Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: ذیشان ظفر

time_stated_uk

  1. Post update

    کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ختم ہونے کے بعد یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا، جبکہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی لائیو کوریج بی بی سی اردو پر جاری ہے۔

  2. بریکنگمین آف دی میچ

    کراچی کنگز کے کولن انگرم کو جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انھوں نے 21 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

  3. بریکنگکراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دے دی

    پی ایس ایل

    کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کی 3 وکٹیں 15 رنز پر گر چکی تھیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز میں عمر امین اور محمد نواز کے علاوہ کوئی بلے جم کر زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹھہر سکا اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں

  4. بریکنگکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 18 اوورز میں 118 رنز اور سات کھلاڑی آؤٹ

  5. بریکنگانور علی بیٹنگ کرنے آئے ہیں

  6. بریکنگ18ویں اوور کی پہلی گیند پر نواز کیچ آؤٹ

    18ویں اوور کی پہلی گیند پر نواز محمد عامر کی گیند پر وکٹ کیپئر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 17ویں اوور کی آخری گیند پر نواز کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی ناکام اپیل کی گئی تھی

  7. بریکنگکراچی کنگز کا ناکام رویو

    17ویں اوور کی آخری گیند پر کراچی کنگز نے نواز کے خلاف ایل بی ڈبلیو آؤٹ کی زور دار اپیل کی جو ناکام رہی، اس پر رویو لیا گیا اور وہ بھی ناکام رہا

  8. بریکنگکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 17 اوورز میں 113 رنز

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 17 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز

  9. آفریدی کا شاندار کیچ تصویر میں

    پی ایس ایل
  10. بریکنگنواز کا ایک اور چوکا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 100 رنز مکمل

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 16ویں اوور کی پہلی گیند پر سو رنز مکمل کر لیے ہیں۔ محمد نواز نے عامر کی گیند پر چوکا لگا کر یہ سنگِ میل عبور کیا

  11. بریکنگمحمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ

    محمد نواز جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 11 گیندوں پر 21 رنز بنا چکے ہیں جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل ہے

  12. بریکنگکراچی کنگز کی میچ پر گرفت مضبوط

    پی ایس ایل
  13. بریکنگمحمد نواز کا چھکا

  14. بریکنگکوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 80/6

    نواز 5، حسان 7

  15. بریکنگحسان خان بیٹنگ کرنے آئے ہیں

  16. بریکنگآفریدی کا شاندار کیچ

    میچ کے 13ویں اوور میں عمر امین کا شاندار کیچ شاہد آفریدی نے باؤنڈری کے عین اوپر پکڑا۔ آفریدی کیچ پکڑنے کے بعد جب باؤنڈری عبور کرنے لگے تو انھوں نے گیند کو اوچھال دیا اور پھر واپس گراؤنڈ میں آ کر دوبارہ کیچ پکڑ لیا

  17. بریکنگنواز بیٹنگ کرنے آئے ہیں

  18. بریکنگسرفراز احمد کا رویو ناکام رہا اور وہ آؤٹ قرار

    12ویں اوور میں شاہد آفریدی کی گیند کو سرفراز احمد سمجھنے میں ناکام رہے اور ایمپائر نے انھیں ایل بی ڈبلیو قرار دے یا جس کے خلاف سرفراز نے رویو لیا لیکن گراؤنڈ ایمپائر کا فیصلہ برقرار رہا

  19. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ شین واٹسن کی صورت میں گری

    پی ایس ایل
  20. بریکنگکوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 53/4

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 10 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت سرفراز اور عمر امین کریز پر موجود ہیں