Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے25 مارچ تک جاری رہے گا
  2. ابتدائی دو ایڈیشنز کے برعکس اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور ملتان سلطانز شریک ہیں
  3. ٹورنامنٹ کے ابتدائی مراحل کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے تاہم دونوں الیمنیٹر مقابلے لاہور اور فائنل میچ کراچی میں ہو گا
  4. اپنا پہلا پی ایس ایل کھیلنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم اپنے پہلے دونوں میچ جیت چکی ہے
  5. پہلے پی ایس ایل کی فاتح اسلام آباد یونائیٹیڈ اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی سے 34 رنز سے ہار گئی تھی

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: عابد حسین

time_stated_uk

اسلام آباد نے جیت کا کھاتا کھول لیا

ملتان سلطانز کو پہلی شکست

پہلے پی ایس ایل کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ملتان کی جانب سے صرف کپتان شعیب ملک نے اچھی بیٹنگ کی اور 25 رنز بنائے جبکہ اسلام آباد کے کپتان رمان رئیس نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ 114 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم مشکلات میں گھر گئی جب 63 رنز پر ان کی نصف ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی لیکن پھر حسین طلعت نے فہیم اشرف کے ساتھ 54 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کر دیا۔ میچ کے اختتام کے بعد اب یہ پیج مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا۔

عمران طاہر فضل محمود کیپ کے مالک

لیگ سپنر کی تین میچوں میں سات وکٹیں

تین میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد عمران طاہر اس وقت پی ایس ایل کے بہترین بولر کو ملنے والی فضل محمود کیپ کے مالک ہیں۔

View more on twitter

حسین طلعت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز نے 34 گیندوں پر 48 رنز بنائے

بریکنگاسلام آباد یونائیٹڈ کی پانچ وکٹ سے کامیابی

ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ میں پہلی شکست

حسین طلعت نے 34 گیندوں پر زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 48 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرا دیا۔

View more on twitter

اسلام آباد یونائیٹڈ: 17 اوورز کے بعد 112 رنز پانچ آؤٹ

18 گیندوں پر دو رنز درکار

حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ جیت کے دروازے تک پہنچ گئی ہے۔

چھکوں کی بارش

حسین طلعت کے بلے سے چھکوں کی بارش شروع ہوگئی ہے۔ سات گیندوں میں تیسرا چھکا لگا کر ٹیم کو جیت کے قریب لے گئے ہیں۔

View more on twitter

حسین طلعت کا دوسرا چھکا

سہیل تنویر نے اپنے نیا سپیل شروع کیا لیکن دوسری ہی گیند پر طلعت نے ایک اور چھکا رسید کر دیا۔

View more on twitter

اسلام آباد یونائیٹڈ: 16 اوورز کے بعد 98 رنز پانچ آؤٹ

24 گیندوں پر 16 رنز درکار

حسین طلعت کے چھکے کی مدد سے شعیب ملک کے اوور میں اسلام آباد نے 12 رنز حاصل کر لیے۔

اسلام آباد کا پہلا چھکا

حسین طلعت نے قدموں کا استعمال کرتے ہوئے شعیب ملک کو چھکا لگایا جو اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا پہلا چھکا تھا۔

View more on twitter

اسلام آباد یونائیٹڈ: 15 اوورز کے بعد 86 رنز پانچ آؤٹ

30 گیندوں پر 28 رنز درکار

میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے۔ آخری پانچ اورز کا کھیل باقی رہ گیا ہے اور حسین طلعت 22 رنز اور فہیم اشرف سات رنز پر موجود ہیں۔

کیا عمران طاہر یوسین بولٹ سے بھی تیز بھاگتے ہیں؟

عمران طاہر کے وکٹ حاصل کرنے کے بعد مخصوص انداز پر سوشل میڈیا کے صارف شاہد خان مغل نے تصویر ٹویٹ کی جس میں انھوں نے عمران طاہر کو ریسنگ کرتے ہوئے دکھایا جس میں وہ یوسین بولٹ سے بھی تیز بھاگ رہے ہیں۔

