Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے25 مارچ تک جاری رہے گا
  2. ابتدائی دو ایڈیشنز کے برعکس اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور ملتان سلطانز شریک ہیں
  3. ٹورنامنٹ کے ابتدائی مراحل کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے تاہم دونوں الیمنیٹر مقابلے لاہور اور فائنل میچ کراچی میں ہو گا
  4. لاہور قلندرز تیسرے ایڈیشن میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے جبکہ گذشتہ ایڈیشن میں آخری پوزیشن پر رہی تھی
  5. پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے جمعرات کو پہلے میچ میں پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطان نے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو سارت وکٹوں سے شکست دی تھی

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: ذیشان ظفر

time_stated_uk

  1. ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو 43 رنز سے شکست دی

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوسری دن، پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والی ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو 43 رنز سے شکست دے دی ہے۔ یہ ملتان کی دوسری فتح ہے۔ میچ کی خاص بات جنید خان کی ہیٹرک رہی جب انھوں نے ے یاسر شاہ، کیمرون ڈلپورٹ، اور رضا حسن کو آوٹ کیا۔ ملتان سلطان کی جانب سے کمار سنگاکارہ (63) اور شعیب ملک (48) نے زبردست پاٹنرشپ کر کے لاہور کے لیے 180 رنز کا مشکل ہدف متعین کیا تھا۔ مین آف دی میچ طاہر عمران رہے جنھوں نے تین اہم وکٹیں لیں۔ کل اسلام آباد یونائیٹڈ اپنا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن پشاور کے خلاف کھیلے گی اور لاہور قلندر کوئٹہ کا سامنا کریں گے۔میچوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج دیکھیے گا۔ اس میچ کی کوریج مکمل ہو گئی ہے۔ اس صفحے میں اب مزید پوسٹ نہیں کیے جا رہے۔

    Cricket
  2. Post update

  3. بریکنگمین آف دی میچ: عمران طاہر

    شاید جنید خان اس فیصلے سے متفق نہ ہوں!

    Cricket
  4. Post update

  5. Post update

  6. لاہور قلندر کی آخری پانچ وکٹیں ایک رن کے عوض گریں!

  7. لاہور کی آخری سات وکٹیں چار رنز کے عوض گریں!!!

  8. بریکنگملتان سلطان کی دوسری کامیابی

    پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ شریک ہونے والی ٹیم ملتان سلطان نے اپنے دوسرے میچ میں لاہور قلندر کو 43 رنز سے شکست دے دی ہے۔

    کرکٹ
  9. پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری ہیٹرک

    جنید خان نے لاہور قلندر کی امیدیں توزتے ہوئے یاسر شاہ، کیمرون ڈلپورٹ، اور رضا حسن کو آوٹ کر کے پی ایس ایل کی دوسری ہیٹرک کر لی ہے۔ پی ایس ایل کی پہلی ہیٹرک محمد عامر نے کی تھی۔

    کرکٹ
  10. بریکنگجنید خان کی ہیٹرک!

  11. بریکنگجنید خان کی دو گیندوں میں دو وکٹیں! لاہور کو آٹھواں نقصان

  12. بریکنگلاہور کا ساتواں کھلاڑی بھی آوٹ، 21 گیندوں پر اب 44 رنز درکار۔۔۔

  13. لاہور قلندر: 16 اوورز میں 135، چھ کھلاڑی آوٹ!

    آخری چار اوورز میں لاہور کو 45 رنز درکار ہیں۔

  14. بریکنگعمران طاہر کی ایک اور وکٹ!!! لاہور قلندر کے چھ کھلاڑی آوٹ۔۔۔

  15. بریکنگعمران طاہر نے سہیل اختر کو بولڈ کر دیا!

  16. بریکنگمیچ دلچسپ مرحلے میں، لاہور قلندر کے 15 اوورز میں 132 رنز، چار کھلاڑی آوٹ

  17. بریکنگفخر زمان 49 رنز پر آوٹ!

    احمد شہزاد نے انتہائی مشکل کیچ پکڑ لیا!

    کرکٹ
  18. بریکنگسہیل اختر کی شاندار بیٹنگ، پولارڈ کو ایک ہی اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا!

  19. بریکنگلاہور قلندر: 13 اوور میں 110 رنز

    لاہور قلندر نے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 13 اوورز میں 110 رنز بنائے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں۔ فخر زمان اس وقت 47 رنز بنائے کھڑے ہیں اور ان کا ساتھ سہیل اختر کر رہے ہیں۔

  20. بریکنگعمر اکمل آوٹ!