Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں اس وقت پاکستان چھٹے جبکہ ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے۔
  2. ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب تک دو مرتبہ جبکہ پاکستان ایک مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔ ویسٹ انڈین کو یہ کامیابیاں 1975 اور 1979 جبکہ پاکستان کو 1992 میں ملی تھی۔
  3. پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈ کپ مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 10 میچ کھیلے گئے جن میں ویسٹ انڈیز کو سات جبکہ پاکستان کو صرف تین میں فتح نصیب ہوئی۔
  4. مجموعی طور ان ٹیموں کے مابین کھیلے گئے 133 ایک روزہ میچوں میں بھی ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ بہتر ہے۔ ان میں سے پاکستان کو 70 میچوں میں شکست جبکہ 60 میں فتح نصیب ہوئی ہے۔
  5. ٹرینٹ برج کے میدان پر پاکستان نے 13 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جن میں اسے سات میں کامیابی ملی جبکہ چھ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
  6. ورلڈ کپ سے قبل ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور گزشتہ دس میچوں میں اسے لگاتار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
  7. پے در پے شکستوں کے باوجود پاکستانی بلے بازوں نے اس سال ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ نو سنچریاں بنائی ہیں۔

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: ذیشان حیدر، عابد حسین، دانش حسین

time_stated_uk

  1. ورلڈ کپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز، مگر عامر کی واپسی ایک نیک شگون

    cricket

    پاکستان نے 1992، 2007 اور 2015 کے ورلڈ کپ کی طرح یہ ٹورنامنٹ بھی ویسٹ انڈیز سے شکست کے ساتھ شروع کیا ہے۔پاکستان کی بیٹنگ جو کہ اس بار ٹورنامنٹ سے پہلے کافی فارم میں تھی، ویسٹ انڈیز کی فاسٹ بولرز کی شارٹ پچ گیندوں کی حکمت عملی کا قطعی سامنا نہ کر سکی اور پوری ٹیم صرف 22 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم کے لیے صرف امید کی کرن محمد عامر کی بولنگ تھی جنھوں نے قلیل سکور کا اچھا دفاع کرنے کی کوشش کی اور تین وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ اب پاکستان کا اگلا میچ اسی میدان میں تین جون کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ہوگا۔ یہ وہی میدان ہے جہاں انگلینڈ نے چند ہفتے قبل پاکستان کے خلاف 340 رنز کا ہدف باآسانی پورا کر لیا تھا۔ کیا ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم بہتر مزاحمت پیش کر سکے گی، تین جون کو اس کا جواب ملے گا۔

    یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔ بی بی سی اردو کی ورلڈ کپ 2019 کی تفصیلی کوریج کے لیے کلک کریں۔

  2. 36 اوورز میں میچ تمام!

    ویسٹ انڈیز نے 14ویں اوور میں 105 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

    ویسٹ انڈیز نے ٹرینٹ برج کے میدان پر پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ کپ کا شاندار آغاز کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوشین تھامس کو انتہائی زبردست بولنگ کرنے کے نتیجے میں میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ہے جنھوں نے چار وکٹیں حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کا اگلا میچ چھ جون کو ٹرینٹ برج کے ہی میدان میں آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔

    cricket
    کرکٹ
  3. پاکستان کا بولنگ کارڈ

    محمد عامر: چھ اوورز، 27 رنز کے عوض تین وکٹیں

    حسن علی: چار اوورز، 39 رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہیں کی

    وہاب ریاض: 3.3 اوورز، 34 رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہیں کی

    محمد عامر
  4. بریکنگویسٹ انڈیز کی سات وکٹوں سے جیت!

    صرف 14 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 105 کا ہدف پورا کر لیا

    نکولس پورن نے آتے کے ساتھ ہی دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 19 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔ وہاب ریاض کو چھکا مار کر انھوں نے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرا دیا۔

    کرکٹ
  5. فتح صرف 10 رنز دور!

    ویسٹ انڈیز 96/3

    13ویں اوور میں حسن علی کو واپس لایا گیا جنھوں نے اس بار قدرے بہتر بولنگ کی اور اوور میں پانچ رنز دیے۔

  6. وہاب کی گیند پر کیچ ڈراپ، اور پھر چھکا!

