Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے25 مارچ تک جاری رہے گا
  2. ابتدائی دو ایڈیشنز کے برعکس اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شریک ہیں
  3. ٹورنامنٹ کے ابتدائی مراحل کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے تاہم دونوں الیمنیٹر مقابلے لاہور اور فائنل میچ کراچی میں ہو گا
  4. اس میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں نے دو دو میچ کھیلے ہیں اور ان میں سے ایک ایک جیتا ہے۔ رن ریٹ کے لحاظ سے کوئٹہ اسلام آباد سے بہتر پوزیشن میں ہے۔

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: شجاع ملک

time_stated_uk

یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

بریکنگکوئٹہ کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی

میچ کے ہر شعبے میں اسلام آباد کو آؤٹ کلاس کر دیا

شارجہ میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے، جب کہ ابھی میچ کی 17 گیندیں باقی تھیں۔

کوئٹہ کی جانب سے سب سے اہم اننگز کیون پیٹرسن کی تھی جنھوں نے جارحانہ انداز دکھاتے ہوئے 34 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ کوئٹہ کے دیگر نمایاں بلےبازوں میں محمد نواز شامل ہیں جنھوں نے 25 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کے علاوہ اسد شفیق نے 22 رنز سکور کیے۔

اسلام آباد کی طرف سے سٹیون فن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل اسلام آباد کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں صرف 134 رنز بنا سکی۔ اسلام آباد کے نمایاں بلےباز لوک رونکی تھے جنھوں نے 26 گیندوں پر 43 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ تاہم ان کے علاوہ اسلام آباد کا کوئی اور بلےباز تیز رفتاری سے سکور نہیں کر سکا۔

کوئٹہ کی جانب سے راحت علی نے چار اووروں میں صرف 18 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جمعرات کو شارجہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کے مدِ مقابل ہو گی۔

بریکنگکیون پیٹرسن مین آف دا میچ قرار

پیٹرسن کو اپنی 48 رنز کی دھواں دھار اننگز کی وجہ سے مین آف دا میچ قرار دیا گیا ہے۔

بریکنگمحمد نواز کی عمدہ اننگز

25 رنز بنا کر آخر تک ڈٹے رہے اور بولنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔

The capable partner of KP in building this exciting show for Quetta fans.
#Zordaar1
#HBLPSL
#IUvQG

The capable partner of KP in building this exciting show for Quetta fans. #Zordaar1 #HBLPSL #IUvQG

بریکنگکوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھ وکٹوں سے فاتح

بریکنگسکور برابر

کوئٹہ کو جیتنے کے لیے ایک رن درکار

بریکنگکوئٹہ کو چار اووروں میں صرف آٹھ رنز درکار

بریکنگکوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 127/4، 16 اوور

محمد نواز: 24، سرفراز احمد: 4

بریکنگکپتان سرفراز کریز پر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان میدان میں آ گئے ہیں جب ان کی ٹیم کو 28 گیندوں پر 17 رنز درکار ہیں۔

بریکنگپیٹرسن سٹیون فن کو ایک اور چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ

انھوں نے 34 گیندوں پر 48 رنز سکور کیے۔ ان کی اننگز میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

KP means serious business tonight in Sharjah, Hitting it at corners of the ground. 
#HBLPSL #PurpleForce #IUvQG
KP means serious business tonight in Sharjah, Hitting it at corners of the ground. 
#HBLPSL #PurpleForce #IUvQG

KP means serious business tonight in Sharjah, Hitting it at corners of the ground. #HBLPSL #PurpleForce #IUvQG

بریکنگWICKET

OUT! 15.2 Steven Finn to Kevin Pietersen Watch ball by ball highlights at cricingif.com/match/3526 #IUvQG #HBLPSL… twitter.com/i/web/status/9…

بریکنگپیٹرسن کا فلک شگاف چھکا!

