Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے25 مارچ تک جاری رہے گا
  2. ابتدائی دو ایڈیشنز کے برعکس اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور ملتان سلطانز شریک ہیں
  3. ٹورنامنٹ کے ابتدائی مراحل کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے تاہم دونوں الیمنیٹر مقابلے لاہور اور فائنل میچ کراچی میں ہو گا
  4. کراچی کنگز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں دو میچ جیت چکی ہے جبکہ لاہور کو اس کے دونوں میچوں میں شکست ہوئی ہے

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: ملک شجاع

time_stated_uk

یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

بریکنگکراچی کنگز تین فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست

شاہد آفریدی عمدہ بولنگ پر مین آف دا میچ قرار

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دے تین میچوں میں مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی ہے، جب کہ یہ لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری شکست ہے۔

کراچی کنگز نے روی بوپارا کی نصف سینچری کے بدولت مقررہ اووروں میں 159 رنز بنائے۔ دوسرے نمایاں بلےبازوں میں ڈینلی اور کولن انگرام شامل تھے۔ دونوں نے 28، 28 رنز بنائے۔ لاہور کی طرف سے سہیل خان، یاسر شاہ اور سنیل نرائن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے جواب میں لاہور نے ایک بار پھر اپنی اننگز کا عمدہ آغاز کیا، لیکن ایک بار پھر ان کی وکٹیں اوپر تلے گرنے لگیں۔ برینڈن مکلم کے علاوہ کوئی اور بلےباز زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا رہنے میں ناکام رہا۔

مکلم نے 30 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔

شاہد آفریدی اور عثمان خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد آفریدی کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

The Kings are unstoppable, third consecutive win!
#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #KKvLQ

The Kings are unstoppable, third consecutive win! #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #KKvLQ

بریکنگآخری وکٹ ملز نے حاصل کی

انھوں نے مستفیض الرحمٰن کو صفر کے سکور پر اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔ لاہور قلندرز کی اننگز 132 رنز پر سمٹ گئی۔

OUT! 18.3 Tymal Mills to Mustafizur Rahman Watch ball by ball highlights at cricingif.com/match/3525 #KKvLQ #HBLPSL… twitter.com/i/web/status/9…

بریکنگکراچی کنگز فاتح، لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست

سہیل خان کا شاندار چھکا

شنواری کی گیند کو تماشائیوں کے درمیان پہنچا دیا

SIX! 17.5 Usman Khan to Sohail Khan Watch ball by ball highlights at cricingif.com/match/3525 #KKvLQ #HBLPSL… twitter.com/i/web/status/9…

لاہور قلندرز 132/9، 18 اوورز

سہیل خان 9، مستفیض الرحمٰن 0

بریکنگلاہور قلندرز کو 15 گیندوں پر 34 رنز درکار

میچ بظاہر ہاتھ سے نکل گیا ہے

بریکنگلاہور قلندرز کی نویں وکٹ گر گئی

شاہین آفریدی شنواری کی گیند پر ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

لاہور قلندرز 125/8، 17 اوورز

سہیل خان 3، شاہین آفریدی 1

بریکنگلاہور قلندرز کی آٹھویں وکٹ گر گئی

یاسر شاہ 6 رنز بنا کر ٹائمل ملز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

بریکنگقلندرز کو 4 اووروں میں 38 رنز درکار، مگر وکٹیں صرف تین

بریکنگلاہور قلندرز 122/7، 16 اوورز

سہیل خان 2، یاسر شاہ 4

ڈینلی کا شاندار کیچ

ڈینلی نے پوائنٹ پوزیشن پر ایک ہاتھ سے فل لینتھ ڈائیو لگا کر رام دین کا انتہائی شاندار کیچ لیا۔

OUT! 15.3 Mohammad Irfan Jnr to Denesh Ramdin Watch ball by ball highlights at cricingif.com/match/3525 #KKvLQ… twitter.com/i/web/status/9…

لاہور قلندرز کی ساتویں وکٹ گر گئی

رام دین عرفان جونیئر کی گیند پر ڈینلی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 19 گیندوں پر 11 رنز بنائے تھے۔

