Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے25 مارچ تک جاری رہے گا
  2. ابتدائی دو ایڈیشنز کے برعکس اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور ملتان سلطانز شریک ہیں
  3. ٹورنامنٹ کے ابتدائی مراحل کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے تاہم دونوں الیمنیٹر مقابلے لاہور اور فائنل میچ کراچی میں ہو گا
  4. کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے والے شاہد آفریدی نے پہلے دو پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔
  5. پشاور کی ٹیم نے دو میچ کھیلے ہیں اور ایک جیتا اور ایک ہارا ہے۔
  6. کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی۔

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

  1. پوائنٹس ٹیبل میں کراچی کنگز سر فہرست

    اتوار کو کھیلے جانے والے دونوں میچوں کے بعد پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل میں کراچی کی ٹیم پہلے نمبر پر جبکہ لاہور کی ٹیم آخری نمبر پر ہے۔

    ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے اب تک تین تین میچ کھیلے ہیں اور وہ بالترتیب دوسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لائیو کوریج کا اختتام ہوا چاہتا ہے اور یہ پیج اب مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا۔

    کرکٹ
  2. بریکنگڈیوائن سمتھ مین آف دی میچ قرار

    پشاور زلمی کے ڈیوائن سمتھ کو 51 گیندوں پر 71 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  3. کراچی کنگز کی پانچ وکٹوں سے جیت

    پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست

    کراچی کنگز نے دفاعی چیمپیئنز پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر اپنی مسلسل دوسری جیت حاصل کر لی جس کے بعد اب وہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ کراچی کی جانب سے ان کے تمام اہم بلے بازوں نے اچھا کھیلا جن میں سب سے نمایاں بابر اعظم اور جو ڈینلی رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ابتسام شیخ اور کرس جارڈن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پیر کے روز کراچی کا سامنا لاہور قلندرز سے ہوگا جو ٹورنامنٹ میں ابھی تک فتح کے بغیر ہے۔

    View more on twitter
  4. بریکنگچھکے کے ساتھ کراچی کنگز کی جیت

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے آخری اوور میں اپنی پہلی ہی گیند پر محمد اصغر کو چھکا لگا کر میچ اپنی ٹیم کے نام کر لیا۔

    View more on twitter
  5. بریکنگرضوان چھکا لگانے کی کوشش میں آؤٹ

    محمد اصغر نے آخری اوور میں پشاور زلمی کی امیدیں روشن رکھیں جب رضوان ان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    View more on twitter
  6. کراچی کنگز: 19 اوورز میں 127 رنز چار آؤٹ

    چھ گیندوں پر پانچ رنز درکار

    کراچی کو آخری گیندوں پر جیت کے لیے پانچ رنز درکار اور رضوان اور بوپارا کریز پر موجود ہیں۔

  7. کیا روی بوپارا کو خٰود چلے جانا چاہیے تھا؟

    وہاب ریاض کی گیند پر کیچ کی اپیل رد کر دی گئی لیکن ری پلے میں واضح تھا کہ روی بوپارا نے گیند کو چھوا تھا۔ کیا انھیں خود چلے جانا چاہیے تھا؟ ٹوئٹر پر ایک صارف کا خیال ہے کہ انھیں ایسا ہی کرنا چاہیے تھا۔

    View more on twitter
  8. کراچی کنگز: 18 اوورز کے بعد 125 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

    12 گیندوں پر سات رنز درکار

    وہاب ریاض کے اوور میں کراچی کنگز نے نو رنز حاصل کیے لیکن اوور کی آخری گیند پر قسمت نے پشاور زلمی کا ساتھ نہیں دیا جب امپائر نے روی بوپارا کے کیچ آؤٹ کی واضح اپیل رد کردی۔

  9. کراچی کنگز: 17 اوورز کے بعد 116 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

    18 گیندوں پر 15 رنز درکار

    کرس جارڈن کا اوور پشاور زلمی کے لیے مہنگا ثابت ہوا جس میں کراچی کنگز نے 12 رنز حاصل کر لیے۔

  10. کراچی کنگز: 16 اوورز کے بعد 104 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

    24 گیندوں پر 28 رنز درکار

    کراچی کے لیے محمد رضوان تین رنز پر اور روی بوپارا 10 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

  11. کراچی کنگز: 15 اوورز کے بعد 99 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

    30 گیندوں پر 33 رنز درکار

    ابستام شیخ نے اپنے چار اوورز مکمل کر لیے جس میں انھوں نے 25 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب کراچی سے روی بوپارا اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔

  12. بریکنگکولن انگرام پویلین واپس

    محمد حفیظ نے ابتسام کی گیند پر انگرام کا شاندار کیچ لے کر اپنی ٹیم کی امیدوں کا چراغ روشن رکھا۔

    View more on twitter
  13. کراچی کنگز: 14 اوورز کے بعد 97 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

    36 گیندوں پر 35 رنز درکار

    14 اوورز کے اختتام تک روی بوپارا سات رنز اور کولن انگرام 22 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

  14. کراچی کنگز: 13 اوورز کے بعد 92 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

    42 گیندوں پر 40 رنز درکار

    جو ڈینلی کے آؤٹ ہونے کے باوجود کراچی کنگز جیت کی جانب گامزن ہے۔

  15. بریکنگجو ڈینلی آؤٹ

    کراچی کنگز کے اوپنر جو ڈینلی کولن انگرام کے ساتھ 54 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد کرس جارڈن کی گیند پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

    View more on twitter
  16. کراچی کنگز: 12 اوورز کے بعد 87 رنز دو کھلاڑی آؤٹ

    48 گیندوں پر 45 رنز درکار

    عمید آصف کے تیسرے اوور میں آٹھ رنز بنائے گئے اور اس وقت کولن انگرام 20 رنز پر اور جو ڈینلی 29 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

  17. کراچی کنگز: 11 اوورز کے بعد 79 رنز دو کھلاڑی آؤٹ

    54 گیندوں پر 53 رنز درکار

    کولن انگرام نے لیگ سپنر ابتسام کو نشانہ بنایا اور اوور میں 13 رنز بنا لیے۔

  18. کولن انگرام کا چھکا

    بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے کولن انگرام نے ابستام شیخ کو اپنا پہلا چھکا لگایا۔

  19. کراچی کنگز: دس اوورز کے بعد 66 رنز دو کھلاڑی آؤٹ

    60 گیندوں پر 66 رنز درکار

    آخری دس اوورز میں کراچی کنگز کو جیت کے لیے 66 رنز کی ضرورت ہے اور کریز پر جو ڈینلی 27 رنز اور کولن انگرام تین رنز بنا کر موجود ہیں۔