Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: رضا ہمدانی اور شجاع ملک

time_stated_uk

  1. Post update

    یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔

    دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان پاکسان کے معیاری وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔ لائیو اپ ڈیٹ کے لیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر آئیں۔

  2. بریکنگملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

    دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا

    امپائرز کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کی حالت کھیلنے کے قابل نہیں تھی۔

  3. بریکنگچھ بج کر 17 منٹ

    ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور کا کہنا ہے کہ مقامی وقت چھ بجکر 17 منٹ یعنی پاکستان کے معیاری وقت سات بجکر 17 منٹ تک اگر کھیل شروع نہ ہوا تو میچ نہیں ہو گا۔

  4. بریکنگبارش رک گئی، میچ میں اوورز کم کیے جائیں گے!

  5. Post update

    PSL
  6. کیا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا؟

    اتنی بارش اور ملتان سلطان کے بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے بولرز کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا کراچی کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا؟ شعیب ملک کا ٹاس پر کہنا تھا کہ اگر وہ جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کریں، بی بی سی اردو کے فیس بک پیج پر!

  7. Post update

    PSL
  8. کیا ایسا ہی ہوتا رہے گا؟

    بارش کچھ دیر کے لیے رکی تھی اور امپائرز گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے لیے آئے۔ دونوں ٹیموں کے کچھ کھلاڑی بھی گراؤنڈ میں اترے لیکن ان کے ساتھ ہی بارش دوبارہ شروع ہو گئی۔

  9. بریکنگ’شاہد آفریدی آج رات کو ایم آر آئی کے لیے جائیں گے‘

    کراچی کنگز کے کوچ آرتھر کا کہنا ہے کہ ’شاہد آفریدی آج رات کو ایم آر آئی کے لیے جائیں گے۔ وارم اپ کے دوران ان کو گھٹنے میں میں کچھ تکلیف ہوئی تھی۔ میں کراچی کنگز کی کارکردگی سے کافی مطمئین ہوں۔ گذشتہ سالوں میں ہمارا آغاز اتنا اچھا نہیں تھا۔ ہم تین میچ جیتنے سے خوش ہیں لیکن ابھی سفر کافی ہے۔ ڈینل، ٹائمل، لینڈل اور مورگن جلد ہی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا ’جس طریقے سے عماد ٹیم کو ساتھ لے کر آگے بڑھا ہے میں اس سے خوش ہوں۔‘

  10. پچ پر دوبارہ کورز

    پچ پر دوبارہ کورز ڈال دیے گئے ہیں۔ میچ امپائرز گراؤنڈ میں موجود۔ ہلکی بارش اب بھی جاری ہے۔

    View more on twitter
  11. کیا گذشتہ شام کا پشاور اور کوئٹہ کا شاندرار میچ اب تک پی ایس ایل 3 کا بہترین میچ تھا؟

    آج کے میچ کے انتظار میں آپ گذشتہ شام ہونے والے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز مقابلے کی تفصیلات بی بی سی اردو سروس کی ویٹ سائٹ پر پڑھ سکتے ہیں۔ اس میچ میں کب کیا ہوا، یہ جاننے کے لیے کلک کریں۔

  12. بارش جاری، میچ تاخیر کا شکار

    مقامی وقت کے مطابق میچ ساڑھے تین بجے شروع ہونا تھا لیکن ابھی تک میچ کا آغاز نہیں ہو سکا۔ اس تاخیر سے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے میچ پر اثر نہیں پڑے گا۔

    پی ایس ایل
  13. بریکنگکورز اتار لیے گئے!

    شارجہ میں بارش تھم گئی ہے اور پچ پر سے کورز اتارے جا رہے ہیں۔ امید ہے میچ تھوڑی دیر میں شروع ہو جائے گا۔

  14. عامر بمقابلہ سنگاکارا

    ہمارے ساتھی ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں وہ محمد عامر اور کمار سنگاکارا کے درمیان مقابلہ دلچسپ ہوگا۔ آپ کے خیال میں اس میچ میں کن کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ سب سے مزے دار ہوگا؟ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کرنے کے لیے ہمارے فیس بک پیج پر آئیں۔

    https://www.facebook.com/bbcurdu

  15. شارجہ میں ہلکی بارش

    ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