بریکنگلاہور قلندرز 116/6، 15 اوورز

رام دین 11، سہیل خان 1

لاہور کی چھٹی وکٹ گر گئی، آغا سلمان آؤٹ

آغا سلمان کو شنواری کی گیند پر ملز نے کیچ آؤٹ کیا، انھوں نے 15 رنز بنائے تھے

آغا سلمان شنواری کی گیند پر آؤٹ، مگر نو بال

لاہور قلندرز کے بلےباز آغا سلمان شنواری کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہو گئے مگر امپائر نے نو بال کا اشارہ کر کے ان کے جان بخشی کر دی

لاہور قلندرز: 113/5، 14 اوورز

رام دین 9، آغا سلمان 15

لاہور قلندرز: 106/5، 13 اوورز

رام دین 8، آغا سلمان 9

بریکنگلاہور قلندرز کی سینچری مکمل

لاہور قلندرز نے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 12ویں اوور میں اپنی سینچری مکمل کر لی ہے لیکن اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی ہے

OUT! 10.1 Shahid Afridi to Sohail Akhtar Watch ball by ball highlights at cricingif.com/match/3525 #KKvLQ #HBLPSL… twitter.com/i/web/status/9…

بریکنگلاہور قلندر: 91/4، 10 اوور

رام دین 4، سہیل اختر 9

لاہور کو درکار رن ریٹ 7.01 ہے!

بریکنگشاہد آفریدی کی ایک اور وکٹ!

11ویں اوور کی پہلی گیند پر شاید آفریدی نے سہیل اختر کوآوٹ کر دیا ہے۔ لاہور کی اب نصف ٹیم پویلین واپس پہنچ چکی ہے۔

آفریدی کی اب تک دو اوورز میں 13 رنز کے عوض دو وکٹیں!

بریکنگسہیل اختر دنیش رامدین کا ساتھ دینے آ گئے ہیں

لاہور کو 70 گیندوں پر 79 رنز درکار ہیں اور ان کی 6 وکٹیں باقی ہیں!

بریکنگلاہور کو ایک اور نقصان!

شاہد آفریدی کی گیند پر عمر اکمل سٹمپ آؤٹ۔ انھوں نے صرف چھ رنز بنائے تھے۔

کون جیتے گا؟

لاہور قلندرز دس رنز فی اوور کی اوسط سے سکور کر رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا وہ اپنا پدف حاصل کر سکیں گے؟

بریکنگعمر اکمل کا ساتھ دینے اب آئے ہیں دنیش رامدین

مکلم نے 29 گیندوں پر 44 رنز بنائے

بریکنگمکلم آؤٹ! لاہور کو تیسرا نقصان۔۔۔

عماد وسیم نے ساتویں اوور کی پہلی گیند پر ہی مکلم کو آؤٹ کر دیا ہے۔

OUT! 7.1 Imad Wasim to Brendon McCullum Watch ball by ball highlights at cricingif.com/match/3525 #KKvLQ #HBLPSL… twitter.com/i/web/status/9…

بریکنگبرڈن مکلم کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل

بریکنگعمر اکمل میدان میں!

لاہور کے وون ڈاؤن بلے باز عمر اکمل آئے ہیں۔

بریکنگلاہور کو دوسرا نقصان

شاہد آفریدی نے آتے ہی وکٹ لے لی! فخر زمان شاہد آفریدی کو ریورس سوئیپ مارتے ہوئے پوائنٹ پر کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔

OUT! 6.4 Shahid Afridi to Fakhar Zaman Watch ball by ball highlights at cricingif.com/match/3525 #KKvLQ #HBLPSL… twitter.com/i/web/status/9…

بریکنگلاہور قلندر: 68/1، 6 اوور

مکلم 42، فخر زمان 18

بریکنگمکلم کا جاریحانہ شاٹ، تھرڈ مین کی جانب ایک اور چوکا

بریکنگاور اگلی ہی گیند پر چھکا!

بریکنگمکلم کا چوکا!

مکلم 32 پر پہنچ گئے جو کہ پی ایس ایل میں ان کا سب سے زیادہ سکور ہے۔

بریکنگلاہور قلندرز: 52/1، 5 اوورز

مکلم 28، فخر زمان 17

بریکنگفخر زمان کا پوائنٹ پر چوکا، لاہور کی ففٹی مکمل