Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

  1. جلد ہمارے پاس وینٹی لیٹرز کی بڑی تعداد ہو گی: ٹرمپ کا دعویٰ

    امریکہ میں شعبہ صحت سے منسلک اہلکاروں کے اس دعوے کے باوجود کہ ملک میں وینٹی لیٹرز اور دیگر طبّی سامان کی کمی ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جلد ہی امریکہ کے پاس اپنی ضرورت سے زیادہ وینٹی لیٹرز ہوں گے۔

    پریس بریفنگ کے دوران انھوں نے بتایا کہ ہم زائد مقدار میں موجود وینٹی لیٹرز دنیا میں بانٹیں گے۔ اس موقع پر انھوں نے چین اور سپین کا بطور خاصتذکرہ بھی کیا۔

    اس سے پہلے نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے خبردار کیا تھا کہ امریکہ میں اس کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 20 فیصد مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

  2. چھ ہفتوں کا بچہ کورونا وائرس کے باعث چل بسا

    امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے گورنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئر پر پیغام میں کہا ہے کہ وہ نہات افسوس کے ساتھ ااس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ چھ ہفتوں کا بچہ ہلاک ہو گیا ہے اور وہ شاید دنیا بھر میں اس وائرس کا شکار ہونے والا کم عمر ترین مریض ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ سنیچر کو بچے کی ہلاکت ہوئی۔

    View more on twitter
  3. کورونا وائرس بڑھنے پر عالمی ادارہ صحت کی تشویش

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹریڈروس ایدہانم کا کہنا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے اضافی نمو پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا گذشتہ پانچ ہفتوں میں اس کی قوت بڑھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک ہفتے میں ہلاکتوں کی تعداد دوہری ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اگلے کچھ دنوں میں دنیا کورونا وائرس کے 10 لاکھ مصدقہ کیسز اور 50 ہزار تک ہلاکتیں پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق 887,067 پوری دنیا میں اس سے متاثر ہوئے ہیں اور44,264 ہلاک ہو چکے ہیں

    انتونوی
  4. بریکنگامریکہ میں کورونا کے مصدقہ کیس 2 لاکھ تک پہنچ گئے

    امریکہ

    امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی تعداد 2 لاکھ ہو گئی ہے۔

    تازہ ترین اطلاع کے مطابق ملک میں کورونا کے 203608 مصدقہ کیں ہیں۔ دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیس اٹلی میں ہیں جہاں ان کی تعداد 110000 ہے۔

  5. بریکنگفلوریڈا میں بھی لوگوں کو گھر میں رہنے کا حکم

    فلوریڈا کے گورنر

    امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر ران ڈی سانٹیس نے لوگوں کو گھر میں رہنے کا پابند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس حکم کے تحت اب لوگ صرف ضروری کام کے لیے باہر جا سکیں گے۔

    اس سے پہلے فلوریڈا کے گورنر کو شدید لاک ڈاؤن کا اعلان نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ 30 امریکی ریاستوں میں پہلے ہی لاک ڈاؤن ہے۔

    فلوریڈا میں اب تک 7000 کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ وہاں 87 لوگوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

  6. اقوام متحدہ: ’اس سال عرب ممالک میں 83 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے ہوں گے‘

    View more on twitter

    اقوامِ متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے مشرقی ایشیا کی جانب سے لگائے جانے والے اندازوں کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجے میں اس برس کے اختتام تک عرب ممالک میں 83 لاکھ غربت کی لکیر سے نیچے ہوں گے۔

    اس کمیشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری رولا دشتی نے کہا کہ ’اس بحران کے سب سے سنگین اثرات پسماندہ طبقے پر پڑیں گے اور عرب ممالک میں حکومتوں کو اس حوالے سے فوری کارروائی کرنی ہو گی۔‘

  7. بریکنگفرانس میں اموات میں بدستور اضافہ، ہلاکتیں چار ہزار سے تجاوز کر گئیں

    فرانس

    یورپی ملک فرانس میں اموات میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 509 اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 4032 ہو گئی ہے۔