پیٹرسن نے سٹیون فِن کی گیند کو سٹیڈیم کی چھت پر پہنچا دیا ہے۔

بریکنگزخمی رومان رئیس سٹریچر پر

زخمی رومان رئیس کو سٹریچر پر لٹا کر سٹیڈیم سے باہر لے جایا جا رہا ہے۔

Very unfortunate indeed, get well soon @rummanraees15 
#IUvQG #HBLPSL
Very unfortunate indeed, get well soon @rummanraees15 
#IUvQG #HBLPSL
Very unfortunate indeed, get well soon @rummanraees15 
#IUvQG #HBLPSL
Very unfortunate indeed, get well soon @rummanraees15 
#IUvQG #HBLPSL

Very unfortunate indeed, get well soon @rummanraees15 #IUvQG #HBLPSL

بریکنگکوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 112/3، 15 اوور

کیون پیٹرسن: 42، محمد نواز: 23

بریکنگپیٹرسن اور نواز کے درمیان 50 رنز کی شراکت

اس شراکت کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔

بریکنگمحمد نواز کا ایک اور چھکا

محمد نواز نے 14ویں اوور کی آخری گیند پر شاداب کی گیند پر لانگ آن پر شاندار چھکا لگایا۔

SIX! 13.6 Shadab Khan to Mohammad Nawaz Watch ball by ball highlights at cricingif.com/match/3526 #IUvQG #HBLPSL… twitter.com/i/web/status/9…

بریکنگکوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 109/3، 14 اوور

کیون پیٹرسن: 40، محمد نواز: 22

بریکنگرومان رئیس میدان سے باہر

رومان رئیس کو میدان سے باہر لے جایا گیا ہے جہاں ان کے گھٹنے کا علاج جاری ہے۔

بریکنگرومان رئیس زخمی

لانگ آن باؤنڈری پر پیٹرسن کی ایک شاٹ کو روکنے کی کوشش میں رومان رئیس کو گھٹنے پر چوٹ لگی ہے۔ فزیو میدان میں۔

بریکنگ42 گیندوں پر 39 رنز درکار، میچ بظاہر کوئٹہ کے ہاتھ میں

جب کہ ان کی سات وکٹیں بھی ابھی باقی ہیں

بریکنگاسلام آباد کو وکٹوں کی ضرورت

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کو احساس ہو گیا ہے کہ میچ میں واپس آنے کی واحد صورت وکٹیں حاصل کرنا ہیں۔ اس لیے وہ اب جارحانہ انداز اختیار کر رہے ہیں۔

Drinks break

بریکنگکوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 95/3

کیون پیٹرسن: 33، محمد نواز: 16

اور ساتھ ہی مصباح نے سلپ متعارف کروا دی ہے

محمد سمیع گیند کرنے کے لیے واپس آگئے ہیں

بریکنگکوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 92-3، بارہ اوور

کیون پیٹرسن 31، محمد نواز 15

شاداب کا بہترین اوور، صرف ایک رن دیا

نواز کا ریوو کامیاب، محمد نواز بچ گئے

بریکنگکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک اور نقصان! مگر محمد نواز نے ریوو کیا ہے

شاداب کی گیند پر محمد نواز کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل ہوئی تو امپائر نے آوٹ دیا ہے۔ تاہم محمد نواز نے اس فیصلے کو ریوو کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 91-3، 11 اوور

کیون پیٹرسن 31، محمد نواز 15

اور اگلی گیند پر چوکا

بریکنگپیٹرسن کا ایک اور چھکا!

بریکنگمحمد نواز کا شاندار چھکا!

محمد نواز نے فہیم اشرف کو لانگ آف پر ایک زبر دست چھکا لگایا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 73-3، دس اوور

کیون پیٹرسن 21، محمد نواز 8

پیٹرسن کا ایک اور چھکا!

شاداب خان بولنگ اٹیک میں!

بریکنگکوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 64-3، نو اوورز

کیون پیٹرسن 14، محمد نواز 6

پیٹرسن کا پیچھے ہٹ کر شاٹ! فہیم کو کورز میں سے چوکا!

’بال بلے پہ نہیں آ رہا مگر ہم 16ویں اوور میں سکور کر لیں گے‘

کوئٹہ کے کوچنگ سٹاف کے رکن سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرزاق نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ کوئٹہ 16ویں اوور میں مکمل کر لیں گے!