Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے25 مارچ تک جاری رہے گا۔
  2. • ابتدائی دو ایڈیشنز کے برعکس اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شریک ہیں۔
  3. • ٹورنامنٹ کے ابتدائی مراحل کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے تاہم دونوں الیمنیٹر مقابلے لاہور اور فائنل میچ کراچی میں ہو گا۔
  4. ملتان سلطانز نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں جن میں اس نے دو جیتے، ایک ہارا اور ایک بغیر کسی نتیجے ختم ہوا۔
  5. کوئٹہ گلیڈی ایٹز کی ٹیم نے بھی چار میچ کھیلے ہیں جن میں سے وہ دو جیتے اور دو ہارے ہیں۔
  6. سنیچر کو کھیلے جانے والا دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: شیراز حسن اور عابد حسین

time_stated_uk

اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیپ نہیں کیا جارہا

پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی بی بی سی لائیو کوریج کے لیے دیکھتے رہیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام۔

ملتان سلطانز کی نو وکٹوں سے جیت

کمار سنگاکارا کی ناقابل شکست نصف سنچری

عمران طاہر کی ہیٹ ٹرک اور کمار سنگاکارا کی نصف سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹورنامنٹ میں تیسری شکست ملی ہے۔

اس جیت کے ساتھ پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے پانچ میچوں کے بعد اب سات پوائنٹس ہو گئے ہیں۔

103 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنر کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے 66 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد ان کی جیت یقینی ہو گئی تھی۔ احمد شہزاد نے 35 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے باوجود کمار سنگاکارا نے اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھی اور ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری سکور کی اور ساتھ ساتھ حنیف محمد کیپ بھی واپس حاصل کر لی۔

پانچ میچوں کے بعد اب کمار سنگاکارا 177 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ میں مناسب آغاز کیا تھا لیکن عمران طاہر اور سہیل تنویر کی بولنگ نے ان کے پرخچے اڑا دیے اور اس کے بعد بولنگ میں وہ کسی بھی قسم کی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

اس ہار کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ میچوں کے بعد چار پوائنٹس ہیں۔

View more on twitter

بریکنگمین آف دی میچ: سہیل تنویر 3/14 (تین اوورز)

عمران طاہر کی ٹورنامنٹ میں دس وکٹیں

پاکستانی بولر سہیل تنویر کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا۔ انھوں نے تین اوورز میں 14 رنز دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے اور ان کی بولنگ کی خاص بات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم ترین کھلاڑیوں کی وکٹ حاصل کرنا تھی جس کے بعد ان کی ٹیم سنبھل نہ سکی۔

دوسری جانب عمران طاہر اب دس وکٹوں کے ساتھ بہترین بولرز کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں اور ساتھ ساتھ انھیں فضل محمد کیپ بھی مل گئی ہے۔

PSL
PSL

بریکنگملتان سلطانز کی کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل

PSL
BBC

سنگاکارا 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے

بریکنگصہیب مقصود کا چھکا، ملتان سلطانز کی نو وکٹوں سے کامیابی

بریکنگسرفراز احمد کی بولنگ

سرفراز احمد آف سپن بولنگ کروانے آئے ہیں

ملتان سلطانز: 102/1 رنز، 16 اوور مکمل

جیت کے لیے 24 گیندوں پر ایک رن درکار

کمار سنگاکارا 51 رنز پر بیٹنگ کرر ہے ہیں جبکہ صہیب مقصود کے 20 رنز ہیں۔

بریکنگسکور برابر

ملتان سلطانز: 96/1 رنز، 15 اوور مکمل

جیت کے لیے 30 گیندوں پر سات رنز درکار

کمار سنگاکارا 48 رنز پر بیٹنگ کرر ہے ہیں جبکہ صہیب مقصود کے 17 رنز ہیں۔

پانی کا وقفہ!

ملتان سلطانز: 88/1 رنز، 14 اوور مکمل

جیت کے لیے 36 گیندوں پر 15 رنز درکار

کمار سنگاکارا 47 رنز پر بیٹنگ کرر ہے ہیں جبکہ صہیب مقصود کے دس رنز ہیں۔

ملتان سلطانز: 84/1 رنز، 13 اوور مکمل

کمار سنگاکارا 45 رنز، صہیب مقصود سات رنز

کمار سنگاکارا اپنی نصف سنچری کی تکمیل اور ان کی ٹیم ملتان سلطانز جیت کی جانب گامزن۔ 42 گیندوں پر سلطانز کو اب صرف 19 رنز درکار ہیں۔

بریکنگسنگاکارا کا خوبصورت چھکا

سنگاکارا نے حسان خان کو لانگ مڈ آن پر شاندار چھکا لگایا ہے

PSL
PSL

ملتان سلطانز: 75/1 رنز، 12 اوور مکمل

کمار سنگاکارا 37 رنز، صہیب مقصود سات رنز

انور علی نے اپنے پہلے اوور میں چار رنز دیے۔ ملتان سلطانز کو اب جیت کے لیے 28 رنز چاہیے اور 48 گیندیں باقی ہیں۔

انور علی بولنگ کے لیے آئے ہیں

ملتان سلطانز: 71/1 رنز، 11 اوور مکمل

کمار سنگاکارا 35 رنز، صہیب مقصود پانچ رنز

11ویں اوور میں آخر کار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے خوشی لایا جب احمد شہزاد 27 رنز بنا کر حسان خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ملتان سلطانز کو اب جیت کے لیے 54 گیندوں پر 33 رنز کی ضرورت ہے

بریکنگصہیب مقصود کا پہلی ہی بال پر چوکا!

ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ گر گئی، احمد شہزاد آؤٹ

حسان خان کی بال پر ہیسٹنگز نے احمد شہزاد کا کیچ لیا، انھوں نے 27 رنز بنائے

PSL
PSL

ملتان سلطانز: 63/0 رنز، دسواں اوور مکمل

کمار سنگاکارا 33 رنز، احمد شہزاد 26 رنز

محمد نواز نے اپنے چار اوورز میں صرف 17 رنز دیے لیکن اپنی ٹیم کے لیے کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

ملتان سلطانز کو اگلے دس اوورز میں 40 رنز کی ضرورت ہے۔

ملتان سلطانز: 56/0 رنز، نواں اوور مکمل

کمار سنگاکارا 31 رنز، احمد شہزاد 22 رنز

بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے حسان خان نے اپنے پہلے اوور میں آٹھ رنز دیے۔ ملتان سلطانز کو اس اوور کے بعد 66 گیندوں پر 46 رنز کی ضرورت ہے۔

PSL
PSL

بریکنگملتان سلطانز نے نویں اوور میں 50 رنز مکمل کیے ہیں

ملتان سلطانز: 49/0 رنز، آٹھواں اوور مکمل

کمار سنگاکارا 24 رنز، احمد شہزاد 21 رنز

محمد نواز نے اپنے تیسرے اوور میں صرف چار رنز دیے لیکن جب مطلوبہ رن ریٹ ہی 4.5 رنز ہے تو ملتان سلطانز کی ٹیم بغیر کسی دشواری کے 103 رنز کے ہدف کی جانب بڑھتی جا رہی ہے۔

ملتان سلطانز: 45/0 رنز، ساتواں اوور مکمل

کمار سنگاکارا 22 رنز، احمد شہزاد 19 رنز

جان ہیسٹنگز نے اپنے پہلے اوور میں آٹھ رنز دیے اور اس اوور کے بعد ان کی ٹیم کی امیدیں مزید مدہم ہوتی جا رہی ہیں۔ اب ملتان سلطانز کو 13 اوور میں 58 رنز درکار ہیں۔

ہیسٹنگز بولنگ کے لیے آئے ہیں

ملتان سلطانز: 37/0 رنز، چھٹا اوور مکمل

کمار سنگاکارا 16 رنز، احمد شہزاد 17 رنز

پاور پلے کے اختتام کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم بغیر کسی دشواری کے ہدف کی جانب رواں دواں ہے اور اب انھیں 14 اوور میں 66 رنز درکار ہیں۔

بریکنگاحمد شہزاد کا نواز کو پوائنٹ پر چوکا!

ملتان سلطانز: 33/0 رنز، پانچواں اوور مکمل

کمار سنگاکارا 16 رنز، احمد شہزاد 11 رنز

راحت علی نے اپنے سپیل کا تیسرا اوور بھی کرا دیا لیکن وہ 24 رنز دینے کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ اب 15 اوور میں ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 70 رنز چاہیے۔

بریکنگآسان ہدف: 15 اوورز میں 70 رنز درکار، دس وکٹیں باقی

کمار سنگاکارا کی راحت علی کو عمدہ سکوئر ڈرائیو، چوکا

ملتان سلطانز: 26/0 رنز، چوتھا اوور مکمل

کمار سنگاکارا 11 رنز، احمد شہزاد 11 رنز

بائیں ہاتھ کے سپنر محمد نواز کو چوتھے اوور کے لیے لایا گیا جس میں انھوں نے تین رنز دیے۔ ملتان سلطانز کو جیت کے لیے اب 16 اوور میں 77 رنز کی ضرورت ہے۔

سلطانز کا مستحکم آغاز

103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کمار سنگاکارہ اور احمد شہزاد ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ملتان سلطانز: 23/0 رنز، تیسرا اوور مکمل

کمار سنگاکارا 10 رنز، احمد شہزاد 9 رنز

راحت علی کے دوسرے اوور میں بغیر کسی دقت کے ملتان سلطانز نے چھ رنز حاصل کر لیے۔ اب انھیں 17 اوورز میں جیت کے لیے 80 رنز درکار ہیں۔

’ہیٹ ٹرک والا سلطان‘

ملتان سلطانز: 17/0 رنز، دوسرا اوور مکمل

کمار سنگاکارا پانچ رنز، احمد شہزاد آٹھ رنز

102 رنز کے دفاع کے لیے شین واٹسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دوسرا اوور کرایا۔

’کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس وکٹیں حاصل کرنے علاوہ کوئی راستہ نہیں‘

There is only one thing #QuettaGladiators needs to do or I should say they must do, and that is TAKE WICKETS. #MSvQG #DilSeJaanLagaDe

دوسرے اینڈ سے شین واٹسن بولنگ کے لیے آئے ہیں

ملتان سلطانز: 11 رنز، پہلا اوور

کمار سنگاکارا چار رنز، احمد شہزاد چار رنز

راحت علی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پہلا اوور پھینکا جس میں انھوں نے ملتان سلطانز کے دونوں اوپنروں سے ایک ایک چوکا کھایا۔

دوسری بال پر سنگاکارہ کا چوکا

بریکنگراحت علی بولنگ کا آغاز کر رہے ہیں