    یہ اب تک فرانس میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

    اس سے قبل فرانس کے وزیرِ اعظم فلیپے ایڈوارڈ نے پارلیمان کو بتایا تھا کہ شہروں میں کیا جانے والا لاک ڈاؤن ایک ہی ساتھ نہیں اٹھایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ فرانس کی پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے وسط سے جاری ان پابندیوں کے دوران اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

  8. چینی سائنسدانوں کا کورونا مخالف ’مؤثر‘ اینٹی باڈیز ڈھونڈنے کا دعویٰ

    چین

    چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایسی متعدد اینٹی باڈیز ڈھونڈ لی ہیں جو کورونا وائرس کو خلیوں میں داخل ہونے سے روکنے میں مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔

    ان چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے کووڈ 19 کے علاج اور بچاؤ میں خاصی مدد مل سکتی ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بیجنگ میں سنگوا یونیورسٹی میں سائنسدان ژینگ لنکی نے کہا ہے کہ ان اینٹی باڈیز کی مدد سے بنائی جانی والی دوا کو موجودہ طریقوں کی نسبت مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے گا۔ موجود طریقوں میں پلازما کے ذریعے کیے جانے والا علاج شامل ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پلازما میں اینٹی باڈیز تو موجود ہوتی ہیں لیکن آپ کو یہ اپنے خون کے گروپ کے حساب سے لگایا جاتا ہے۔

    جنوری کے اوائل میں ژینگ کی ٹیم اور شینجن تھرڈ پیپلز ہسپتال میں سائنسدانوں کی ایک اور ٹیم نے کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کا خون لے کر اس پر تحقیق شروع کی اور 206 مونوکلونل اینٹی باڈیز علیحدہ کیں جن میں وائرس کے پروٹینز کے ساتھ چپکنے کی طاقت بہت زیادہ تھی۔

    انھوں نے روئٹرز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس کے بعد انھوں نے متعدد ٹیسٹ کیے جن کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کیا یہ اینٹی باڈیز اس وائرس کو خلیوں میں گھسنے سے روک پائیں گی۔

    ژینگ نے بتایا کہ ’پہلی 20 کے قریب اینٹی باڈیز میں سے چار اس وائرس کو روکنے میں کامیاب ہوئے اور دو نے ایسا ’انتہائی مؤثر‘ انداز میں کیا۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’اینٹی باڈیز کو اس سے قبل بھی طبی بنیادوں پر استعمال کیا جا چکا ہے۔ انھیں کینسر، آٹو امیون بیماریوں اور متعدی امراض کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا چکا ہے۔

  9. بریکنگاٹلی میں اموات میں بتدریج کمی لیکن مزید 727 افراد ہلاک

    یورپی ملک اٹلی میں اموات میں بتدریج کمی دیکھنے میں آ رہی ہے تاہم اس کے باوجود گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 727 مزید اموات ہوئی ہیں۔

    تاہم اٹلی میں حکام نے روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ اٹلی میں اب اموات میں بتدریج کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

    روم میں میں بی بی سی کے نامہ نگار مارک لوون کا بھی یہی کہنا ہے کہ اٹلی بدستور متاثرین میں کمی لانے میں کامیاب ہو رہا ہے۔

    اس وقت اٹلی میں متاثرین 105,800 موجود ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 13,155 ہو چکی ہے۔

    اس سے قبل، اٹلی نے لاک ڈاؤن میں 13 اپریل تک توسیع کی تھی۔

    View more on twitter
  10. جوناتھن مارکس

    تـجزیہ نگار، دفاعی اور سفارتی امور

    پناہ گزین کیمپ

    تاریخ شاہد ہے کہ جنگوں اور موذی امراض نے دنیا میں خوب تباہی مچائی ہے اور جس طرح کورونا وائرس آہستہ آہستہ مشرق وسطیٰ میں اپنے قدم جما رہا ہے اس کے خطے میں انسانی اور سیاسی سطح پر تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیے
    next
  11. یکم اپریل

    بدھ کو دنیا بھر میں اپریل فولز ڈے منایا گیا اور منایا جا رہا ہے لیکن جرمنی، تھائی لینڈ اور انڈیا کے حکام نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق کوئی مذاق نہ کریں۔

