Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: منزہ انوار, کومل فاروق, کاشان اکمل اور حسن بلال زیدی

time_stated_uk

  1. عورت مارچ 2020: کب کیا ہوا

    یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔

    پاکستان میں آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کئی چھوٹے بڑے شہروں میں عورت آزادی مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

    اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں یہ مارچ منعقد ہوئے تاہم پشاور میں عورت مارچ نہیں ہوا۔

    مارچ کے شرکا میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کے علاوہ بڑی عمر کے افراد، خواجہ سرا اور دیگر گروہوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔

    اس کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں عورت مارچ کے خلاف مذہبی تنظیموں اور دیگر گروہوں کی جانب سے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

    جماعتِ اسلامی، جمیعت علائے اسلام اور منہاج القران سمیت دیگر مذہبی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر کشیدگی اس وقت بڑھی جب حیا مارچ کے شرکا نے عورت مارچ پر پتھراؤ کیا اور جوتے اور ڈنڈے برسائے تاہم پولیس صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئی۔

    پولیس کی مطابق پتھراؤ کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ اس واقعے کی ابتدائی رپورٹ اسلام آباد کے کوہسار تھانے میں درج کر لی گئی ہے۔

    بی بی سی اردو کا لائیو کوریج یہاں ختم ہوا۔ عورت مارچ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ کے لیے کلک کریں۔

  2. زیادتی کی شکایت کرنے پر کہا جاتا ہے ’چپ کرو، دفع کرو اس بات کو‘

    پاکستان کےبڑے شہروں میں ہونے والے عورت مارچ سے متعلق کچھ لوگ یہ تنقید کرتے ہیں کہ مارچ میں شریک خواتین پاکستان کی عام عورتوں کی ترجمانی نہیں کرتی ہیں۔

    اس بنیادی تنقید کی حقیقت جاننے کے لیے ہماری نمائندہ ترہب اصغر نے اس سال کسی بڑے شہر کے بجائے پنجاب کے ایک چھوٹے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رخ کیا ہے۔

    وہاں موجود گھریلو ملازمین اور بھٹہ مزدور خواتین کے لیے عورت مارچ کا کیا مطلب ہے پڑھیے اس رپورٹ میں۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ
  3. کراچی: عورت مارچ میٹروپول ہوٹل کی قریب اختتام پذیر

    march
    march
    march
    march
    march
  4. اسلام آباد: عورت مارچ کا قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا

    march

    بی بی سی کے عابد حسین کے مطابق عورت مارچ کے شرکا کو اتاترک ایوینیو کی جانب موڑ دیا گیا ہے اور اس وقت مارچ کے شرکا ڈی چوک پہنچ گئے ہیں۔

    توقع کی جا رہی ہے کہ مارچ یہیں اختتام پزیر ہوگا۔

  5. سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے عورت مارچ کے مزید دلچسپ بینر، پوسٹر اور نعرے

    View more on twitter
    View more on twitter
    View more on twitter
    View more on twitter
    View more on twitter
    View more on twitter
    View more on twitter
  6. بریکنگاسلام آباد: ناخوشگوار واقعے کے باوجود عورت مارچ کے شرکا پرعزم

    march

    بی بی سی کے عابد حسین کے مطابق عورت مارچ کے دوران جب پنڈال سے تقریریں ختم ہوگئیں تو شرکا کو اسی راستے سے واپس جانا تھا جس سے وہ آئے تھے۔

    تاہم اس وقت مذہبی جماعتوں کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کی طرف سے عورت مارچ کے شرکا پر پتھراؤ کیا گیا اور جوتے اور دیگر چیزیں ماری گئیں۔

    View more on twitter

    ہمارے ساتھی کے مطابق اس سے عورت مارچ کے شرکا میں وقتی طور پر بھگدڑ مچی تھی تاہم پولیس معاملے پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئی۔