    وہاب ریاض نے 12واں اوور شروع کیا تو نئے آنے والے شمرون ہیٹمئیر کا کیچ امام الحق نے ڈراپ کر دیا جس کے بعد نکولس پورن نے اگلی دو گیندوں پر چوکا اور چھکا لگا کر ان کے زخموں پر مزید نمک چھڑکا۔

  7. جیت کے لیے 29 رنز درکار

    ویسٹ انڈیز 77/3، 11 اوورز کا کھیل مکمل

    محمد عامر نے اب تک شاندار بولنگ کرتے ہوئے چھ اوورز میں 26 رنز کے عوض تین وکٹیں حاص کر لی ہیں۔

    یہ جون 2017 میں چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے بعد پہلاموقع ہے جب محمد عامر نے کسی ایک روزہ میچ میں ایک سے زیادہ وکٹ لی ہو۔

    cricket
  8. بریکنگمحمد عامر کی تیسری وکٹ

    کرس گیل ففٹی کے بعد آؤٹ

    کرس گیل 34 گیندوں پر 50 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد عامر چھ اوورز میں تین وکٹیں لے چکے ہیں۔ اپنے چھ اوورز میں انھوں نے 4.50 رنز فی اوور کی اوسط سے 27 رنز دیے ہیں۔

    محمد عامر
  9. بریکنگکرس گیل کی نصف سنچری مکمل

    11ویں اوور میں کرس گیل نے صرف 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی جس میں انھوں نے چھ چوکے اور تین چھکے لگائے ہیں۔

    کرکٹ
  10. وہاب کا میڈن کے بعد مہنگا اوور

    دس اوورز میں 71/2

    وہاب ریاض نے اپنا پہلا اوور تو میڈن کرا لیا لیکن کرس گیل نے ان کے دوسرے اوور کی پہلی تین بالوں پر چھ، چار، چار سے اوور شروع کیا لیکن اسی اثنا میں ان کی کمر میں تکلیف ہوگئی۔

    کرکٹ
  11. کرس گیل کا تیسرا چھکا!

    49 رنز، ناٹ آؤٹ

    گیل نصف سنچری سے صرف ایک رن کی دوری پر ہیں

    کرس گیل
  12. وہاب کا کرس گیل کو میڈن اوور!

    آٹھ اوورز کے بعد ویسٹ انڈیز کا سکور 58/2

  13. بریکنگحسن علی کی جگہ وہاب ریاض کی آمد

    حسن علی کے تین مہنگے اوورز کے بعد کپتان سرفراز نے وہاب ریاض کو بولنگ کے لیے لایا ہے۔ وہاب ریاض ورلڈ کپ میں پاکستان کے اصل سکواڈ میں نہیں تھے لیکن انھیں آخری وقتوں میں ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    وہاب ریاض
  14. ویسٹ انڈیز جیت سے 58 رنز دور

    سات اوورز کا کھیل مکمل

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے ہدف کا تقریباً نصف سکور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور اس کی صرف دو وکٹیں گری ہیں۔

    اس وقت کریز پر کرس گیل 33 رنز اور نکولس پورن ایک رن پر کھیل رہے ہیں۔

  15. عامر کی دو وکٹیں، براوو بھی آؤٹ!

    چار اوورز، 13 رنز کے عوض دو وکٹیں

    محمد عامر کے ہاتھوں آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز ڈیرن براوؤ تھے جو وکٹ کے پیچھے دوسری سلپ میں بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے

    کرکٹ
  16. ’یہ میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے‘

    ٹرینٹ برج میں موجود بی بی سی کے نمائندے میتھیو ہینری کا کہنا ہے کہ پاکستان شاید یہ میچ ہار جائے گا لیکن انھیں پھر بھی زبردست سپورٹ حاصل ہے۔ شائقین کرکٹ محمد عامر کے لیے نعرے لگا رہے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔

    شائقین کرکٹ
  17. یہ خاص پاکستانی کارکردگی ہے

    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’یہ خاص پاکستانی کارکردگی ہے۔ اب کوئی شک نہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا۔‘

    View more on twitter
  18. بریکنگویسٹ انڈیز 38/1، پانچ اوورز

    پاکستان کو 36 رنز کے بعد پہلی کامیابی مل گئی ہے۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز شائے ہوپ تھے جنھیں محمد عامر کی گیند پر محمد حفیظ نے کیچ کیا۔ یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں محمد عامر کی پہلی وکٹ ہے۔اس وقت کرس گیل کریز پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ نئے آنے والے ڈیرن براوو ہیں۔

    محمد عامر
  19. ویسٹ انڈیز 32/0، چار اوورز مکمل

    حسن علی کا مہنگا اوور، 16 رنز دیے

    حسن علی نے اپنے دوسرے اوور میں 16 رنز دیے ہیں جن میں کرس گیل کی جانب سے لگائے گئے دو شاندار چھکے بھی شامل ہیں

    حسن علی
  20. محمد عامر کا پہلا ورلڈ کپ

    فاسٹ بولر محمد عامر کی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ یہ ان کے کریئر کا پہلا ورلڈ کپ ہے۔ سپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا کی وجہ سے وہ 2011 اور2015 کے ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے تھے

    محمد عامر