    مزید پڑھیے
    next
  12. جیمز گیلیگر

    نامہ نگار برائے سائنس اور صحت

    Virus in the lung

    کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل رہا ہے اور اس سے نقصان کو کم سے کم رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ جانیے کہ اس سے بچنا کیسے ممکن ہے اور اسے روکا کس طرح سے جائے۔

    مزید پڑھیے
    next
  13. بریکنگدوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ ومبلڈن منسوخ

    ومبلڈن

    کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ ٹینس کا سب سے قدیم ٹورنامنٹ ومبلڈن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    اس بات کی تصدیق آل انگلینڈ کلب نے کی۔ دو ہفتوں پر محیط یہ ٹورنامنٹ عالمی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس کا آغاز 29 جون کو ہونا تھا۔

    برطانیہ میں ہونے والے گراس کورٹ سیزن کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جن میں کوئینز، ایسٹ بورن، ناٹنگھم اور برمنگھم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ شامل ہیں۔

    پورے برطانیہ میں کم از کم 13 جولائی تک کہیں بھی پروفیشنل ٹینس کے مقابلے نہیں ہوں گے۔

  14. بیلاروس میں کورونا خدشات کے باوجود فٹبال لیگ جاری

    بیلاروس

    جہاں کورونا وائرس کی عالمی وبا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے اور ہر چند اموات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے وہیں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں ابھی بھی فٹبال لیگ کھیلی جا رہی ہے۔

    یورپ میں آج جہاں اموات کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے وہیں بیلاروس نامی ملک میں لوگ اس وقت یورپ میں ہونے والے اکلوتی فٹبال لیگ سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

    بیلاروس

    چند روز قبل اس حوالے سے بی بی سی روسی کے لیے منسک میں نامہ نگار تاتسیانا میلنیچک کی تحریر میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ آخر اس ملک میں لوگ کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات سے پریشان کیوں نہیں ہیں۔

    بیلا روس کی سرحدیں کھلی ہیں، لوگ اپنے کاموں پر جا رہے ہیں اور سراسیمگی کے عالم میں کوئی ٹوائلٹ پیپر خرید کر ذخیرہ نہیں کر رہا۔

    تصویر
  15. سربیا میں وزیر کورونا وائرس سے ہلاک

    سربیا کی حکومت کے ایک وزیر برانیسلاو برازچ کووڈ 19 سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہ ماحولیات کی وزارت سے وابستہ تھے۔

    دائیں بازو کے معروف سیاستدان برانیسلاو برازچ کا شمار حکمران جماعت ’پروگریسو پارٹی‘ کے بانیوں میں ہوتا تھا۔

    وہ 1990 کی دہائی کے آخر میں ماحولیات کے وزیر بھی رہے تھے۔ وہ کچھ عرصہ پہلے دوبارہ اس محکمے سے وابستہ ہوئے تھے۔

    سربیا میں اس وقت کورنا وائرس کے مصدقہ کیس 1060 ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 30 ہے۔ ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

  16. مشہور افریقی سائنسدان کورورنا وائرس کا شکار

    جنوبی افریقہ کی مشہور سائنسدان گیتا رام جی کو، جو کورورنا وائرس سے انتقال کر گئی تھیں، زبردست خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پروفیسر رام جی حال ہی میں لندن سے واپس آئی تھیں اور انھیں نمونیا کی شکایت کے ساتھ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

    گیتا رام جی نے جنوبی افریقہ میں ایچ ائی وی وائرس پر تحقیق کی تھی کہ عورتوں کو اس سے کیسے بچایا جا سکتا ہے۔ ان کے کام کی دنیا بھر میں تعریف کی گئی تھی۔

    یو این ایڈز کی ایگزیکیٹو ڈائرتکٹر ونی بیانییما نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نامور سائنسدان تھیں جنھوں نے اپنی عورتوں اور لڑکیوں کو ایچ آئی وی سے بچانے کے لیے بہت کام کیا۔ آنھوں نے کہا کہ گیتا رام جی کی موت اس وقت ہوئی ہے جب ان کی دنیا کو بہت ضرورت تھی۔

