Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے25 مارچ تک جاری رہے گا
  2. ابتدائی دو ایڈیشنز کے برعکس اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور ملتان سلطانز شریک ہیں
  3. ٹورنامنٹ کے ابتدائی مراحل کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے تاہم دونوں الیمنیٹر مقابلے لاہور اور فائنل میچ کراچی میں ہو گا
  4. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 19 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
  5. ملتان سلطانز نے لاہور قلندر کو 43 رنز سے شکست دی تھی
  6. سنیچر کو کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دی تھی۔

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: شیراز حسن

time_stated_uk

  1. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کے خلاف نو وکٹوں سے کامیابی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 119 رنز بنائے تھے۔

    جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 120 رنز کا ہدف 14 اووز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

    • پی ایس ایل میچوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج دیکھتے رہیے۔ اس میچ کی کوریج مکمل ہو گئی ہے۔ اس صفحے میں اب مزید پوسٹ نہیں کی جا رہیں۔
  2. مین آف دی میچ: محمد نواز 4/2 (4 اوورز)

    محمد نواز کو عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    PSL
  3. Post update

  4. شین واٹسن کی عمدہ اننگز نے فتح کا راستہ آسان بنا دیا

  5. بریکنگلاہور قلندرز کی دوسری شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی فتح

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 120 رنز کا ہدف باآسانی 14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کی خاص بات شین واٹسن کی 66 رنز کی دھواں دھار اننگز تھی۔

  6. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 120/1

    عمر امین 13، اسد شفیق 38

    14 اوورز کا اختتام

  7. بریکنگکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نو وکٹوں سے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

  8. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے42 گیندوں پر 12 رنز درکار

  9. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 108/1

    عمر امین 4، اسد شفیق 35

    13 اوورز کا اختتام

  10. اسد شفیق کا یاسر شاہ کو دوسرا چھکا

  11. اسد شفیق کا یاسر شاہ کو چھکا

  12. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 95/1

    عمر امین 3، اسد شفیق 23

    12 اوورز کا اختتام

  13. اسد شفیق کا ساتھ دینے عمر امین آئے ہیں

  14. شین واٹسن آوٹ

    نرائن نے واٹسن کو بولڈ کیا، انھوں نے 66 رنز بنائے۔

  15. واٹسن کی جارحانہ بلے بازی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامیابی کی جانب گامزن

    PSL
  16. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 90/0

    شین واٹسن 65، اسد شفیق 22

    11 اوورز کا اختتام

  17. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 85/0

    شین واٹسن 63، اسد شفیق 20

    دس اوورز کا اختتام

  18. ڈراپ کیچ کے بعد واٹسن کے یاسر شاہ کو دو چھکے

  19. یاسر شاہ کی گیند پر بھی واٹسن کا ایک اور کیچ ڈراپ

  20. ڈیلپورٹ نے واٹسن کا کیچ ڈراپ کر دیا