    مارچ اس واقعے کے بعد بھی جاری رہا تاہم پولیس نے واپسی کا راستہ بدل کر اسلام آباد کے ایف 6 مرکز کی جانب موڑ دیا گیا۔

    اس وقت عورت مارچ کا مرکزی جلوس ایف 6 مرکز کے قریب کھڑا ہے اور وہاں اب بھی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    march
  7. بریکنگاسلام آباد: حیا مارچ کے شرکا کی جانب سے عورت مارچ پر پتھراؤ

    march

    اسلام آباد میں بیک وقت جاری عورت مارچ اور حیا مارچ شرکا کے درمیان حالات کشیدہ ہہو گئے ہیں۔

    بی بی سی کے ذیشان حیدر اور فرحت جاوید کے مطابق جب عورت مارچ کا قافلہ سڑک پر آیا تو دونوں ریلیوں کے درمیان لگے باڑ کی دوسری جانب عورت مارچ پر سے پتھر، جوتے اور دیگر اشیا پھینکی گئیں۔

    اطلاعات کے مطابق موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے مشتعل مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔

    march
    march
    march
    march `
  8. کراچی میں عورت مارچ کے شرکا کے منفرد بینرز: ’دوست بنو، باپ مت بنو!‘

    march
    march
    march
    march
    march
  9. اسلام آباد: عورت مارچ کے مزید بینرز اور پوسٹرز

    march
    march
    marh
    march
    march
    march
    march
    march
  10. اریب اظہر: ’جب مرد یہ نعرے سنتا ہے تو اسے لگتا ہے عورت جنسی آزادی مانگ رہی ہے‘

    عورت مارچ

    کراچی میں بی بی سی اردو کے نامہ نگار کریم الاسلام سے بات کرتے ہوئے گلوکار اور سماجی کارکن اریب اظہر کا کہنا ہے کہ ’معاشرے میں تبدیلی اُس وقت ہی ممکن ہوگی جب مرد و خواتین مل کر تمام انسانوں کے حقوق کے لیے کام کریں گے۔‘

    اریب اظہر کا کہنا تھا کہ ’عورت مارچ کے ’میرا جسم میری مرضی‘ جیسےنعروں پر تنازع نہیں بننا چاہیے تھا، یہ ان لوگوں کی سازش ہے جو اس مارچ کے مخالف ہیں۔‘

    ’معاشرے میں بہت سے مرد ایسے ہیں جب وہ ان نعروں کو سنتے ہیں تو ان کو لگتا ہے کہ خواتین ان کے ذریعے جنسی آزادی مانگ رہی ہیں۔ تاہم خواتین کو ان نعروں سے ایسا نہیں لگتا، بلکہ ان کے دماغ میں یہ چلتا ہے کہ ان کی مرضی کے بغیر ان کی شادی نہ ہو، انھیں کام کرنے کی آزادی ہو۔‘

  11. کراچی: پدر شاہی معاشرے کے خلاف بینرز

    march
    march
    march
  12. پشاور: جماعت اسلامی کی خواتین کی عورت مارچ کے خلاف ریلی

    march

    جماعت اسلامی کی خواتین نے ضلع پشاور میں ’تقدس خواتین مارچ‘ شروع کر دیا ہے۔ یہ ریلی آرکائیوز ہال سے گورنر ہاؤس تک جائیگی۔

    march
  13. اسلام آباد: حیا مارچ کا متعین وقت ختم لیکن مظاہرہ پھر بھی جاری

    march

    نامہ نگار فرحت جاوید کے مطابق اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر مذہبی جماعتوں کی جانب سے کیے جانے والے حیا مارچ کا اگرچہ مقررہ وقت ختم ہو چکا ہے لیکن اس مارچ کے شرکا اب بھی وہیں موجود ہیں۔

    View more on facebook
  14. چارسدہ: مزدور کسان پارٹی کی خواتین کے عالمی دن پر تقریب

    march

    پاکستان مزدور کسان پارٹی کے زیر انتظام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے چارسدہ میں تقریب آج منعقد ہوئی۔

    march
    march