View more on twitter

اسلام آباد یونائیٹڈ: 14 اوورز کے بعد 78 رنز پانچ آؤٹ

36 گیندوں پر 36 رنز درکار

شعیب ملک کا ایک اور اچھا اوور جس میں انھوں نے صرف دو رنز دیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: 13 اوورز کے بعد 76 رنز پانچ آؤٹ

42 گیندوں پر 38 رنز درکار

محمد عرفان کا سپیل مکمل ہو گیا جس میں انھوں نے 24 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ طلعت اس وقت 15 رنز اور فہیم اشرف 4 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

’وسیم اکرم سے بہتر بولر کا سامنا نہیں کیا‘

پی ایس ایل میں کمینٹری کرنے والے آسٹریلیا کے سابق بلے باز مائیکل سلیٹر نے کہا ہے کہ انھوں نے وسیم اکرم سے بہتر بولر کا سامنا نہیں کیا جبکہ وقار یونس دوسری یا تیسرے بہترین بولر تھے۔

View more on twitter

اسلام آباد یونائیٹڈ: 12 اوورز کے بعد 72 رنز پانچ آؤٹ

48 گیندوں پر 42 رنز درکار

شعیب ملک نے اپنا پہلا اوور کرایا جس میں انھوں نے آٹھ رنز دیے ہیں۔ کریز پر اس وقت حسین طلعت 13 رنز اور آل راؤنڈر فہیم اشرف 2 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

کم سکور کا شاندار دفاع

ملتان سلطانز کی ٹیم نے صرف 113 رنز بنائے لیکن ان کے بولرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں کی زندگی مشکل کی ہوئی ہے۔

View more on twitter

اسلام آباد یونائیٹڈ: 11 اوورز کے بعد 63 رنز پانچ آؤٹ

عمران طاہر کا ڈبل وکٹ میڈن اوور

عمران طاہر کی زبردست بولنگ کے بعد اسلام آباد کی ٹیم شدید مشکلات میں گھر گئی ہے۔ ڈبل وکٹ میڈن اوور کے بعد انھیں جیت کے لیے 54 گیندوں پر 51 رنز درکار ہیں۔

بریکنگعمران طاہر ہیٹ ٹرک پر

لیگ سپنر عمران طاہر نے لگاتار دوسری گیند پر ایک اور کامیابی حاصل کر لی جب آندرے رسل صفر پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

View more on twitter

اسلام آباد یونائیٹڈ: دس اوورز کے بعد 63 رنز تین آؤٹ

آدھی اننگز گزر جانے کے بعد اسلام آباد کو جیت کے لیے 51 رنز کی ضرورت ہے۔

بریکنگآصف علی آؤٹ

عمران طاہر کو دوسری کامیابی، آصف علی 11 رنز پر آؤٹ

View more on twitter

اسلام آباد یونائیٹڈ: نو اوورز کے بعد 58 رنز تین آؤٹ

اسلام آباد کے دنوں بلے باز کی توجہ اننگز مستحکم کرنے پر مرکوز ہے۔ حسین طلعت آٹھ رنز پر اور آصف علی 10 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

فاسٹ بولنگ کے گُر ایئن پونٹ کے سنگ

انگلینڈ کے سابق کھلاڑی اور بین الاقوامی کوچ ائین پونٹ نے ٹویٹ میں محمد سمیع کے بولنگ ایکشن کی تعریف کی لیکن کہا کہ وہ اسے بہتر کر سکتے ہیں۔

View more on twitter

ڈی آر ایس ریویو

آصف علی بچ گئے

محمد عرفان کی گیند پر ملتان سلطانز نے امپائیر ریویو کا مطالبہ کیا لیکن وہ ناکام رہا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: آٹھ اوورز کے بعد 54 رنز تین آؤٹ

نئے آنے والے بیٹسمین طلعت علی ہیں جن کے بارے میں کئی ماہرین نے پی ایس ایل تھری میں اچھی کارکردگی دکھانے کی پیشن گوئی کی ہے۔

بریکنگاسلام آباد یونائیٹڈ کو تیسرا نقصان

فاسٹ بولر جنید خان نے اپنے پہلے اوور میں والٹن کو کیچ آؤٹ کروا دیا جو 27 رنز بنا سکے۔

