآلود موسم اور نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس

  16. بریکنگسندھ اسمبلی میں نومنتخب ارکان کی حلف برداری

    سندھ اسمبلی میں سپیکر آغاز سراج درانی نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لے رہے ہیں۔

  17. بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں، مہمانوں کی آمد

    بلوچستان اسمبلی

    بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس بھی کچھ دیر میں شروع ہو گا۔ اس وقت مہمانوں کی گیلری بھر چکی ہے تاہم نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی ابھی ایوان میں نہیں پہنچے ہیں

  18. بلوچستان اسمبلی میں بھی حلف برداری

    بلوچستان اسمبلی میں اس سال کے اوائل میں قائم ہونے والی بلوچستان عوامی پارٹی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر سامنے آئی ہے جس کے اراکین کی تعداد 24 ہے ۔ 11 نشستوں کے ساتھ متحدہ مجلس عمل دوسری جبکہ 9 نشستوں کے ساتھ بی این پی مینگل تیسری بڑی جماعت ہے ۔

  19. بریکنگسندھ اسمبلی میں حلف برداری

    سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں 168 میں سے 165 اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ دو نشستوں کے نتائج روک لیے گئے ہیں جبکہ ایک نشست پر امیدوار کی وفات کی وجہ سے انتخاب ہی نہیں ہوا تھا۔

    سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 97، تحریک انصاف کی 30، ایم کیوایم کی 21، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی 15، تحریک لبیک کی تین جبکہ متحدہ مجلس عمل کی ایک نشست ہے۔

    سندھ اسمبلی
  20. خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے 112 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا

    خیبرپختونخوا

    نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے 112 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا ہے اور اب نومنتخب ار کان حلف لینے کے بعد فرداً فرداً سپیکر کی دعوت پر حروف تہجی کے اعتبار سے رول آف ممبرز پر دستخط کر رہے ہیں۔ اسمبلی میں نومنتخب ارکان کے علاوہ گیلریز میں بڑی تعداد میں مہمان اور صحافی موجود ہیں