    اسی طرح امریکہ میں سٹینفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی اکٹر سیما یاسمین نے بھی ٹویٹ کیا کہ انہیں پروفیسر گیتا رام جی جیسی ہمدرد انسان کی موت کا سن کر بہت افسوس جو ویکسین کی ایک بڑی سائنسدان تھیں۔

    View more on twitter
  17. شریح نیازی

    بی بی سی ہندی، بھوپال

    डॉक्टर सुधीर डेहरिया

    انڈیا کے شہر بھوپال کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سُدھیر ڈیہریا کی ایک تصویر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اپنے گھر کے باہر بیٹھے چائے پی رہے ہیں۔

    مزید پڑھیے
    next
  18. ہنگری کی قومی پیراکی ٹیم کے نو اراکین میں کووڈ 19 کی تشخیص

    ہنگری

    یورپی ملک ہنگری کی قومی سوئمنگ ٹیم کے نو اراکین کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    خواتین کی 200 میٹر بٹرفلائی کی موجودہ عالمی چیمپیئن بوگلارکا کپس میں بھی کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مردوں کی 4x100 میٹر فریسٹائل ریلے میں 2017 کی ورلڈ چیپمپیئن شپس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے ڈومینک کوزما بھی متاثرین میں شامل ہیں۔

    ہنگری کی سوئمنگ اسوسیئیشن کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیم کے تمام اراکین کے ٹیسٹ کیے جن میں کوچ، دیگر سٹاف اور مالش کرنے والے شامل ہیں۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’نتائج سامنے آ رہے ہیں اور منگل تک نو افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔‘

    26 برس کی عالمی چیمپیئن کپس کا کہنا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’اسے سے میرے روزانہ کے معمول میں کوئی فرق نہیں آئے گا، میں پہلے بھی گھر پر ہی تھی، اور زیادہ سے زیادہ باغ میں تازہ ہوا کے لیے جایا کرتی تھی۔

    ’اگر آپ کی طبعیت ٹھیک بھی ہے تب بھی آپ کو گھر پر رکنا چاہیے کیونکہ کیا پتا آپ بھی اس وآئرس سے متاثر ہوں۔‘

  19. بریکنگکورونا: برطانیہ میں ایک دن میں 563 اموات

    اموات: 2351 متاثرین: 29474

    برطانیہ میں ایک دن میں اب کی سب سے زیادہ 563 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد ملک میں ہونے والی کل اموات کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز صبح نو بجے تک ملک میں ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 29474 میں اس کے نتائج مثبت آئے۔

  20. نیوزی لینڈ: کورونا ٹیسٹنگ ٹینٹ چوری، پولیس کی چوروں کو ٹیسٹ کروانے کی ہدایت

    تصویر

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک انوکھی واردات کے دوران چوروں نے ہسپتال کے باہر کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے لیے لگایا گیا ٹینٹ چرا لیا ہے۔

    تاہم پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ان چوروں میں کووڈ 19 کی تشخیص ہونے کا امکان ہے اس لیے انھیں چاہیے کہ وہ اپنے ٹیسٹ کروا لیں۔

    پولیس کی جانب سے فیس بک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال کے باہر شہر کے باسیوں کی ٹیسٹنگ کے لیے ٹینٹ لگایا گیا تھا اور ہسپتال کے عملے کو اس کی چوری کے حوالے سے آج صبح ہی معلوم ہوا ہے۔

    View more on facebook

    ایسٹ ہیلتھ ٹرسٹ نامی ہسپتال کی چیف نے کہا کہ ’کسی بیوقوف نے ہمارا کووڈ 19 ٹیسٹ چرا لیا ہے، اسے کنکریٹ میں میخیں لگا کر نصب کیا گیا تھا اور وہ اسے اکھاڑ کر لے گئے۔‘

    پولیس کا کہنا ہے کہ جس نے بھی یہ ٹینٹ چوری کیا ہے وہ نام نہ ظاہر کر کے ہمیں اس کے بارے میں اطلاع دے اور اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروا لے۔