View more on twitter

اسلام آباد یونائیٹڈ: سات اوورز کے بعد 45 رنز دو آؤٹ

ملتان کے بولرز نے اسلام آباد کے رن بنانے کی اوسط کم کردی ہے اور اب وہ ساڑھے چھ کی اوسط سے کم پر آگئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: چھ اوورز کے بعد 39 رنز دو آؤٹ

پاور پلے کے اختتام پر اسلام آباد کے دو کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے جبکہ کریز پر موجود والٹن 27 رنز اور آصف علی دو رنز پر موجود ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: پانچ اوورز کے بعد 38 رنز دو آؤٹ

عمران طاہر کے کامیاب آغاز کے بعد اب کریز پر والٹن اور نئے آنے والے آصف علی موجود ہیں۔

بریکنگعمران طاہر نے فرحان کو بولڈ کر دیا

جنوبی افریقہ کے لیگ سپنر عمران طاہر نے اپنے پہلی ہی اوور میں صاحبزادہ فرحان کو بولڈ کر دیا جنھوں نے نو رنز بنائے۔

View more on twitter

اسلام آباد یونائیٹڈ: چار اوورز کے بعد 33 رنز ایک آؤٹ

چار اوورز کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے والٹن نے 27 رنز اور فرحان 5 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

’صرف وی آئ پی ایریا دکھایا جا رہا ہے‘

کرکٹ ویب سائٹ پاک پیشن کے بانی ساجد صادق نے بھی دبئی کے میدان میں تماشائیوں کی کم تعداد پر تبصرہ کیا کہ کیمرامین صرف وی آئ پی ایریا دکھا رہے ہیں۔

View more on twitter

اسلام آباد یونائیٹڈ: تین اوورز کے بعد 24 رنز ایک آؤٹ

محمد عرفان کے اوور میں دو چوکے لگانے کے بعد چاڈوک والٹن 23 رنز پر پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: دو اوورز کے بعد 11 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

چاڈوک والٹن نے اپنا دوسرا چوکا لگایا اور وہ اب 11 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ ان کے ساتھ موجود اپنا پہلا میچ کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان نے ابھی تک کوئی گیند نہیں کھیلی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی زبردست بولنگ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ان کے فاسٹ بولرز نے بارش اور ابر آلود موسم کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین بولنگ کی اور ٹورنامنٹ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم کو آل آوٹ کر دیا۔

View more on twitter

اسلام آباد یونائیٹڈ: پہلے اوور کے بعد پانچ رنز ایک آؤٹ

پہلی جیت کے لیے اسلام آباد کو 114 رنز کا ہدف ملا ہے

محمد عرفان نے پہلی ہی اوور میں لیوک رانچی کو آؤٹ کر دیا لیکن نئے آنے والے چاڈوک والٹن نے ایک چوکا لگا کر اپنا اور ٹیم کا کھاتا کھولا۔

بریکنگپہلے اوور میں ملتان کو پہلی کامیابی

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عرفان نے اپنے پہلے ہی اوور میں لیوک رانچی کو آؤٹ کر دیا۔

View more on twitter

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کی شاندار بولنگ

مصباح الحق کی جگہ اسلام آباد کی قیادت کرنے والے رمان رئیس نے تین وکٹیں حاصل کی۔

View more on twitter

بریکنگملتان سلطانز کی پوری ٹیم آؤٹ

ملتان کی ٹیم اپنے پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 113 رنز پر ان کی اننگز ختم ہو گئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان رمان رئیس نے تین جبکہ آندرے رسل اور محمد سمیع نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

View more on twitter

ملتان کی نویں وکٹ بھی گر گئی

رمان رئیس کی تیسری وکٹ

کپتان رمان رئیس نے خوبصورت یارکر کے ذریعے عمران طاہر کو بولڈ کر دیا۔

View more on twitter

سہیل تنویر رن آؤٹ

محمد سمیع کی گیند پر عمران طاہر نے رن لینے کی کوشش کی لیکن اس کوشش میں سہیل تنویر رن آؤٹ ہو گئے جنھوں نے 9 رنز بنائے تھے۔

View more on twitter